راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کا قتل، اہم شواہد ملنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
فائل فوٹو
راولپنڈی پولیس نے پیرودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کی ایف آئی آر میں مزید دفعات شامل کر کے ملزمان سے اہم شواہد حاصل کرنے کے بعد قبر کی رسیدیں اور بیلچہ بھی برآمد کرلیا۔
پولیس نے مقتولہ کے خاوند کی مدعیت میں درج مقدمے میں مزید 4 دفعات شامل کرلیں، مقتولہ کے قتل کے حوالے سے اضافی دفعات پر مشتمل ایف آئی آر سامنے آگئی۔
مقدمے میں قتل، سہولت کاری اور شواہد چھپانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، قتل کے واقعہ میں سہولت کاری کرنے والے گرفتار تین ملزمان سے اہم شواہد حاصل کرلیے گئے، تینوں ملزمان سے قبر کی رسدیں، بیلچہ برآمد کر لیا گیا۔
عدالت کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق لڑکی کو قتل کیا گیا اس لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کرنا ہے، مجسٹریٹ نے خاتون کے ورثاء کو بھی 26جولائی کے لیے نوٹس جاری کردیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گورکن، سیکریٹری قبرستان اور رکشہ ڈرائیور کی نشاندہی پر برآمد کیے گئے، لڑکی کو 17 اور 18 جولائی کے درمیانی رات گلا دبا کر قتل کرکے دفنایا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق 19 سالہ لڑکی کی شادی 7 ماہ پہلے جنوری میں ہوئی تھی، مقتولہ کے شوہر ضیاء الرحمان نے قتل کے چار دن بعد 21 جولائی کو ایف آئی آر بھی درج کروائی کہ اس کی بیوی گھر سے بھاگ گئی ہے اور عثمان نامی شخص سے غیر شرعی نکاح کر لیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
محراب پور: ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں،شہری موٹرسائیکل سے محروم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
محراب پور(جسارت نیوز)ڈکیتی واردات میں شہری موٹر سائیکل سے محروم، پولیس کارروائی میں منشیات فروش گرفتار، پھل پولیس تھانہ کی حدود میں مصر جی واہ رابطہ سڑک پر رہزنوںنے اسلحہ کے زور پر گاؤں قادر بخش وگن جانے والے عباس لغاری سے 125 موٹر سائیکل، 30 ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے، محبت ڈیرو پولیس نے ایک کارروائی میں امین علی چانڈیو کو 1100 گرام چرس اور سفیر علی جتوئی کو 250 گرام چرس سمیت گرفتار کرلیا، ٹھارو شاہ پولیس نے مختلف کارروائی میں مومن علی اور غلام عباس سولنگی کو 20 لیٹر کچی شراب،راشد علی راجپوت کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، لاکھا روڈ پولیس نے ایک کارروائی میں راحب ڈاہری کو 5 لیٹر کچی شراب سمیت گرفتار کرلیا، مٹھیانی پولیس نے ایک کارروائی میں امجد علی راجپوت کو 990 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا، نیو جتوئی پولیس نے ایک کارروائی میں راشد علی ملاح کو 660 گرام گٹکا سمیت گرفتار کرلیا ہے۔