آج بروز منگل29اپریل2025موسم کی صورتحال جانئے
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں ہیٹ ویو کی شدید لہر جاری ہے اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج بھی موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیس اپریل تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔
گزشتہ روز لاڑکانہ، دادو اور تربت میں درجہ حرارت ریکارڈ سطح یعنی 51 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ لاہور میں پارہ 42 ڈگری جبکہ کراچی میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے شہروں لاہور، سرگودھا اور ملتان شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے جبکہ سندھ کے سکھر، نواب شاہ اور مٹھی میں بھی رواں ہفتے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ بلوچستان کے سبی اور تربت میں بھی پارہ بلند رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
ادھر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرمی کی لہر آج برقرار رہنے کا امکان ہے۔ مجموعی طور پر ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں اور دھوپ میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات کا امکان
پڑھیں:
کراچی میں دو روز کی گرمی کے بعد موسم یکسر تبدیل، مطلع ابرآلود، بارش کا بھی امکان
کراچی:شہر قائد میں دو روز تیز دھوپ نکلنے کے بعد پیر کی صبح موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع ابر آلود ہونے سے بعض علاقوں میں ہلکی بارش اور پھوار ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں مطلع زیادہ تر ابرآلود ہے جبکہ کلفٹن، ایم جناح روڈ اور شارع فیصل پر ہلکی بارش اور پھوار سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب ہوئی۔
محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے جبکہ کہیں کہیں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے، سمندر کی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں متواتر بحال رہنے کا امکان ہے۔
صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم سندھ کے ساحلی مقامات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہو سکتی ہے۔
پاکستان پر ایک نیا مون سون سلسلہ 16 سے 19 ستمبر کے دوران اثر انداز ہو رہا ہے، سسٹم کے زیر اثر سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم ابرآلود رہ سکتا ہے۔ کراچی میِں سسٹم کے نتیجے میں فی الوقت تیز بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
دوسری جانب، ویدر اَپ ڈیٹس کی پیشگوئی کے مطابق اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران بحیرۂ عرب سے آنے والی نم ہواؤں اور نچلی ہواؤں کی سطح پر کنورجنس زون کے زیرِ اثر کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
ویدر اپ ڈیٹس کے مطابق کراچی کے کچھ محدود علاقوں میں کل صبح 7 بجے سے دوپہر 3 بجے کے درمیان معتدل بارش بھی ہو سکتی ہے۔