سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کیخلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
—فائل فوٹو
سندھ پنجاب سرحد پر متنازع کینالز کے خلاف جاری احتجاجی دھرنا ختم کر دیا گیا۔
متنازع کینالز کے خلاف احتجاجی دھرنا ختم ہونے کے بعد سندھ اور پنجاب سرحد پر ٹریفک بحال ہو گئی۔
اس حوالے سے اوباڑو بار کے صدر کا کہنا ہے کہ ساتوں روز احتجاجی دھرنا مطالبات تسلیم ہونے پر ختم کیا گیا۔
خیرپور میں وکیل رہنماؤں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کل سے تمام کورٹس میں ہڑٹال ختم کرنے کا اعلان کیا۔
واضح رہے کہ آل سندھ لائرز ایکشن کمیٹی نے ببرلو بائی پاس کے سوا دیگر تمام دھرنے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔
خیرپور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وکیل رہنما سرفراز میتلو نے کہا تھا کہ کینال منصوبے کا خاتمہ ہماری کامیابی ہے، تمام ساتھی تنظیموں کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ کارپوریٹ فارمنگ پر 24 گھنٹے میں سندھ حکومت سے سکھر میں ہماری کمیٹی ملاقات کرے گی۔
مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ.
یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ مسترد کر دیا تھا۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوا تھا، جس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گا، تمام صوبوں کے درمیان مفاہمت کے بغیر وفاقی حکومت اس سلسلے میں مزید پیشرفت نہیں کرے گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: مشترکہ مفادات کونسل
پڑھیں:
سندھ کی اپیل پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج ہی طلب
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے سی سی آئی کا اجلاس آج ہی طلب کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا،مشترکہ مفادات کونسل نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، چاروں وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا سمیت 25شرکا کو خصوصی دعوت دی گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن پُرامید ہیں کہ مشترکہ مفادات کونسل میں آج ہی کینالوں کے معاملے کا فیصلہ ہوجائے گا۔
سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کیجانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کینالز پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو ہونا تھا تاہم سندھ حکومت کی گزارش پر وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا۔
پہلگام حملے کے پیچھے چھپا بھارت کا دہشتگرد چہرہ بے نقاب،مظلوم کشمیریوں کی زمینیں ہتھیانا شروع کر دیں ، تہلکہ خیز انکشافات
سندھ کی طرف سے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، سی سی آئی اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعظم کی بات چیت کے تحت کینالوں کا فیصلہ اور مسئلہ حل ہوجائے گا۔
مزید :