اسحاق ڈار کا پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, April 2025 GMT
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے اقدام پر غور کیا گیا۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق اجلاس میں وفاقی وزرائے قانون، آبی وسائل، اٹارنی جنرل، سینئر حکام اور ماہرین شریک ہوئے، اسحاق ڈار نے پاکستان کے پانی کے حق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات اٹھانے کا اعلان کردیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پوری قومی طاقت کا مطلب ہمارے پاس موجود تمام صلاحیتوں کا استعمال ہے۔
نائب وزیراعظم نے بھارتی اقدام کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیا اور بھارت کی پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوششوں کی مذمت کی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی حرمت علاقائی استحکام کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان کی 24 کروڑ آبادی کیلئے دریائے سندھ کا پانی زندگی کا ذریعہ ہے، پاکستان سندھ طاس معاہدے پر مکمل عملدرآمد کا مطالبہ جاری رکھے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
حکومت کا شوگر مل اسٹاکس کی کڑی نگرانی کا اعلان
حکومت نے تمام شوگر ملز کے اسٹاکس کی کڑی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس مقصد کے لیے ہر شوگر مل پر سرکاری افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ چینی کے اسٹاک کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے۔
وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی صدارت میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کے بعد ہوا۔
رانا تنویر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم صنعت کے ساتھ مل کر جائز مسائل کو بھی حل کریں گے۔