سپریم کورٹ نے عمرسرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کر دیا ہے۔ اس کیس کو بانی پی ٹی آئی کیس کیساتھ آئندہ ہفتہ سنا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:انسداد دہشتگردی عدالت: یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم ستمبر تک توسیع
عمر سرفراز چیمہ 9 مئی ریمانڈ کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحیی آفریدی نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی کے ساتھ منسلک کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چاہتے کہ جسمانی ریمانڈ کے کیسز فیصلوں میں یکسانیت ہو۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا کیس بھی جسمانی ریمانڈ کا ہے، عمر سرفراز چیمہ کا کیس بھی اسی نوعیت کا ہے۔
اس موقع پر عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ میرے مؤکل کو گرفتار کرنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی۔ عمر سرفراز چیمہ کیخلاف ایف آئی آر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے بعد دائر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کا سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کا حکم
اس موقع پر پنجاب حکومت کے وکیل کا کہنا تھا کہ عمر سرفراز چیمہ کا عدالت نے ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ نہیں دیا۔عمر سرفراز چیمہ سے پستول برآمد کرنا ہے۔
عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی مین تین رکنی بنچ آئندہ سماعت کرے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سپریم کورٹ سرفراز چیمہ عمران خان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ سرفراز چیمہ سرفراز چیمہ کا کیس عمر سرفراز چیمہ کا بانی پی ٹی آئی
پڑھیں:
گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی؛ سپریم کورٹ کے فریقین کو نوٹسز جاری
اسلام آباد:سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے گورنر ہاؤس میں اسپیکر کی مکمل رسائی سے متعلق کیس میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
جسٹس امین الدین نے کامران ٹیسوری کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں پارٹی کو بٹھا کر آپ خود ہی فیصلہ کر لیں۔ جسٹس عقیل عباسی نے استفسار کیا کہ اس میں قانونی چارہ جوئی کا مرحلہ کون سا ہے۔
وکیل عابد زبیری نے دلائل میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ نے ایک ہی سماعت پر فیصلہ کر دیا، سندھ ہائی کورٹ میں جو تاریخ دی گئی ہم پیش ہوئے لیکن بغیر نوٹس کے فیصلہ کر دیا گیا۔
اسپیکر کے وکیل نے عدالت میں استدعا کی کہ اسپیکر نے مجھے کل سے رابطہ کیا ہے، تیاری کے لیے وقت دیا جائے۔
عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔