بانی کی رہائی اولین ترجیح، ملاقات کیلیے ہر قانونی راستہ اپنائیں گے، وزیراعلیٰ کے پی کے
اشاعت کی تاریخ: 16th, October 2025 GMT
راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔
اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے، کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے مبارکباد دی، جس پر میں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا ساڑھے چار کروڑ عوام کا صوبہ ہے، ہمارے سیاسی اور ذاتی اختلافات میں عوام کو نقصان نہیں ہونا چاہیے، میں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ مجھے اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت دی جائے، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ اس بارے میں معلوم کر کے آگاہ کریں گے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کے لیے ہر آئینی و قانونی راستہ اپنائیں گے، پی ٹی آئی پر الزام لگایا جاتا ہے کہ وہ احتجاجی سیاست کرتی ہے لیکن جب عدالتوں سے انصاف نہ ملے تو پرامن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پرامن احتجاج کیا ہے اور یہ آپشن اب بھی کھلا ہوا ہے۔
سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ اگر ایڈوائزری کونسل بنانے کی ضرورت ہوئی تو وہ خود بنائیں گے کیونکہ وہ وزیراعلیٰ ہیں، صوبائی کابینہ کے حوالے سے بانی تحریک انصاف سے مشاورت کی جائے گی اور میں اپنی تجاویز بھی پیش کروں گا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا کہ
پڑھیں:
خواتین کے کیسز اولین ترجیح ، کوئی تاخیر ‘ سفارش کو تاہی نہیں ہوگی مریم نواز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) پنجاب میں زمین ہتھیانے والے غاصبوں کا اندھا راج ختم کر دیا گیا۔ پنجاب حکومت نے دو دن میں زمینوں پر ناجائز قبضے کے1005 کیس نمٹا کر حیران کن تاریخی ریکارڈ بنا دیا ہے۔ برسوں سے عدالتی چکر کاٹنے والے ایک ہزار پانچ خاندانوں کو 48گھنٹوں میں زمین کی ملکیت کا حق واپس مل گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لائیو ڈیش بورڈ پر خود مانیٹر کررہی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کی سربراہی میں پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ پر اہم اجلاس میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صرف دو دن میں 1005 کیسز نمٹانے کے پنجآب حکومت کے نئے ریکاڑد کی تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے نئے پراپرٹی آرڈیننس کے موثر نفاذ کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ پنجاب میں خواتین کے زمین کے کیسز اولین ترجیح پر حل کئے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے حکم پر زمین کے کیس کا جیسے فیصلہ ہو گا۔ فوری قبضہ بھی ہو گا کوئی تاخیر، کوئی سفارش، کوئی کوتاہی نہیں ہو گی۔ زمین کا اصل مالک جب تک قبضہ نہ لے فیصلہ ادھورا ہے،کاغذ پر نہیں، قبضہ زمین پر حقیقی طور پر نظر آنا چاہیے۔ پنجاب کے ہر مرلے، ہر کنال، ہر ایکڑ پر صرف اور صرف اصل مالک کا ہی قبضہ ہوگا۔ زمین یا پراپرٹی پر کسی نے ناجائز قبضہ کر رکھا ہے تو اپنے متعلقہ ڈپٹی کمشنر آفس میں درخواست دیں، دِنوں میں فیصلہ ہو گا۔ دوسری طرف پنجاب حکومت نے شہریوں کے سفر کو باعزت اور پرسکون بنانے کے لیے 1362 بس شیلٹرز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب کے 19 اضلاع میں 1362 جدید پائیدار اور خوبصورت بس شیلٹرز بنائے جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں اضلاع میں بس شیلٹرز کے قیام کی ڈیڈ لائن طے کی گئی اور شیلٹرز کا ڈیزائن بھی منتخب کیا گیا۔ پرسکون اور باعزت سفر کی جلد ازجلد سہولت کے لئے بس شیلٹرز 45 سے 60 دنوں میں مکمل ہوں گے۔ مریم نواز نے تمام بس شیلٹرزمقررہ ایام میں مکمل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔ پنجاب بھر میں 588 بس شیلٹرز کے قیام پر تیزی سے کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ 774 بس شیلٹرز کا ٹینڈر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ بزرگ، مائیں اور دیگر شہریوں کا دھوپ یا سخت سردی میں انتظار کرنا برداشت نہیں۔ پہلی بار پنجاب کے اضلاع پبلک ٹرانسپورٹ کے انقلابی فیز میں ہے۔ خوبصورت اور جدید بس شیلٹرز سہولت کے ساتھ شہروں کے حسن میں بھی اضافہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں کچرا ٹھکانے لگانے کا جدید منصوبہ تیار کیا ہے۔ تعلیمی، کاروباری اور دیگر اداروں میں کچرا جمع کرنے کے لئے عالمی معیار کے مطابق رنگدار کو ڑے دان استعمال کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ پنجاب حکومت نے حکم نامے میں کہاہے کہ تمام بازاروں، شاپنگ مالز، تجارتی مراکز، سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں رنگ دار کوڑے دان لگائے جائیں۔ پہلے مرحلے میں گزشتہ سال ستمبر میں ’’سمارٹ ویسٹ مینجمنٹ پراسیس‘‘ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں نافذ کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ رنگ دار کوڑے دان نہ لگانے کی خلاف ورزی پر ماحولیاتی تحفظ کا ادارہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گا۔ پیلے رنگ کے ڈبوں میں کاغذ، پیکنگ کا سامان اور ردی جمع کی جائے گی۔ سبز رنگ کے ڈبوں میں بوتلیں، کانچ کے ٹکڑے، لیبارٹری میں استعمال ہونیو الا ضائع شدہ سامان ڈالا جائے گا۔ سْرمئی (گرے) رنگ کے ڈبوں میں پھلوں کے چھلکے، ضائع شدہ کھانا، پتے اور گلی سڑی سبزیاں پھینکی جائیں گی۔ لال رنگ کے کچرے کے ڈبے لوہے اور دیگر دھاتی کوڑے کے لئے استعمال ہوں گے۔ نارنجی (اورنج) ڈبے پلاسٹک ویسٹ کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ کوڑا دان کی اشیاء کو دوبارہ استعمال کے قابل بنانے کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جد و جہد کر رہے ہیں۔ فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے۔ فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم کو سراہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی سفارتی، اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔ آج کے دن اور ہمیشہ کے لیے ہم فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔ امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے سری لنکاکے خلاف قومی کرکٹ ٹیم کو سہ ملکی سیزیزکا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی اور کرکٹ ٹیم کو شاباش دی اور کہاکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی۔کھلاڑیوں نے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ علاوہ ازیں مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر پیغام میں کہاہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کے ساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں۔ فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کررہے ہیں - فلسطینیوں کی ہمت اورغیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے- فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم کو سراہتے ہیں۔