2025-11-18@23:42:02 GMT
تلاش کی گنتی: 909

«کسی بھی ملک کا»:

(نئی خبر)
    کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم شام میں کہیں کہیں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔  کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی آج بارشوں کا امکان ہے۔   ملک کے مختلف علاقوں میں برسات کا سلسلہ زوروں پر ، کہیں موسلادھار بارش تو کہیں ژالہ باری نے نظامِ زندگی کو متاثر کیا ہے۔ اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے بعد جل تھل ایک ہوگیا،لاہور،ضلع جہلم، فیصل آباد، لودھراں، لالیاں، کلورکوٹ اور ملحقہ علاقوں میں موسلا دھار بارش ریکارڈ کی گئی، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ ایبٹ آباد، سوات اور ملاکنڈ میں بارش وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ آزاد کشمیر کے علاقے پلندری میں...
    مایہ ناز ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کےلیے برابر نہیں۔ ثانیہ مرزا نے بچوں کیلئے ماؤں کی قربانیوں سے متعلق گفتگو میں کہا ہے کہ والدین کی ذمہ داریاں کبھی بھی 50-50 نہیں ہوتیں، ماں ہمیشہ زیادہ کرتی ہے، یہ دنیا ماں کیلئے برابر نہیں۔ پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ناصرف کھیلوں میں اپنی الگ پہچان بنائی بلکہ ماں بن کر بھی اپنی ذمہ داریاں بخوبی نبھائیں۔ ثانیہ مرزا نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے ماں بننے کے...
    لندن(نیوز ڈیسک)لندن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی پریس کانفرنس اس وقت بدنظمی کا شکار ہو گئی جب دو پاکستانی صحافی، صفینہ خان اور اسد علی ملک، کی آپس میں شدید لفظی جھڑپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ سلمان اکرم راجہ اس وقت پریس کانفرنس میں خطاب کر رہے تھے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صفینہ خان اور اسد علی ملک ایک دوسرے پر نہ صرف بلند آواز میں الزام تراشی کر رہے ہیں بلکہ ایک دوسرے کو گالم کلوچ بھی کر رہے ہیں، جبکہ وہاں موجود افراد جھگڑے کو ختم کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ صفینہ خان کا مؤقف صفینہ خان نے بعد...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔ ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا یہی وہ جماعت ہے جو اپنی حکومت میں کسی سکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پر آ کر شکوے کرتی تھی کیا کروں، جنگ کرلوں؟۔" عظمیٰ بخاری نے مزید کہا، "ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے ٹائیگرز آج بھی ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف...
    جماعت اسلامی کے امیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت پہلگام واقعے پر تحقیقات سے بھاگ رہا ہے، امریکی نائب صدر کے بیان سے بھارت کے موقف کو درست کرنے کا تاثر مل رہا ہے، چین کی حمایت پر خراج تحسین، قومی یکجہتی وقت کی ضرورت، بلوچستان کے زخموں پر مرہم رکھنا ہوگا۔  اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن پر امریکی نائب صدر کے بیان کی شدید مذمت کی اور حکومت ِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکی سفیر کو طلب کرے اور پوچھے کہ ان کے نائب صدر نے بغیر تحقیقات کے یہ...
    وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو پنجاب کی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کے بائیکاٹ پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اپنی حکومت میں یہ کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھے کیا کروں جنگ کر لوں؟عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان کے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہر وقت ملک کا بائیکاٹ، یہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے، ہر جگہ گھٹیا حرکتوں پر افسوس صد افسوس ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ،  ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہی وہ جماعت ہے جو اپنے دور حکومت میں کسی سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پرآ کرشکوے کرتی تھی  کہ کیا کروں ۔۔ جنگ کر لوں ؟ برازیل میں لیڈی گاگا کا  کنسرٹ،  20 لاکھ  سے زائد...
    لاہور:  وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےپی ٹی آئی کی پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے یہی کرسکتے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہے، اپنی حکومت میں کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھے کیا کروں جنگ کرلوں؟ انہوں نے کہا کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے، اپنے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا مزیدکا کہنا تھا کہ یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ،یہ کبھی...
    سٹی42:   وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نےپی ٹی آئی کے پاک بھارت کشیدگی پر اہم ریاستی  بریفنگ میں آنے سے  انکار پر  کہاہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے،یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہے۔  عظمیٰ بخاری نے کہا، یہ لوگ تو  اپنی ہی حکومت میں بھی کسی بریفینگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھy، "کیا کروں جنگ کرلوں؟"ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے ،اپنے ٹائیگر اب بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔  پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا یہ لوگ یہی کرسکتے ہیں،  ہر وقت ملک کا بائیکاٹ،یہ کبھی پاکستانی...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ  پاکستان کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے، ملک کا ایک ایک فرد وطن کےلئے اپنی جان کی قربانی کےلئے تیار ہے۔ڈان نیوز کے مطابق مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے بھارت نے حملے کی دھمکی دی ہے، پاک فوج اور آرمی چیف کے پیچھے قوم یکجا ہوکر کھڑی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کے نقارے بند ہیں، جو جذبہ دیکھا ہے چاہتا ہوں افواج اور قوم کی محبت تاقیامت قائم رہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دھمکی کے بعد سپہ سالار فرنٹ لائن پر...
    شیخوپورہ: وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہونے کے ثبوت مودی حکومت عالمی برادری کو پیش نہیں کر سکی، ہماری کامیاب خارجہ پالیسی نے مودی سرکار کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے،انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مودی نے یہ ڈرامہ بہار...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر خطے کے امن اور استحکام کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ حملے کو جواز بنا کر نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ تاریخی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے مبصرین نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے بلکہ بھارت کی آبی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔ سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں عالمی ضمانتوں کے ساتھ طے پایا تھا، اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن رہا ہے۔ تاہم، بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پانی جیسے انسانی مسئلے کو بھی سیاسی انتقام...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی راستے سے اقتدار میں آئے تھے جس سے شہباز شریف آئے۔ تحریک عوام اعتماد کے بعد بانی پی ٹی آئی زیادہ مقبول ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد کے وقت 21 پی ٹی آئی ایم این اے مجھ سے رابطے میں تھے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کی ناامیدی ہے۔ ہر طالب علم ملک سے باہر جانا چاہتا ہے۔ آئین کی بالادستی ہونی چاہئے۔ ہمارے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں نوجوان کہتے ہیں فلاں جیل سے باہر آجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ایسا کچھ نہیں پاکستان کا آئین معطل ہے۔ آئین میں ہر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مئی2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ معاشی ترقی کے لیے برآمدات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے،نوجوان قیمتی اثاثہ ہیں، ملک کا روشن مستقبل "اڑان پاکستان" منصوبہ کی کامیابی سے وابستہ ہے، پاکستان کو زرعی معیشت سے ٹیکنو اکانومی میں تبدیل ہونا ہوگا،ملک ترقی کی چوتھی پرواز کے دہانے پر ہے ، استحکام اور وژن ہی کامیابی کی کنجی ہیں، اب غلطیوں کی کوئی گنجائش نہیں، بطور قوم ملکی تعمیر و ترقی کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز یہاں یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی میں بجٹ سمٹ کانفرنس...
    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے، ہم نہیں چاہتے جنگ میں پہل کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پانی انسان کی زندگی میں بہت ضروری ہے، بھارت کے بیوقوفوں کو نہیں پتا کراچی کے لوگ بغیر پانی بھی گزارہ کر لیتے ہیں۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت میں زیرعلاج بچوں کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے، نریندر مودی شائد 1965ء بھول گیا ہے،...
    ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی غفلت اور لاپرواہی پہلگام واقعے میں کار فرما ہے۔ ایک انٹرویو میں ستیہ پال ملک کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے پر مودی سے جواب دہی ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی قومی سلامتی کو اپنے سیاسی پروپیگنڈے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور شدید آندھی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ لاہور میں شدید آندھی کے بعد موسلا دھار بارش کی وجہ سے لیسکو کے 560 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ آندھی کے باعث فلائٹ آپریشن بھی معطل آندھی کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر ایک گھنٹے کیلئے فضائی آپریشن بھی معطل رہا اور جدہ، مدینہ، دبئی، شارجہ، مسقط کی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ مختلف شہروں میں حادث ادھر اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش نے رنگ جما دیا، طوفان کے باعث سیکٹر جی 12 میں زیر تعمیر گھر کی چھت گر...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں  بارشیں شروع ہوں گی۔چھوٹے بڑے شہروں سمیت  ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک کے ساتھ...
    یومِ مزدور، جسے بین الاقوامی یومِ محنت یا ”مے ڈے” بھی کہا جاتا ہے، ہر سال یکم مئی کو دنیا بھر میں منایا جاتا ہے تاکہ محنت کشوں کی خدمات کا اعتراف کیا جا سکے اور ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی جا سکے۔ اس دن کی بنیاد مزدور یونین تحریک، خاص طور پر انیسویں صدی کے آخر میں آٹھ گھنٹے کام کی تحریک سے جڑی ہوئی ہے۔ پاکستان میں یہ دن عوامی تعطیل کے طور پر منایا جاتا ہے، جس میں ریلیاں، سیمینار اور تقاریر شامل ہوتی ہیں تاکہ مزدور طبقے کی جدوجہد کو سراہا جا سکے۔ تاہم، اس علامتی اعتراف کے باوجود پاکستان میں مزدوروں کی حقیقی حالت اب بھی تشویشناک ہے۔ کم اجرتیں، غیر محفوظ...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک بھر کا موسم خوشگوار ہونے کی نوید سنائی ہے اور پیش گوئی کی ہے کہ بیشتر علاقوں میں  بارشیں شروع ہوں گی۔ چھوٹے بڑے شہروں سمیت  ملک بھر میں جاری گرمی کی شدید لہر کے بعد آج سے بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا جب کہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع بشمول چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔ شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ اور ہنگو میں بھی گرج چمک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات کے مطابق شدید گرمی کے بعد آج سے ملک بھر میں بارشیں شروع ہونے کا امکان ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ چند مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، ہنگو میں بارش ہو سکتی ہے۔ لکی مروت، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور،صوابی میں ژالہ باری اور بارش کا امکان ہے، مردان، کرم، ڈی آئی خان اور بنوں میں ژالہ باری اور بارش متوقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم،منڈی میں...
    سٹی42: لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاکستان کا قومی سلامتی کا مشیر بنا دیا گیا ہے۔ اس اہم تقرر کا اعلان آج بدھ کی شب کیا گیا ہے۔  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کرچکے ہیں، اس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر نیشنل ڈیفینس یونیورسٹی (این ڈی یو) اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ بس سٹاپس پر پنکھوں، الیکٹرک واٹر کولر کی چوری کو روکنے کا نیا حل لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی فرائض سرانجام دےچکےہیں۔ وہ  فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، وہ اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی...
    کراچی(اوصاف نیوز)کل بروز جمعرات یوم مئی مزدور ڈے پر جہاں دیگر سرکاری ادارے بند ہونگے وہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یوم مزدور کے موقع پر کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کردیا۔ ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے سابق امریکی نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کیخلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
    پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس، بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور انکے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام(بی آئی ایس پی )کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران بی آئی ایس پی کے تحت سرکاری ملازمین کی بیگمات پنشنرز اور ان کے اہل خانہ کوبھی ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ حکام کے مطابق سرکاری ملازمین کی بیگمات کو 8کروڑ 98 لاکھ کی غیر قانونی ادائیگی کی گئی، 2352سرکاری ملازمین اور...
    پشاور ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ پشاور ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور  فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ پشاور  ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے،  آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں،  ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، بھارت کو شکست دینے کیلئے عوام کا فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے،  وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا...
    یکم مئی سے 04 مئی کے دوران بالائی اور  وسطی علاقوں میں آندھی، جھکڑ، گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہونے کا امکان ہے۔جس کے نتیجے میں گرمی کی لہر میں کمی  پیش گوئی کی جارہی ہے۔ پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں 30 اپریل  کی شام سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ یکم مئی سے شمال مشرقی پنجاب میں نم آلود ہوائیں بھی داخل ہونے کی توقع ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر 30 اپریل کی شام یا رات سے 04 مئی کے دوران کشمیر میں وادی نیلم، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر اور میرپور،اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال،...
    سٹی 42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تاجروں اور پارٹی کارکنوں کی ملاقات ہوئی گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان  نے کہا معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام ہے،پاک فوج کے سپہ سالار ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،پیپلز پارٹی ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،بھارت کی اپنی ہی فوج نے پہلگام حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔بھارت عالمی دہشت گرد ہے۔غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامے کو مسترد کرچکا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا جنگ کی صورت میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مودی نے سستی شہرت کے لئے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے۔بھارتی حکومت عالمی میڈیا کی کوریج نہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 30اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی گزشتہ روز لاڑکانہ، دادو اور تربت میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح یعنی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا. لاہور میںدرجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ کراچی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے.(جاری ہے) پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا اور ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ”دی اٹلانٹک“ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی دوسری مدت صدارت پہلی کے مقابلے میں بہت مختلف ہے اور اب وہ نہ صرف امریکا بلکہ پوری دنیا چلا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پہلی بار مجھے دو کام کرنے تھے، ملک چلانا اور اپنی بقا کی جنگ لڑنا کیونکہ میرے اردگرد کرپٹ لوگ موجود تھے، اب دوسری بار میں ملک اور دنیا دونوں چلا رہا ہوں، جو کام میں کر رہا ہوں وہ نہایت سنجیدہ ہے، اس کے باوجود میں اسے کرتے ہوئے لطف اندوز ہو رہا ہوں۔‘...
    وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک—فائل فوٹو وفاقی مشیرِ قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ بھارت نے پہلگام واقعے کا الزام پاکستان پر لگانے کی ناکام کوشش کی ہے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے کی کوئی انکوائری نہیں کی گئی اور چند منٹ میں پاکستان پر الزام لگا دیا گیا، بھارت کے اندر سے بھی اب آوازیں آنی شروع ہوگئی ہیں۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ افواجِ پاکستان مکمل طرح تیار ہیں، بھارت نے مہم جوئی کی تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ بھارت پہلگام واقعے پر سوال اٹھانے پر متعدد مسلمان گرفتارکراچیپہلگام واقعے پر تنقید کرنے پر بھارتی... انہوں نے کہا...
    اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )محکمہ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے جبکہ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد...
    بھارت میں 35 سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی :35 سال سے زائد عرصے سے بھارت میں مقیم پاکستانی خاتون ساردا بائی کو اڑیسہ پولیس نے فوری طور پر ملک چھوڑنے کا کہہ دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حکام نے تصدیق کی کہ ساردا بائی کا ویزا منسوخ کردیا گیا ہے اور انہیں بلا تاخیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پولیس نے خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ملک بدری کے حکم کی تعمیل کرنے میں ناکام رہیں تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساردا بائی کی شادی بولانگیر کے ایک ہندو خاندان میں ہوئی تھی، وہ...
    محکمۂ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجۂ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک  رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے۔ سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگیکراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجۂ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ادھر وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف ہے، موسم خشک اور معتدل ہے۔ اندرون بلوچستان...
    کراچی: تھائی لینڈ کے شہربنکاک میں 16 ویں پروفیشنل فائٹ میں بھارتی حریف کو بدترین شکست دے کر ناقابل شکست رہنے والے عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر کامیابی حاصل کرنے کے بعد واپس وطن پہنچ گئے اور کراچی ایئرپورٹ پر ان کا شان دار استقبال کیا گیا۔ عالمی یوتھ چیمپیئن عثمان وزیر کی آمد پر کراچی ایئرپورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا جہاں رکن قومی اسمبلی اسد عالم نیازی، رکن سندھ اسمبلی آصف موسیٰ، چنیسر ٹاؤن کراچی کے چیئرمین فرحان غنی اور دیگر نے پھولوں کا ہار پہنا کر استقبال کیا۔ عثمان وزیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی باکسر کو ہرا کر پاکستان واپس آیاہوں، بہت خوشی ہے کہ ایک بار...
    ممبئی :محبت کی شادی کے لیے پاکستان میں اپنے شوہر کو چھوڑ کر بچوں کے ساتھ بھارت جانے والی سیما حیدر بھی بھارت کی مرکزی حکومت کی جانب سے پہلگام واقعے کے بعد کیے جانے والے جارحانہ اقدامات کی زد میں آگئی ہیں اور 3 روز تک بھارت چھوڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی مرکزی حکومت نے پاکستان کی شہریت رکھنے والے تمام افراد کو اپریل کے اختتام سے قبل ملک چھوڑنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ سیما حیدر کے وکیل اے پی سنگھ بھارت میں پائے جانے والے جارحانہ رویے کے باوجود پرامید ہیں کہ ان کی مؤکلہ کو بھارت میں رہنے کی اجازت مل جائے گی...
    کاکول(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26اپریل 2025ئ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے،ہم اپنے ملک کا دفا ع کرنا جانتے ہیں،دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے،کاکول میں پاسنگ آﺅٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ دو قومی نظرئیے کی بنیاد ہی یہ ہے کہ مسلمان اور ہندو دو علیحدہ قومیں ہیں جن کی زندگی کے ضابطے، سماجی ڈھانچے اور اقدار یکسر مختلف ہیں۔مسلمانوں اور ہندووں کی مذہب، تہذیب، ثقافت، تاریخ اور طرز زندگی میں بنیادی فرق ہی اس نظرئیے کی...
    کالعدم تنظیمیں بھارتی پشت پناہی سے پاکستان میں دہشت گردی کر رہی ہیں دو جوہری ممالک کے درمیان کشیدگی عالمی سطح پر تشویش کا باعث ہونی چاہیے بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے سمیت حال ہی میں کیے گئے جارحانہ اقدامات سے مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف زہر اگلنے، دہشت گردی کی سرپرستی کرنے سمیت حال ہی میں کیے گئے جارحانہ اقدامات سے مودی سرکار کی جنگی ذہنیت کھل کر دنیا کے سامنے آ گئی ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے پڑوسی ملک کی ایسی ہی خفیہ چالوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ملک دشمن تنظیموں کو اسلحہ اور دیگر ساز و سامان فراہم کر کے پاکستان میں بدامنی پھیلانے کی سازش کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ کالعدم تنظیمیں جنہیں بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں تیز کر رہی ہیں۔ بھارت کا مقصد سندھ اور پنجاب سمیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اپریل2025ء) عمر ایوب خان کا کہنا ہے کہ شریف خاندان کا بھارت میں کاروبار ہے، یہ کبھی بھی بھارت کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے بھارت کے خلاف سخت کارروائی صرف ایک شخص کر سکتا ہے جس کا نام عمران خان ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے پاکستان تحریک انصاف کے 29واں یوم تاسیس کے موقع پر اسلام آباد خیبر پختونخوا ہاوس میں منعقدہ ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کے لیے ہے۔ ہم اس جدوجہد کو ملک میں حقیقی معنوں میں آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی تک جاری رکھیں گے۔...
    سورج بھی آگ برسانے لگا، گرمی کی شدید لہر آنے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں ہفتہ 26 تا 30 اپریل کے دوران گرمی کی لہر کی پیش گوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق ہو ا کا زیادہ دبائو 26 اپریل کو ملک میں داخل ہوگا جو 27 اپریل کو بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔26 اپریل تا یکم مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں بشمول سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔ اسی طرح 27 تا30...
    پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر میں فوری اضافے کی ہدایات جاری کر دی ہیں اس سلسلے میں ڈی جی آئل نے پاکستان اسٹیٹ آئل سمیت تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ڈیزل اور جیٹ فیول کی وافر مقدار دستیاب رکھی جائے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹا جا سکے ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے ہدایت دی ہے کہ تیل کی درآمد کا عمل تیز کیا جائے اور تمام متعلقہ ادارے بروقت اقدامات یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو اس حوالے سے پی ایس او اور دیگر...
    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی کارستانی ہے، جس کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا اور پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کرنا ہے۔ مشعال ملک نے الزام عائد کیا کہ پٹھان کوٹ، جعفر ایکسپریس اور گجرات جیسے واقعات میں بھی بھارتی ایجنسیاں ملوث رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کر رہا ہے، اور اب امریکی نائب صدر کے دہلی میں موجود ہونے کے دوران پہلگام حملہ کروا کر ایک بار پھر جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: یاسین ملک...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماریہ ملک نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی اور مداحوں کو مشورہ دیا کہ ان پر یقین نہ کریں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماریہ ملک نے ایک پقسٹ شیئر کی ہے جس میں انھیں ایک دیدہ زیب جوڑے میں ہاتھ میں گجرے اور چھتری کے ساتھ خوشگوار موڈ میں مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ماریہ ملک نے اس پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں نہایت سنجیدہ صورتحال میں بھی ہنس سکتی ہوں، اس لیے مجھ پر یقین نہ کیا کریں۔اداکارہ نے مزید لکھا کہ مجھے سپورٹ کرتے رہیں ساتھ میں انھوں نے ایموجی بھی بنائی اور اپنے نئے ڈرامے شکوہ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔اس سے قبل انھوں نے...
    نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت نے پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان کردیا۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی زیر صدارت کابینہ اجلاس کے بعد بھارت نے پاکستانیوں کو سارک کے تحت ویزے بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔  بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی پریس کانفرنس میں اعلان کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کے بھارتی ویزے کینسل کیے جارہے ہیں۔ بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں موجود بھارتی شہری یکم مئی تک اٹاری چیک پوسٹ کے راستے واپس آسکتے ہیں۔۔بھارت نے پاکستانی ہائی کمیشن میں تمام دفاعی، فوجی، بحری اور فضائی مشیروں کو ناپسندیدہ...
    پہلگام واقعہ، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل ، اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے کا اعلان،پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے پہلگام میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد سندھ طاس معاہدہ فوری طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ اس حملے کا واضح اور بھرپور جواب دیا جائے گا۔یہ افسوسناک واقعہ مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں ہوا جو مسلمان اکثریتی علاقے میں واقع...
    نئی دہلی: بھارت میں موجودپاکستانیوں کو 48گھنٹے میں ملک چھوڑنے کاحکم، واہگہ بارڈربھی بند کرنے کااعلان کردیا۔بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی صدارت میں کابینہ کے اجلاس کے بعد بھارتی ترجمان بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق تمام پاکستانیوں کے ویزے منسوخ کئے جارہے ہیں۔ Post Views: 1
    اسلام آباد میں سلک روڈ کلچر سینٹر (ایس آر سی سی) کے زیراہتمام ’آرٹ فار لائف-آرٹ فار غزہ‘ کے عنوان سے ایک ہفتہ طویل آرٹسٹ کیمپ 30 اپریل تا 7 مئی منعقد کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کا غزہ کی حمایت کا اعادہ اس بات کا اعلان ایس آر سی سی نے بدھ کو اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کیا۔ اس موقعے پر ایک شاندار تقریب بھی منعقد کی گئی جس میں فلسطین کے نائب سفیر، غیر ملکی معززین اور کیمپ کے شریک فنکاروں نے شرکت کی۔ ایس آر سی سی کے چیئرمین اور اس اقدام کے پیچھے بصیرت رکھنے والے جمال شاہ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ...
    لاہور، کراچی (نیوز ڈیسک) ملک کے میدانی علاقوں میں آج بھی موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، کراچی میں پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز جیکب آباد 44 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین علاقہ رہا، جبکہ لاڑکانہ، لسبیلہ، مٹھی، دادو، میرپور خاص میں درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ صوبائی دارالحکومت لاہور بھی گرمی کی لپیٹ میں آگیا ہے، آج کم سے کم...
    ایف بی آر کے ملازمین کا الاؤنسز میں  140 اضافے کا مطالبہ، قلم چھوڑ ہڑتال کی دھمکی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ملازمین نے الاؤنسز میں الاؤنسز میں 140 اضافے کے مطالبے کے ساتھ ملک بھر میں احتجاج کیا ہے۔ ایف بی آر کے احتجاج کرنے والی ملازمین کا تعلق گریڈ 1 سے 16 سے ہے۔ انہوں نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وہ قلم چھوڑ ہڑتال پر مجبور ہو جائیں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سمیت ملک بھر کے تمام ریجنل ٹیکس آفسز  اور لارج ٹیکس پیئر یونٹس کے باہر احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ احتجاجی ملازمین کا...
    اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے یو این ڈی پی اور وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ ضلع شگر کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے شگر ویلی میں گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نصب کردہ ارلی وارننگ سسٹم، حفاظتی بند اور دیگر منصوبوں کا جائزہ لیا اور گلیشئیر کے پگھلاؤ اور گلیشیائی جھیلوں کے پھٹنے سے مقامی آبادیوں کو ہونے والے نقصانات کا بھی جائزہ...
    کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 اپریل ۔2025 )پاکستان سمیت بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور بین الاقوامی فنانشل ادارے رواں سال سونے کی قیمتیں مزید بڑھنے کی پیش گوئی کر رہے ہیں پاکستان میں 24 قیراط ایک تولہ سونے کی قیمت تین لاکھ 50 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جب کہ عالمی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت 3300 ڈالر تک پہنچ گئی ہے.(جاری ہے) پاکستان جیمز، جیولرز اینڈ مینو فکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد ارش جاوید نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ امریکہ کی جانب سے چین پر ٹیرف لگنے سے پہلے پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 80 ہزار کے لگ بھگ...
    افغان سرزمین کسی بھی ملک کیخلاف دشمن سرگرمیوں کیلئے استعمال نہیں ہوگی، کابل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:افغانستان کے قائم مقام وزیر اعظم ملا حسن اخوند نے پاکستان کو یقین دلایا ہے کہ افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف دشمن سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں کی جائے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نے پاکستانی وفد کو یقین دلایا کہ افغانستان کی سرزمین اپنے ہمسایوں سمیت کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں کی جائے گی۔ ملا حسن اخوند نے زور دیا کہ عسکریت پسندی کی روک تھام کے لیے ان کی انتظامیہ کے ’قول و فعل‘ کے...
    کویت سٹی(نیوز ڈیسک) کویت کی وزارتِ اوقاف و اسلامی امور نے ملک بھر کی مساجد میں بجلی کے بڑھتے ہوئے استعمال کو کم کرنے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے،جس میں نماز کے دورانیے کو مختصر کرنا، مساجد کے اندرونی ہالز کی بندش اور ایئر کنڈیشننگ کے استعمال پر پابندی شامل ہے۔ حَوَلی گورنریٹ کی مساجد ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں، جو وزارتِ بجلی، پانی و قابلِ تجدید توانائی کی درخواست پر عملدرآمد کے طور پر نافذ کیے جا رہے ہیں، اس حوالے سے ایک سرکلر تمام اماموں اور مؤذنین کو بھیج دیا گیا ہے۔ نئے ضوابط کے تحت، روزانہ کی پانچوں نمازوں کے لیے مساجد کے اندرونی ہالز بند رہیں گے اور نمازیوں کو...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع ایف آئی اے کے حوالے سے بتایا کہ انسانی سمگلنگ اورگداگری کی روک تھام کیلئے ملک کے تمام ایئر پورٹس پر کیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈی جی ایف آئی اے نے تمام ایئرپورٹس کے آرائیول اورڈیپارچرکاو¿نٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دے دیا ہے۔ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ہوگی جبکہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ بھی موصول ہوگیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایئر پورٹس پر سی سی...
    شہر اقتداراسلام آباد اور گردونواح میں شدید ژالہ باری کے بعد  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید  کمی واقع ہوئی  اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ تین روز میں خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارشوں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 9 زخمی ہوئے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ لنڈی کوتل اور ملحقہ علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ طورخم سرحد پر شدید ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ نوشہرہ میں تیز بارش اور ژالہ باری کا...
    ملک کے پہلے چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر جنرل ایوب خان کا دور وہ پہلا دور تھا جب ملک میں دکانوں کے لیے کچھ قوانین بنائے گئے تھے جن میں ایک شاپ ایکٹ بھی تھا جس کے تحت تمام دکاندار ہفتے میں ایک روز اپنی دکانیں بند رکھنے اور دکانوں پر مقررہ اوقات کار پر عمل کرنے کے پابند تھے اور شاپ ایکٹ و دیگر قوانین پر عمل بھی ہوتا تھا جب کہ اس وقت بجلی کی بھی کمی نہیں تھی اور لوڈ شیڈنگ کا تو کسی نے نام بھی نہیں سنا تھا۔ ایوب خان نے مارشل لا لگا کر دکانداروں کو اپنی دکانوں کے سامنے صفائی رکھنے، ملاوٹ سے گریز اور ناپ تول میں گڑبڑ نہ کرنے کا پابند کیا...
    دنیا بھر میں پیسے نکالنے کے لیے جگہ جگہ اے ٹی ایم نصب ہیں یہ وہ سہولت ہے جو بلا تفریق ہر جگہ دستیاب ہے لیکن ٹھہریے! ایک ملک ایسا بھی ہے جہاں اب جاکر اے ٹی ایم نصب ہوئی۔ بہت ہی کم لوگ ہوں گے جنھوں نے تووالو نامی ملک کا نام سنا ہوگا۔ 9 چھوٹے چھوٹے جزائر پر مشتمل ہونے کے باعث یہ ملک باقی دنیا سے کٹا ہوا ہے۔ تووالو کا رقبہ محض 10 اسکوائر میل ہے۔ یہ آسٹریلیا اور ہوائی کے درمیان بحر الکاہل میں واقع ہے جہاں صرف ایک ایئرپورٹ ہے۔ ہفتے میں اکثر دن ایئرپورٹ کا رن وے خالی رہتا ہے جسے مقامی افراد کھیل کے میدان کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ ہر ہفتے چند پروازیں...
    سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتہ سنا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 9مئی مقدمات میں عمر سرفراز چیمہ کے جسمانی ریمانڈ کیلئےاپیل پرسماعت ہوئی،سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کےساتھ منسلک کردیا،چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا، چاہتے ہیں کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز کے فیصلوں میں یکسانیت ہو، بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے،عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے،وکیل عمر سرفراز چیمہ نے کہاکہ میرے موکل کو گرفتار کرنے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے مختلف شہروں میں آج اور کل طوفانی بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کر دی گئی، نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب اور میانوالی بھی شدید موسم کی زد پر آ سکتے ہیں جبکہ لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ کیلئے بھی موسم کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ دوسری جانب 48 گھنٹے میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کا امکان ہے جس سے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اوربرفانی تودے...
    ملک کے مختلف علاقوں میں آج اور کل شدید آندھی ،تیز بارش اور بعض مقامات میں ژالہ باری کا امکان ہے۔  نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر  نے اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں شدید آندھی،   ژالہ باری اورتیز بارش سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ این ای او سی کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی او پنجاب کے علاقے بشمول اٹک، چکوال، گجرات، جہلم میں آندھی طوفان اور ژالہ باری ہو سکتی ہے۔ وسطی پنجاب کے علاقے فیصل آباد، حافظ آباد، جھنگ، خوشاب، میانوالی، لاہور، نارووال، ساہیوال، سرگودھا اور شیخوپورہ بھی شدید موسمی زد میں آ سکتے ہیں۔ تیز ہواؤں اور موسلا دھار بارش کے باعث بجلی کی بندش، درختوں کے گرنے اور دیگر حادثات کا اندیشہ ہے۔...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہنگری نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششوں کے تحت پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سجیارتو کے دورۂ پاکستان کے دوران کیا گیا، جہاں تعلیم، تجارت، صنعت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کے لیے کئی مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ اعلان وزارت خارجہ میں منعقدہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا گیا، جس میں پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار موجود تھے۔ عمران خان سےملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جانےوالے پی ٹی آئی رہنماؤں اور فیملی ممبران کو پولیس نے تحویل میں...
    سپریم کورٹ آف پاکستان کی جسٹس عائشہ ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں ترقی پانے کے بعد بھی مجھے مسائل کا سامنا رہا، اور ایک مردانہ ماحول میں اپنے لیے جگہ بنائی ہے۔ لیڈرز اِن اسلام آباد بزنس سمٹ کے آٹھویں ایڈیشن کے افتتاحی روز خطاب کرتے ہوئے جسٹس عائشہ ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان جیسے معاشرے میں ثالثی اور تنازعات کے حل کے متبادل طریقہ کار ضروری ہے، تنازعات کا بروقت فیصلہ ہونا چاہیے، تاکہ یہ تاثر نہ جائے کہ عدالت جانے سے وقت اور پیسے کا ضیاع ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عدالت تنازعات کے حل کا آخری مقام ہونا چاہیے، مگر ملکی حالات کی وجہ سے عدالت پہلا مقام بن گئی ہے۔...
     وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں جنگ لڑے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف ایک منافقوں کا ٹولہ تھی، جس سے پاکستان کی جان چھوٹ گئی ہے۔ انہوں نے اس تاثر کو رد کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں نے ملک دشمن عناصر کے کہنے پر رقوم بھیجنا بند کردیا ہے۔ خواجہ آصف کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے پیسے نہ بھیجنے کی کال کو مسترد کر دیا ہے اور وہ آج بھی اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ وزیر دفاع نے دعویٰ کیا کہ عالمی سطح پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا جا رہا ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں درجۂ حرارت معمول سے زیادہ اور بارشیں معمول سے کم ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق درجۂ حرارت میں اضافہ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں ہیٹ ویو کا سبب بنے گا۔ جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ کراچی، بدین، لاڑکانہ، عمر کوٹ، تھر پارکر، مٹیاری، سکھر، شکار پور کے گرمی کی شدید لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ دادو، سانگھڑ، بہاولپور، رحیم یار خان اور لاہور کے علاقے بھی گرمی کی شدید لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے گرمی میں اضافہ خیبر پختون خوا، پوٹھوہار، مری اور بلوچستان کے پہاڑی...
    اسلام آباد: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور اپوزیشن جماعتوں کے اہم رہنما شاہد خاقان عباسی نے اپوزیشن کے درمیان پائی جانے والے اختلافات ختم کرنے میں ناکامی اعتراف کرتے ہوئے زور دیا کہ جمعیت علمائے اور اسلام اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ سابق وزیر اعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے اسلام آباد میں ویمن کنونشن سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ ملک میں اتفاق نہیں اس کے بغیر ترقی نہیں ہو سکتی، حالانکہ اختلاف رائے جمہوریت کی روح ہوتی ہے، اسی وجہ سے ملک میں انتشار ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی...
    سٹی42:  غزہ کے مظلوم مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف  تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) ٹریڈرز الائنس نے کل  ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی قائدین کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد عثمان مظفر نقشبندی نے کی۔ اجلاس میں بورڈ ممبران حاجی عامر نقشبندی، حافظ فرقان، نصیرالدین اعوان سمیت عبدالرزاق، عاصم ارشاد خان، شہزاد چوہان اور امان اللہ خان نے بھی شرکت کی۔ صدر مملکت نے پیٹرولیم لیوی بڑھانے کا آرڈیننس جاری کر دیا اجلاس میں اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سمیت ملک بھر میں کل مکمل شٹر ڈاؤن کیا جائے گا تاکہ غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے۔ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے اور  بیرون ملک پاکستانی اس...
      جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر اس رکاوٹ کو ہٹادیں گے جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں وہ سن لیں یہ برین ڈرین نہیں بلکہ برین گین ہے ،بیرون ملک مقیم پاکستانی اس کی عمدہ مثال ہیں، آرمی چیف کا پہلے اوور سیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام فوج کے ساتھ کھڑے ہیں فوج ہر مشکل سے نبردآزما ہوسکتی ہے ، جو بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں حائل ہوگا ہم مل کر...
    اورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ یہ برین ڈرین نہیں بلکہ ''برین گین'' ہے اور بیرون ملک پاکستانی اس کی عمدہ ترین مثال ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی تقدیر اور ہمارے ماتھے کا جھومر ہے۔ انھوں نے کہا کہ جب تک اس ملک کے غیور عوام افوج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ کی فوج ہر مشکل سے با آسانی نبرد آزما ہو...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمنوں کا یہ خیال ہے کہ مٹھی بھر دہشت گرد پاکستان کی تقدیر کا فیصلہ کر سکتے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی 10 نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام...
    راولپنڈی: چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ   نامساعد حالات کے آگے بطور مسلمان اور پاکستانی نہیں گھبراتے، ہم کبھی بھی مشکلات اور دشواریوں کے سامنے جھکے ہیں  نہ جھکیں گے،دہشت گردوں کی10 نسلیں بھی پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، پاکستانیوں کا دل ہمیشہ غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔ پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہاکہ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں،...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کو اس مقام پر لے جانا چاہتے ہیں جس کا خواب قائدِ اعظم نے دیکھا تھا۔ جو پاکستان کی ترقی کے راستے میں حائل ہو گا ہم مل کر اُس رکاوٹ کو ہٹا دیں گے۔ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوئے  ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں کہ ان کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم...
    دہشتگردوں کی دس نسلیں بھی بلوچستان اور پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں، آرمی چیف کا اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبات دیکھ کر بہت متاثر ہوا ہوں اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کے لیے ہمارے جذبات اس سے بھی زیادہ مضبوط ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ صرف پاکستان کے سفیر ہی نہیں، بلکہ پاکستان کی وہ روشنی ہیں جو پورے اقوام عالم پر پڑتی ہے، جو لوگ برین ڈرین کا بیانیہ بناتے ہیں، وہ جان لیں کہ...
    ملک میں ترسیلات زر میں اضافے کی خبر کے بعد اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی مثبت رجحان برقرار رہا اور 100 انڈیکس میں 600 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آج منگل کے دن 11 بجے کراچی اسٹاک ایکسچینج 681 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 117071.52 تک پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 390 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک نے رپورٹ بھی جاری کی تھی جس کے مطابق ملک میں ترسیلات زر میں 4 ارب ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ آپ اور آپ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر ملک میں پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت اوگرا سفارشات کے بعد قیمتوں سے متعلق فیصلہ آج کرے گی، 16 اپریل سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 8 روپے 50 پیسے تک کمی متوقع ہے، اس کے علاوہ آئندہ 15 روز کیلئے ہائی اسپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے تک سستا ہونے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق مٹی کا تیل 7 روپے 47 پیسے، لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے تک سستا ہوسکتا ہے، اوگرا قیمتوں کے بارے میں حتمی تجاویز آج حکومت کو بھجوائے گا، وزارت خزانہ وزیر اعظم سے مشاورت...
    حکومت پنجاب نے پانی کی تقسیم پر ارسا کو خط لکھ کر سندھ کو اس کے حصے سے زیادہ پانی دیے جانے کا الزام عائد کردیا ہے۔ خط میں شکایت کی گئی ہے کہ ربیع سیزن کی طرح خریف سیزن میں بھی پنجاب سے زیادتی کی جارہی ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ پنجاب کو حصے سے کم اور سندھ کو حصے سے زیادہ پانی دینے سے کسانوں میں بےچینی بڑھ رہی ہے اور ناانصافی پر مبنی اقدامات سے امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوسکتا ہے۔ خط میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ربیع کی فصلوں کے لیے 16 فیصد پانی کی کمی تھی، سندھ کو 19 جبکہ پنجاب کو 22 فیصد کم پانی دیا گیا۔ ارسا کو...
    سٹی42:ہم نے بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کیلئے راضی کرلیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کا دعویٰ، کہا کہ ملک کو تباہی سے بچانے کا حل مذاکرات ہیں، بانی پی ٹی آئی اور ہمیں ملک کی فکر ہے۔تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کے رہنما اعظم سواتی نے لاہور کی اے ٹی سی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات ملک میں ضروری ہیں، میں ڈاکٹر عارف علوی کے آنے کا انتظار کررہا ہوں، اس ملک کو تباہی سے بچانا ہے تو حل صرف مذکرات ہے۔ حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ  اعظم سواتی نے دعویٰ کیا...
    جماعت اسلامی نے فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کے لئے 22 اپریل کو پیہہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج مسلم حکمرانوں کو اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تار یخ سے سبق حاصل کرتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کو فلسطین کا ساتھ دینا ہوگا ۔ کراچی شارع فیصل پر فلسطینوں سے اظہار یکجہتی اور غزہ کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے کے لئے جماعت اسلامی کی جانب سے ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا، شہر بھر سے ہزاروں کی تعدادمیں خواتین و بچوں سمیت افراد نے شرکت کی۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کا چارٹر دریا برد کردیا گیا ہے دنیا بھر میں دہشت گردوں کا راج ہے...
    کراچی: جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلیے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ کراچی میں فلسطین مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان 20 اپریل کو اسلام آباد میں غزہ مارچ ہوگا، اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 22 اپریل کو پورے ملک میں شٹر...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں 22 اپریل کو شٹرڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے شاہراہ فیصل پر غزہ مارچ منعقد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔غزہ مارچ سے خطاب میں امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا تھاکہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے، اسرائیل نے اقوام متحدہ کے چارٹرکی دھجیاں اڑائی ہیں، اسرائیل آج بھی حماس کا مقابلہ نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ حکمران اسرائیلی مظالم کے خلاف آوازبلندکریں، غزہ میں بربریت سے مغرب کے رہنماوں کا چہرہ بے نقاب ہوگیا، امریکا میں بھی 50...
    عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے جس کے باعث پاکستان میں بھی آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل 64.71 ڈالرز فی بیرل کی سطح پرآگیا ہے جس کے باعث پیٹرولیم مصنوعات 8 سے 10 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع  کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے اس وقت  پیٹرول اور ڈیزل پر70 روپے فی لٹر لیوی عائد ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر جی ایس ٹی کی شرح بڑھانے پر غور ہے۔ حکومت نے اکتیس...
    حکومت انسانیت کا زریں سبق بھول چکی ہے۔ آنکھوں کے آگے پڑنے والا پردہ ہٹنے کا نام نہیں لیتا ہے۔گویا یہ پردہ آنکھ کے موتیا اور بصارت سے محرومی سے زیادہ خطرناک ہے، ذمے داران حکومت کی غفلت نے لوگوں کو برباد اور ملک کی اساس کو کمزور کر دیا ہے اسی وجہ سے سپر پاور طاقتوں کی نظر ہمارے ملک پر ہے۔ چونکہ ہمارا ملک اتنا کمزور ہے کہ جہاں آئی ایم ایف اپنے فیصلے سناتا اور اپنی بات منواتا ہے۔ جہاں امرا و وزرا کی تنخواہوں میں لاکھوں کا اضافہ کیا جاتا ہے اور بے چارہ محنت کش صرف اور صرف پچیس تیس ہزار سے زیادہ تنخواہ وصول نہیں کرتا۔ اس قدر مہنگائی میں کس طرح وہ اپنے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اپریل 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء میاں اسلم قبال نے مقتدرہ کو مشورہ دیا ہے کہ آپ مان کیوں نہیں لیتے کہ جس کا کام اسی کو ساجھے۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تمام ٹی وی چینلز پر اینکرز روزانہ بیٹھ کر "پی ٹی آئی ٹوٹ گئی، پی ٹی آئی کا شیرازہ بکھر گیا" جیسی باتیں کرتے ہیں، پچھلے ڈھائی سال سے جو کچھ پی ٹی آئی کے ساتھ ہو چکا ہے، ہر طرح کا جبر، فسطائیت، گولیاں، بندوقیں سب کر کے دیکھ لیا، آپ نے زور لگا کر تحریک انصاف کی لیڈر شپ کو جیلوں میں ڈالا، اغواء کیا سب کچھ کر کے دیکھا،...
    سابق صدر مملکت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما عارف علوی نے مذاکرات کی حمایت کردی ہے۔ سابق صدر نے امریکا میں سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے مذاکرات اور بلوچستان کے مسئلے پر گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ  آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو ہم مذاکرات کا خیرمقدم کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں کیے، بیرسٹر گوہر انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال 8 فروری کے عام انتخابات میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیت چکی تھی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے۔ ، ایسا نہ کیا گیا ہوتا تو بلوچستان سمیت دوسرے صوبوں میں بھی ہماری حکومت ہوتی۔...
    ملک بھر میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی ، اسرائیلی جارحیت کیخلاف مظاہرے اور ریلیاں، مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاج مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جبکہ شرکا نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ان کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کیا۔کراچی، اسلام آباد، لاہور، پشاور سمیت ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں فلسطینی مسلمانوں کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں۔اٹک، ٹیکسلا خانپور، خانیوال ، فاروق آباد، ساہیوال، وزیر آباد، بھلوال، وہاڑی ، مری، بہاولپور میں بھی اسرائیلی جارحیت کے خلاف اور فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔ حیدرآباد، جیکب آباد،...
    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی کازوے کے زیر تعمیر پل سے منسلک سڑکوں اور راؤنڈ اباؤنٹ کی تعمیر کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کی زیر صدارت کورنگی کازوے پل کی تعمیر سے متعلق اجلاس ہوا جس میں شاہراہ بھٹو کی مختلف ڈائریکشن میں کنیکٹوٹی پر بھی فیصلہ کیا گیا۔ صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اجلاس میں بریفنگ دی اور بتایا کہ کورنگی کاز وے پر پل 9.3 ارب روپے کی لاگت کی اسکیم ہے، جس میں پل اور اس کے لوپس کی تعمیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3000 کورنگی انٹرسیکشن بھی بنایا جا رہا ہے،...
    فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف آج ملک بھر میں ریلیاں جلوس اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں جمعتہ المبارک کو مجلس اتحاد امت کی جانب سے یوم مظلوم و محصورین فلسطین کے طور پر منایا جا رہا ہے اس موقع پر مختلف مذہبی و سیاسی جماعتیں مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کر رہی ہیں مجلس اتحاد امت کے زیر اہتمام قومی فلسطین کانفرنس کے اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ جب تک غیر مشروط جنگ بندی نہیں ہو جاتی اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے والے ممالک سے سفارتی روابط ختم کیے جائیں کانفرنس کے شرکاء نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اجلاس بلانے کا بھی مطالبہ کیا ہے تاکہ...
    ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کے باعث کئی شہروں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا ہے اور شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے لاہور کے متعدد علاقوں جن میں کینال روڈ گلبرگ جیل روڈ مال روڈ جوہر ٹاؤن اور دیگر علاقے شامل ہیں وہاں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ہے جس سے درجہ حرارت میں واضح کمی آئی ہے اور موسم نہایت خوشگوار ہوگیا ہے اسلام آباد راولپنڈی جھنگ ملتان سرگودھا اور پتوکی سمیت مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی ہے جس سے فضا میں تازگی محسوس کی جارہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش کے ساتھ...