شدید گرمی کے بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے ملک میں داخل ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
لاہور:
شدید گرمی بعد بارش برسانے والا سسٹم یکم مئی سے پاکستان میں داخل ہوگا، بارش اور تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والے سسٹم کے داخل ہونے سے لاہور اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے اضلاع اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں جبکہ جنوبی پنجاب میں پارہ 44 سے 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: گرمی کی شدت برقرار، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گرمی کی شدت برقرار ہے۔
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہر میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں شام کے اوقات میں ہوا میں نمی کا تناسب 45 سے 55 فیصد رہنے کا امکان ہے۔