نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت نے ایک بار پھر خطے کے امن اور استحکام کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے مبینہ حملے کو جواز بنا کر نئی دہلی نے پاکستان کے ساتھ تاریخی سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے مبصرین نے نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا ہے بلکہ بھارت کی آبی دہشت گردی سے تعبیر کیا ہے۔

سندھ طاس معاہدہ، جو 1960 میں عالمی ضمانتوں کے ساتھ طے پایا تھا، اب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی منصفانہ تقسیم کا ضامن رہا ہے۔ تاہم، بھارت نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ پانی جیسے انسانی مسئلے کو بھی سیاسی انتقام کے لیے استعمال کرنے سے گریز نہیں کرتا۔ اس فیصلے کے بعد نہ صرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش میں بھی شدید خدشات نے جنم لیا ہے، جہاں گنگا پانی معاہدہ 2026 میں تجدید کے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت سندھ طاس معاہدے جیسے عالمی معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر سکتا ہے تو وہ گنگا معاہدے کی خلاف ورزی سے بھی نہیں ہچکچائے گا۔

معروف ماہر آبی امور نُتن من موہن نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام خود بنگلہ دیش کی جانب سے بھارت کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے، جہاں پہلے ہی شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد نئی عبوری حکومت نے چین اور پاکستان کے ساتھ قریبی سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان گنگا پانی معاہدہ، جو 12 دسمبر 1996 کو بھارتی وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور شیخ حسینہ کے پہلے دورِ حکومت میں ہوا تھا، خشک موسموں کے دوران بنگلہ دیش کو پانی کے کم از کم بہاؤ کی ضمانت دیتا ہے۔ یہ معاہدہ تین دہائیوں پر محیط ہے اور 2026 میں ”باہمی رضامندی“ کی بنیاد پر اس کی تجدید ہونا ہے۔

تاہم، ماہر نُتن من موہن نے کہا کہ ’چونکہ گنگا معاہدہ آئندہ سال تجدید کے لیے مقرر ہے، اس لیے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بنگلہ دیش کے ساتھ پانی کی تقسیم کے وعدے پر سوالات اٹھا سکتی ہے۔‘

اسی طرح منوہر پاریکر انسٹیٹیوٹ برائے دفاعی مطالعہ و تجزیہ (IDSA) کے اُتم سنہا کہتے ہیں کہ بشمول گنگا معاہدہ ہمسایوں سے مستقبل کے مذاکرات کی کامیابی کا انحصار بڑی حد تک موجودہ سیاسی حالات پر ہوگا۔

1996 کے معاہدے کی شق نمبر بارہ (آرٹیکل XII) کے مطابق، ’یہ معاہدہ دستخط کے ساتھ نافذ العمل ہوگا اور تیس سال کی مدت تک مؤثر رہے گا، اور اس کی تجدید باہمی رضامندی کی بنیاد پر کی جا سکے گی۔‘

اہم بات یہ ہے کہ تجدید خودکار نہیں ہے۔ باہمی رضامندی کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان اتفاق یا مفاہمت ضروری ہے۔ اگر کوئی فریق اسے غیر ضروری سمجھے تو وہ معاہدے کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔

حالیہ دنوں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اعلیٰ سطحی سفارتی رابطے بھی دیکھنے میں آئے، جس میں ڈھاکہ میں دونوں ممالک کے سیکریٹری خارجہ کی ملاقات شامل ہے۔ پاکستانی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش کا دورہ بھی طے تھا، تاہم بھارت کی بڑھتی ہوئی بوکھلاہٹ اور پاکستان مخالف مہم کے باعث اسے مؤخر کر دیا گیا۔

ماہرین کے مطابق بھارت کا یہ اقدام دراصل پاکستان کے ساتھ اپنی ناکامیوں، مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی مزاحمت، اور سفارتی تنہائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارتی میڈیا میں جس حملے کو بنیاد بنا کر سندھ طاس معاہدے کو معطل کیا گیا، اُس کے شواہد خود بھارت نے ابھی تک دنیا کے سامنے پیش نہیں کیے۔ اس کے باوجود پاکستان کو ”سزا دینے“ کا خواب بھارتی حکمرانوں کی ذہنیت کا واضح ثبوت ہے۔

پاکستان نے بارہا واضح کیا ہے کہ وہ سندھ طاس معاہدے کا پاسدار ہے اور پانی جیسے بنیادی انسانی حق کو کسی بھی صورت میں سیاسی دباؤ کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔ اقوامِ متحدہ، عالمی بینک اور دیگر بین الاقوامی اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھارت کو اس خلاف ورزی سے روکیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت کی یہ روش نہ صرف جنوبی ایشیا میں ایک نئے آبی بحران کو جنم دے سکتی ہے بلکہ خود اس کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ چین، نیپال اور بنگلہ دیش جیسے ممالک بھی اب بھارت کی آبی اجارہ داری کے خلاف متحرک ہو رہے ہیں۔

یہ حقیقت اب کھل کر سامنے آ رہی ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے ایک غیر ذمہ دار ریاست بنتا جا رہا ہے، جو مفادات کی تکمیل کے لیے کسی بھی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے سے باز نہیں آتا۔ پاکستان، چین، اور بنگلہ دیش جیسے ممالک کو چاہیے کہ وہ خطے میں پانی کے پرامن اور منصفانہ استعمال کے لیے متفقہ لائحہ عمل اختیار کریں تاکہ بھارت کی آبی جارحیت کو روکا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:دنیا کی سب سے خوبصورت ’ہینڈ رائٹنگ‘ والی لڑکی کون؟

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سندھ طاس معاہدے اور بنگلہ دیش بنگلہ دیش کے پاکستان کے خلاف ورزی معاہدے کی کے درمیان بھارت نے کہ بھارت کے مطابق بھارت کی کے ساتھ کے لیے کیا ہے

پڑھیں:

شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے وکالت شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 50 سال بعد زندگی گزارنے کے بعد راولپنڈی بار نے میری ممبر شپ بحال کر دی. 50 سال بعد بار کا تاحیات ممبر بن گیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہو گی کہ سچائی، قانون اور ملک کی بہتری کے لئے کام کروں. غریب آدمی کے لئے قانونی، عملی اور عملی خدمت کروں گا۔

واضح رہے شیخ رشید نے سردار رزاق چیمبر کے ذریعے ڈسٹرکٹ بار روالپنؔڈی میں اپنی رکنیت بحالی کی درخواست دائر کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کے بدلتے پینترے
  • اٹلی میں 10500 پاکستانیوں کو لیبر موبیلیٹی معاہدے کے تحت روزگار مواقع ملیں گے, اطالوی سفیر
  • سہیل آفریدی کا 10 جون کو قومی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے اور بجٹ کی منظوری روکنے کا اعلان
  • بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے صدر منتخب
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان
  • پاکستان اور اٹلی کے درمیان سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم
  • بھارت: میسی کا 70 فٹ بلند مجسمہ حفاظتی خدشات کے باعث ہٹا دیا گیا
  • کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی