Al Qamar Online:
2025-12-01@00:31:14 GMT

سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

اشاعت کی تاریخ: 12th, October 2025 GMT

سندھ میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اس فیصلے کے تحت جلسے، جلوس، ریلیاں اور دھرنے ایک ماہ تک ممنوع ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

یہ اقدام آئی جی سندھ کی درخواست پر کیا گیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہے۔

.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

وزیراعلیٰ سندھ کی فلیگ شپ ہیلتھ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

وزیرِاعلیٰ سندھ نے ایک اجلاس میں محکمہ صحت کے ترقیاتی پورٹ فولیو کا جائزہ لیتے ہوئے  ہیلتھ منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیرصحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو، منسٹر پی اینڈ ڈی جام خان شورو ، منسٹر ورکس حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ،  چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، سیکریٹری فننانس فیاض جتوئی، سیکریٹری ورکس نواز سوہو ، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، اور دیگر نے شرکت کی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے 16 فلیگ شپ ہیلتھ منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام منصوبے رواں مالی سال میں مکمل ہونے چاہیئں۔

سیکریٹری صحت ریحان بلوچ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت کی 178 اسکیمیں، 45.37 ارب روپے کی لاگت سے شروع کی گئی  ہیں۔ ان اسکیمس میں 140 جاری، 38 نئی اسکیمیں ADP میں شامل ہیں۔ 21 فیصد ترقیاتی فنڈ اب تک خرچ ہوچکا۔

وزیراعلیٰ سندھ  نے کہا کہ جان بچانے والے منصوبوں میں تاخیر برداشت نہیں جس پر بریفنگ دی گئی کہ فیڈرل بی ایریا کے 50 بستروں کا اسپتال تکمیل کے قریب ہے۔️ وزیراعلیٰ نے محکمہ گننا سکو اسپتال کیلئے باقی فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کردیں۔

ڈاکٹر عزرا پیچوہو نے کہا کہ رزاق آباد میڈیکل کمپلیکس کیلئے 3.08 ارب اضافی درکا ہیں جبکہ گلشنِ حدید 50 بستروں کا اسپتال رواں سال مکمل ہوگا جس پر وزیر اعلیٰ سندھ کی فنانس ڈپارٹمنٹ کو فوری فنڈ جاری کرنے کی ہدایت کی گئی۔ 

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ امپیوٹیشن فری سندھ ایک تاریخی قدم ہے۔ سول اسپتال کیلئے نیا ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ منظوری کے مراحل میں ہے۔ سول اسپتال کے ایمرجنسی یونٹ کی تعمیر بھی جلد شروع ہوگی۔ 

وزیراعلیٰ سندھ نے سعود آباد اسپتال کے سائیکاٹری اور ایمرجنسی یونٹ کیلئے بھی اضافی فنڈ کی منظوری دی۔

دوسری جانب لاڑکانہ میں 600 بستروں کے اسپتال کیلئے PC-I منظور ہو چکی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کام شروع کرنے کی ہدایت دے دی ہے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ لاڑکانی کا 600 بستروں کا اسپتال اپر سندھ کیلئے بڑا سنگِ میل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں گور نر راج نافذ کر نے پر غور
  • خیبر پختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے پر غور
  • برفباری کے باعث بابوسر ناران روڈ تاحکم ثانی ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند
  • کراچی میں صاف پانی اور نکاسی آب نظام کیلئے 85.5 ارب روپے مختص کیے ہیں: وزیراعلیٰ سندھ
  • وزیراعلیٰ سندھ کی فلیگ شپ ہیلتھ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت
  • بابو سر ناران روڈ ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی
  • چلاس: بابوسر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا
  • لیاقت محسود کے خلاف قانونی گھیرا مزید تنگ ہونے لگا
  • پنجاب میں ہاؤسنگ سوسائٹیز مینجمنٹ سسٹم پر سخت عملدرآمد کا فیصلہ
  • ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود کے خلاف قانون کا گھیرا مزید تنگ