جماعت اسلامی کا بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 9th, January 2025 GMT
امیر جماعت حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہونے پر ملک گیر احتجاجی شروع کرنے کا اعلان کر دیا، بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ ہوئی تو17جنوری سے ملک گیراحتجاجی تحریک چلائی جائیگی، جماعت اسلامی جب کوئی تحریک شروع کرتی ہے تو پھر پیچھے نہیں ہٹتی،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے امیر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاجی تحریک کو از سر نو شروع کریں گے۔ حکومت کے مطابق ڈیڑھ ارب روپوں کا فائدہ ہوا ہے لیکن بجلی سستی نہیں ہوئی۔یہ دعوے بڑے بڑے کرتے ہیں لیکن عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدام نہیں کرتے۔ حکمران طبقہ اپنی عیاشیوں کی قربانی دینے کیلئے تیار نہیں۔انہوں نے کہا کہ غریبوں سے پیسے لیکر یہ چند افراد کو دئیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے آئی پی پیز کے مالکان کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔حکومتی شاہ خرچیوں میں تئیس فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔حکمران اپنی عیاشیاں کم کرنے پر تیار نہیں ہیں ۔وزیراعظم بتائیں کہ سٹاک ایکسچینج کا انڈکس اوپر جانے کے باوجود تیل کیوں سستا نہیں ہوا۔مہنگائی میں کوئی کمی کیوں نہیں ہوئی ہے۔پاکستانی کرنسی کی قیمت کیوں نہیں بڑھی ہے۔پریس کانفرنس کے دوران امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بدتر ہوتے جا رہے ہیں۔ وہ خوشخبری تو ہر روز دیتے ہیں انڈیکس بہتر ہوا ہے مگر یہ کیوں نہیں بتاتے کہ چیزیں سستی کیوں نہیں ہو رہی ہیں۔ آئی پی پیز کے مسائل 1994 سے چل رہے ہیں۔ دوہزار ارب روپے قوم کے بجلی استعمال نہ کر کے لئے جا رہے ہیں۔ غریبوں سے پیسے لیکر یہ چند افراد کو دئیے جا رہے ہیں۔ حکومت نے آئی پی پیز کے مالکان کی آمدن پر ٹیکس چھوٹ بھی دے رکھی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 17 جنوری کو ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کریں گے۔پہلے بھی ہمارے دھرنوں اور احتجاج کے نتیجے میں آئی پی پیز سے حکومت نے مذاکرات کئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی آئی پی پیز جا رہے ہیں
پڑھیں:
میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے: حافظ نعیم الرحمٰن
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹوامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ میاں اظہر مرحوم وضع داری کی سیاست کرتے تھے۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے میاں اظہر مرحوم کی رہائشگاہ پر ان کے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کی۔
اُنہوں نے دورانِ ملاقات حماد اظہر سے ان کے والد میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی اور مغفرت کے لیے دعائے فاتحہ کی۔
سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے۔
امیر جماعتِ اسلامی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میاں اظہر مرحوم ہمارے بزرگ تھے، جماعت اسلامی سے میاں اظہر مرحوم کا بہت پرانا تعلق تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ میاں اظہر مرحوم کا قاضی حسین احمد صاحب سے بھی ذاتی تعلق تھا۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں گریٹر ڈائیلاگ کی ضرورت ہے، چیزیں طے کرنا پڑیں گی، آئین و قانون کو سامنے رکھنا پڑے گا۔
اُنہوں نے کہا کہ سب کو آئین کے فریم ورک میں رہ کرکام کرنا ہوگا، بیٹھ کر طے کرنا ہوگا ملک نے ایسے ہی چلنا ہے یا بہتری کی طرف جانا ہے۔