مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی حکومت کا ایک ڈراما ہی تھا جس کا مقصد انتخابات میں کامیابی تھی، اس کا کرارا جواب انہیں مل گیا۔

ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جنگ 2 نیوکلیئر ملکوں کی تباہی پر منتج ہوتی ہے، اس کی تباہی دنیا بھی برداشت نہیں کرسکتی، مودی حکومت نے پہلگام میں بھی ڈراما کیا ہے، ان کی پوری سیاست پاکستان مخالف جذبات ابھارنے کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت جوہری جنگ دنیا کے لیے کتنی مہلک ہوسکتی ہے؟

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ انڈیا کی طرف سے پاکستان پر حملے کا امکان صفر ہے، پاکستان کی دفاعی صلاحیتیں اور افواج مضبوط ہیں۔ ہندوستان کبھی پاکستان پر حملے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ انڈیا ڈراما کرسکتا ہے، وہ کسی ہدف پر اسٹرائیک کرسکتا ہے مگر جنگ مسلط کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کیوں کہ ان کو پتا ہے کہ اس کے نتائج پاکستان سے زیادہ ہندوستان کے لیے تباہ کن ہوں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ پہلگام کے واقعے میں انڈیا نے جو ڈراما بازی کی ہے اس کا پاکستان نے موثر جواب دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

نااہل کے پی حکومت پاراچنار کا 25 کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا سکتی، فیصل کریم کنڈی

گورنر کے پی کے کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں داتا دربار پر گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے رہنما نورعالم نے حاضری دی اور لنگر تقسیم کیا۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ انڈیا نے پہلگام حملے کا الزام بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر لگا دیا، انڈیا اپنی نااہلی کا الزام پاکستان پر لگانا چاہتا ہے، پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کا مقابلہ کیا ہے، پاکستانی قوم پاک فوج کیساتھ کھڑی ہے، مودی سرکار نے پہلے بھی باڈر پار کیا تھا تو منہ توڑ جواب ملا تھا، اس بار کوئی حرکت کی تو چائے بھی نہیں ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا پاکستان کیلئے ہم فوج اور اداروں کیساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  افغانستان کی زمین پاکستان کیخلاف استعمال ہو رہی ہے، پاکستان میں دہشتگردی میں ستر فیصد ہاتھ انڈیا کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے، کے عوام صرف امن چاہتے ہیں، کے پی کے میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، نااہل حکومت پارا چنار پچیس کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا رہی، یہ صوبے میں کیا امن قائم کرے گی، پی ٹی آئی کے لوگ ایک دوسرے پر الزام لگا رہے ہیں، ایک وزیر دوسرے وزیر کو چور کہہ رہا ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈا پور اچھے بچوں کی طرح کام کر رہے ہیں، اسلام آباد سے جو ڈیوٹی لگتی وہ پوری کرتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ہر کمال کو زوال ہے
  • نا ممکن کچھ بھی نہیں
  • اک مودی ہوتا تھا
  • اعصاب کی جنگ میں پاکستان نے انڈیا کو ناک آؤٹ کردیا
  • پہلگام حملہ: شاہد آفریدی نے بھارتی فوج کو نالائق اور نکما قرار دیدیا
  • ’پھنس گئے ہیں موذی جی‘
  • مودی پہلگام فالز فلیگ کے ذریعے سیاسی مفادات حاصل کرنا چاہتا ہے ،رانا تنویر حسین
  • پانی روکنے کیلئے بھارت نے ڈیم بنایا تو اسے نیست و نابود کر دینگے، رانا ثنا اللہ
  • نااہل کے پی حکومت پاراچنار کا 25 کلومیٹر کا روڈ نہیں کھلوا سکتی، فیصل کریم کنڈی