شہر اقتداراسلام آباد اور گردونواح میں شدید ژالہ باری کے بعد  وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ، جس کے باعث گرمی کی شدت میں مزید  کمی واقع ہوئی  اور موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ بھی مزید طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ دوسری جانب گزشتہ تین روز میں خیبرپختونخوا میں ہونے والی بارشوں میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے اور 9 زخمی ہوئے۔ ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی اور بارش کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔ لنڈی کوتل اور ملحقہ علاقوں میں آندھی، بارش اور ژالہ باری ہوئی۔ طورخم سرحد پر شدید ژالہ باری کے باعث کئی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ نوشہرہ میں تیز بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ مردان میں شدید بارش کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جبکہ ہری پور میں طوفانی ہواؤں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا، متعدد مقامات پر درخت گرنے سے بجلی کی تاریں ٹوٹ گئیں اور فیڈرز ٹرپ کر گئے۔ شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، جبکہ مظفرآباد میں تیز آندھی سے کئی مکانات کی چھتیں اُڑ گئیں۔ راڑو امبور میں درخت گرنے سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ ٹیکسلا اور واہ کینٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ غذر اور گردونواح میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے بعد سردی کی شدت ایک بار پھر لوٹ آئی ہے۔ ادھر خیبرپختونخوا میں پچھلے تین روز سے جاری بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق اور نو زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک مرد اور ایک خاتون شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں تین خواتین، چار مرد اور دو بچے شامل ہیں۔ بارشوں سے مجموعی طور پر گیارہ گھروں اور بیس دکانوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ حادثات چارسدہ، خیبر، شانگلہ، بٹگرام اور لوئر چترال میں پیش آئے۔ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ خاندانوں کو فوری امداد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اداروں کو بارش کے باعث بند شاہرائیں کھولنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ ان کا ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور وہ تمام ضلعی انتظامیہ، متعلقہ اداروں اور امدادی تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع 1700 پر دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔ چترال دیر شاہراہ بروز کے مقام پر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: ژالہ باری بارش کا کے باعث گئی ہے

پڑھیں:

اسلام آباد: سرسبز خواب کی بکھرتی تعبیر

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 جون 2025ء) قدرتی حسن سے مالا مال اس پارک میں 48 غیر قانونی ہوٹل اور دکانیں قائم ہو چکی ہیں۔ جو روزانہ 576 کلوگرام سے زائد ٹھوس کچرا پیدا کر رہی ہیں اور ان میں سے 27 جگہوں پر نکاسی اب کا بھی کوئی نظام موجود نہیں یعنی یہ گندہ پانی اور فضلہ نا صرف قدرتی ماحول کو متاثر کر رہا ہے بلکہ راول جھیل کو بھی آلودہ کر رہا ہے۔

کبھی سر سبز کہلانے والا شہر اقتدار آج تیزی سے بلند عمارتوں، کمرشل پلازوں اور غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیز میں بدل رہا ہے۔ 1960 کی دہائی میں پاکستان کا واحد شہر جسے منصوبہ بندی کے تحت تعمیر کیا گیا تھا اور یہ شہر تقریبا 5 لاکھ کی آبادی کے لیے بنایا گیا تھا لیکن 2023 کی مردم شماری کے مطابق اسلام آباد کی شہری آبادی 23 لاکھ ہو چکی ہے اور اگر سلسلہ یونہی جاری رہا تو سرکاری اعدادوشمار کے مطابق 2050 تک یہ آبادی 44 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)

سوال یہ ہے کہ کیا اس بڑھتی آبادی کو سہارا دینے کے لیے انفراسٹرکچر، منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تحفظ کہیں دکھائی دے رہا ہے؟

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی رپورٹ کے مطابق ترقی پذیر ممالک کے اکثر شہروں کی طرح "اسلام آباد دی بیوٹی فل" بھی بوسیدہ عوامی انفراسٹرکچر، غیر قانونی اور بے ترتیب تعمیرات اور بڑھتی ہوئی کچی آبادیوں جیسے مسائل کا شکار ہو کر اپنے قدرتی مناظر سے دور ہوتا جا رہا ہے۔

یہ پاکستان کا وہ شہر تھا جس کی پہچان اس کا سبزہ ، ہریالی اور قدرتی مناظر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں اربن پلاننگ کا فقدان اس وقت واضح نظر آیا جب 2008 کے بعد شہر میں ہاؤسنگ سوسائٹیز کی تعداد میں 200 فیصد تک اضافہ ہوا۔ پاکستان انسٹیٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ اکنامکس کے مطابق اس وقت شہر میں 140 سے زائد غیر قانونی ہاوسنگ اسکیمز موجود ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر زرعی یا جنگلاتی زمین پر بنائی گئ ہیں اور گمان ہے کہ کسی کے پاس بھی اینوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کی جانب سے اپرول بھی موجود نہیں ہو گا۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کی ایک تحقیق کے مطابق 2010 سے 2023 کے دروان شہر کا قدرتی سبزہ کافی تیزی سے ختم ہو چکا ہے۔ وہ شہر اقتدار جس کا درجہ حرارت گرمیوں میں بھی کبھی 30 سے بلند نہیں ہوتا تھا اب شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ شدید موسمیاتی تبدیلیوں نے اسلام آباد شہر کو بھی مٹی کے جھکڑوں، بڑے بڑے اولوں اور طوفانی بارشوں کی نظر کر دیا ہے۔ یہ شہر کبھی مٹی اور گرد سے پاک تصور کیا جاتا تھا۔

سہولیات کے حوالے سے دیکھا جائے تو تناسب قدرے بہتر نظر آتا ہے۔شہر اقتدار میں 97 فیصد گھروں میں بجلی موجود ہے جبکہ شرح خواندگی 87 فیصد ہے لیکن شہر شدید گرمی، بدترین فضائی آلودگی اور پانی کے بڑھتے مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔ دسمبر 2024 اسلام آباد کی تاریخ میں الودہ ترین مہینہ رہا۔ جب پی ایم 5۔2 کی سطح 250 تک پہنچ گئی جو انتہائی آلودہ یا غیر صحت بخش تصور کی جاتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2015 سے 2024 کے دوران اسلام آباد کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوا ہے۔ مونال ریسٹورنٹ جو مارگلہ نیشنل پارک میں قائم کیا گیا تھا سپریم کورٹ کے حکم پر اسے بند تو کر دیا گیا لیکن ایسے بہے سے اور ریسٹورنٹ آج بھی ان پہاڑوں کے قدرتی حسن کو دھوئیں اور پلاسٹک آلودگی سے شدید متاثر کر رہے ہیں۔ 1989 سے 2019 کے دوران اسلام آباد کے جنگلاتی علاقوں میں 50 فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

اسلام آباد کی بدلتی ہوئی شکاری پتھروں، عمارتوں اور سڑکوں کی کہانی نہیں ہے بلکہ یہ اس اجتماعی بےحسی کی عکاس ہے جو ہم نے فطرت اور سماجی انصاف کے ساتھ روا رکھی ہوئی ہے۔ یہ شہر جسے کبھی پرسکون پہاڑوں سبز میدانوں اور شفاف فضاوں کی علامت سمجھا جاتا تھا آج شور، دھوئیں اور بے ربط تعمیرات کے درمیان اپنی شناخت کھو رہا ہے۔ مارگلہ کی خاموشی اب احتجاج کی صورت اختیار کر چکی ہے مگر یہ نوحہ کون سنے۔

یہ محض زمین کے رنگ بدلنے اور سبزے سے سیمنٹ میں بدلنے کا معاملہ نہیں بلکہ اس تہذیب کا زوال ہے جس نے قدرت کے ساتھ ہم آہنگی کو ترقی پر فوقیت دی۔ اسلام آباد کی سڑکوں پر وہ سکون اب ناپید ہے جہاں صرف پرندوں کی کی چہکار اور پیٹروں کی چھاوں تھی اب صرف گاڑیوں کا شور اور دھواں ہے۔

نوٹ: ڈی ڈبلیو اردو کے کسی بھی بلاگ، تبصرے یا کالم میں ظاہر کی گئی رائے مصنف یا مصنفہ کی ذاتی رائے ہوتی ہے، جس سے متفق ہونا ڈی ڈبلیو کے لیے قطعاﹰ ضروری نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عید کا دوسرا دن، سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری، صفائی کارکن بھی متحرک
  • محکمہ موسمیات نے شدید موسمی صورتحال کی وارننگ جاری کردی
  • ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
  • عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری
  • اسلام آباد میں پہلی بار ڈرون کیمروں، عرق گلاب اور فنائل سے صفائی آپریشن، 2500 سے زائد عملہ سرگرم
  • ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا روز، گوشت کی تقسیم اور دعوتوں کا سلسلہ جاری
  • عید کے دوسرے دن بھی قربانیوں کا سلسلہ جاری، صفائی کارکن متحرک
  • عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی، مختلف ایئرپورٹس کی 24 پروازیں منسوخ
  • اسلام آباد: سرسبز خواب کی بکھرتی تعبیر
  • عیدالاضحی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کا جامع سکیورٹی پلان جاری