2025-11-18@23:53:27 GMT
تلاش کی گنتی: 909
«کسی بھی ملک کا»:
(نئی خبر)
پاکستان تحریک انصاف جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے خاندان کے درمیان معاملے کے نتیجے میں آیا، 190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ معلوم نہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایاگیا، 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے خاندان کے درمیان معاملے کے نتیجے میں آیا، یہ کہنا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیسہ ملک ریاض کے حوالے کیا یہ غلط ہے، 190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ پیسہ پاکستان کے ٹیکس پیئر کا ہے،ملک ریاض کے خاندان کی ہدایت پر 190ملین...
پاکستان ایک زرعی ملک ہے جہاں کی ایک بڑی آبادی زرعی شعبے سے منسلک ہے اور اس سے حاصل ہونے والی آمدنی پر اپنا گزر بسر کرتی ہے۔ گندم سے حاصل ہونے والے آٹے اور دیگر اشیا اور جانوروں کی خوراک میں اس کے بھوسے کے زیادہ استعمال کی بنیاد پر سندھ سے لے کر خیبرپختونخوا تک، ملک میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 65 ہزار ایکڑ رقبے پر گندم کی کاشت کی جاتی ہے۔ ماضی میں گندم کی قیمت میں ہر سال معمولی اضافہ دیکھا جاتا رہا، حکومت کی جانب سے مقرر کردہ امدادی قیمت سے زیادہ قیمت پر گندم مارکیٹ میں فروخت ہوتی رہی، متعدد بار گندم کی طلب کو پورا کرنے کے لیے بیرون ممالک سے گندم...
ان دنوں ملک میں مذاکرات کا سلسلہ بظاہر پی ٹی آئی اور نون لیگ اور پیپلز پارٹی سمیت ملک دیگر جماعتوں کے درمیان جاری ہے، دوسری طرف اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان کے ساتھ بشریٰ بی بی اور گنڈاپور کے ذریعے خفیہ طور پر جاری ہے۔ ملک کی سلامتی کا انحصار ان اداروں یا افراد پر ہوتا ہے جن کے پاس تمام تر اختیارات ہوں۔ یہی وجہ ہے کہ سلامتی کے ادارے موجودہ حالات میں ملک کے اطراف ہونے والے خطرات کے بارے میں زیادہ فکر مند ہیں۔ اب ان اداروں نے خطرات کو بھانپ کر ملک کے سویلین حلقوں سے بھی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ موجودہ دور میں حالات جس تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں ان...
(آخری حصہ)2018 کے انتخابات میں عمران خان نے تبدیلی، کرپشن ختم کرنے، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانے، کشکول توڑنے، پچاس لاکھ گھر، ایک کروڑ نوکریوں، گرین پاسپورٹ کی عزت، پاکستان میں غیر ملکیوں کی روزگار کی تلاش میں آمد جیسی سحر انگیز باتیں نعرے اور وعدے کیے، گو کہ پی ٹی آئی کو ان کا دور حکمرانی مکمل کرنے کا موقع نہیں ملا لیکن اقتدار کے پونے چار سالہ دور میں وقت کے دھارے نے کوئی قدم بھی ان کے عوام سے کیے وعدوں اور دعوؤں کی طرف بڑھتے نہیں دیکھا۔ پی ٹی آئی نے ریاست مدینہ کے دعوے بھی کیے، لیکن اس جانب کوئی عملی اقدام نظر نہیں آیا، ٹیلی وژن چینل اور میڈیا حسب سابق عریانی...
فائل فوٹو ملک کے اکثر علاقوں میں آج بھی موسم سرد رہنے کا امکان ہے، پہاڑی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار رہے گی۔شمال مشرقی پنجاب میں درمیانی سے شدید جبکہ جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مشرقی پنجاب اور مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔
میرا برانڈ پاکستان کا مقصد کیا ہے؟ یہ سوال لوگوں کے ذہن میں اُٹھتا ہے۔ اس کا جواب ہر ایک کے پاس کافی اور شافی ہونا چاہیے تاکہ سوال کرنے والوں کو جواب دیا جاسکے۔ بلکہ صرف سوال کرنے والوں کے جواب کے لیے نہیں بات کی جانی چاہیے بلکہ اس موضوع کو عام بات چیت کا محور بھی بنانا چاہیے۔ کیونکہ اس میں ہماری ترقی اور غلامی سے نجات کا راز چھپا ہے۔ میرا برانڈ پاکستان کا مقصد پاکستانی صنعتوں کی مہارت کو اجاگر کرنا مقامی طور پر تیار کی گئی، اشیا کو عالمی سطح پر فروغ دینا ملک کی اقتصادی ترقی کو نئی جہت نیا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے تا کہ پاکستانی کاروباری، سرمایہ کار اور جدت...
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ مفاد پرستوں کے ٹولہ نے ہمیشہ اپنے مفادات کیلئے ملک کے ہر ادارے کو لوٹا ہے۔ موجودہ ملکی حالات کے ذمہ دار بھی یہی سیاسی عناصر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ مفاد پرست ٹولے نے ہمیشہ ملک کو لوٹا ہے۔ موجودہ حالت کی ذمہ دار یہی سیاسی جماعتیں ہیں۔ ان خالات کا اظہار پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے اپنے جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسا بہادر، ایماندار، اصول پسند کوئی لیڈر نہیں آیا۔ جس پارٹی کا لیڈر بہادر اور...
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ...
