وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے 100 ٹن کی پہلی امدادی کھیپ فلسطین بھجوانے کی تیاری مکمل کرلی. پہلی امدادی پرواز آج شام اسلام آباد ائیرپورٹ سے روانہ ہو گی۔این ڈی ایم اے کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور چئیرمن این ڈی ایم اے لیفٹنینٹ جنرل انعام حیدر ملک امدادی سامان کی روانگی تقریب کے مہمان خصوصی ہونگے 100 ٹن امدادی سامان خصوصی پرواز کے ذریعے عمان، اردن پہنچے گا۔امدادی کھیپ غذائی اشیاء اور ادویات پر مشتمل ہے، این ڈی ایم اے خصوصی پروازوں کے ذریعے کل 200 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوائے گا۔وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے ابتک مجموعی طور پر 1 ہزار 715 ٹن امداد فلسطین بھجوا چکا ہے، پاکستان کی جانب سے غزہ و فلسطین کیلئے 17 امدادی کھیپ ہے، جو آج روانہ کی جا رہی۔غزہ کے لیے دو خصوصی پیکچ کی پہلی کھیپ روانہ کی جائیں گی 200 ٹن کے خصوصی پیکچ کی ایک کھیپ آج جبکہ دوسری کچھ دنوں میں روانہ کی جائے گی۔مجموعی طور پر غزہ بھیجی جانے والی یہ 17 کھیپ ہے 17 ویں کھیپ میں 65 ٹن تیار کھانا، 20 ٹن بچوں کے لیے خشک دودھ، 5 ٹن بسکٹ، اور 10 ٹن ادویات شامل ہیں۔ اگلے چند دنوں میں روانہ ہونے والی دوسری پرواز کے ساتھ یہ مجموعہ وزن 1,815 ٹن تک پہنچ جائے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ڈی ایم اے امدادی کھیپ

پڑھیں:

مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 

مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر  ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے  لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پشاور، الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • پشاور: الخدمت کی جانب سے 8 ٹرکوں پر مشتمل امدادی سامان پنجاب روانہ
  • پاکستان کی پہلی جامع ’ویٹ پالیسی‘ کی تیاری، صوبوں کے ساتھ مشاورت کا آغاز
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
  • الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے اہل فلسطین کیلیے مزید امدادی سامان غزہ روانہ