اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 اپریل ۔2025 )ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق 30اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی گزشتہ روز لاڑکانہ، دادو اور تربت میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح یعنی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا.

لاہور میںدرجہ حرارت 42 ڈگری جبکہ کراچی میں 37ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے.

(جاری ہے)

پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا اور ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سندھ کے سکھر، نواب شاہ اور مٹھی میں بھی رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے بلوچستان کے سبی اور تربت میں بھی پارہ بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے.

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں. محکمہ موسمیات نے سندھ بھر میں اگلے کچھ روز تک گرمی کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے کئی مقامات کو گرمی کی لہر کاسامنا ہے اور کراچی میں بھی آئندہ کچھ روز موسم گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے جب کہ آئندہ 2روز میں شہر میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلتی رہیں گی.

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ یکم مئی کومغربی ہواوں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے اور مغربی ہواﺅں کا یہ سسٹم 5 مئی تک ملک پر اثر انداز رہے گا محکمہ موسمیات مطابق مغربی ہواﺅں کاسسٹم ملک کے بالائی علاقوں میں بارش کا سبب بن سکتاہے اور سسٹم کے کچھ اثرات سندھ میں بھی بارش کی صورت میں ہوسکتے ہیں جس کے سبب 2 سے 3 مئی کے دوران سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوسکتی ہے.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے محکمہ موسمیات کا رہنے کا امکان امکان ہے میں بھی گرمی کی ہے اور

پڑھیں:

کراچی میں آج بھی گرمی کی لہر، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان

---فائل فوٹو

کراچی میں سورج آج بھی آگ برسائے گا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگی

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کا کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 9 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • آئندہ 15روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہنے کا امکان
  • سندھ کے کئی مقامات پر شدید گرمی، مئی کے پہلے ہفتے بارش کا امکان
  • کراچی: آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان
  • آج بروز منگل29اپریل2025موسم کی صورتحال جانئے
  • ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک رہنے کا امکان
  • کراچی میں آج بھی گرمی کی لہر، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
  • کڑاکے کی دھوپ، موسمیات نے شہریوں کو خبردار کردیا
  • ملک میں گرمی کی شدت بدستور برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • کراچی: گرمی کی شدت برقرار، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان