عمران‘شہباز شریف کااقتدار میں آنے کاراستہ ایک جیساہے:شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے یوتھ پارلیمنٹ سے خطاب کرتے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اسی راستے سے اقتدار میں آئے تھے جس سے شہباز شریف آئے۔ تحریک عوام اعتماد کے بعد بانی پی ٹی آئی زیادہ مقبول ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد کے وقت 21 پی ٹی آئی ایم این اے مجھ سے رابطے میں تھے۔ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ نوجوانوں کی ناامیدی ہے۔ ہر طالب علم ملک سے باہر جانا چاہتا ہے۔ آئین کی بالادستی ہونی چاہئے۔ ہمارے نوجوان مایوس ہو چکے ہیں نوجوان کہتے ہیں فلاں جیل سے باہر آجائے تو سب ٹھیک ہوجائے گا۔ ایسا کچھ نہیں پاکستان کا آئین معطل ہے۔ آئین میں ہر عہدے کا حلف موجود ہے۔ بلوچستان کے نوجوان سوچتے ہیں ہماری طرف ہی ایسے حالات ہیں میں نے بلوچستان کے نوجوانوں سے کہا باقی ملک میں بھی یہی حالات ہیں جو بھی حکومت آتی ہے معجزے کی تلاش میں رہتی ہے۔ چھوٹے صوبے بڑے صوبوں کو تعصب کی نظروں سے دیکھتے ہیں۔ ہم آئین میں ترامیم رات کے اندھیرے میں کرتے ہیں، ترامیم کسی نے بھی نہیں دیکھیں۔ یہ حالات ہے ہمارے ملک کی مایوسی تب ختم ہوگی جب سیاسی انتشار ختم اور الیکشن چوری ہونا بند ہونگے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں آج پاکستان پہنچیں گے
ایرانی صدر مسعود پزشکیاں دو روزہ سرکاری دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی صدر اپنے قیام کے دوران صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا باعث بنے گا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے27 مئی 2025ء کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
دوسری جانب مسعود پزشکیاں کا بطورِ صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہوگا۔