پنجا ب حکومت نے عزاداری کے پرامن و باوقار انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی ہیں،عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, July 2025 GMT
لاہور ( اوصاف نیوز )امام حسین ؓ کا پیغام صرف ایک عقیدہ نہیں پوری انسانیت کے ضمیر کی آواز ہے۔ باطل کے سامنے خاموشی نہیں بلکہ حق کیلئے ڈٹ جانا ہی اصل وفا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو۔ کہا پنجاب حکومت نے عزاداری کے پرامن و باوقار انعقاد کیلئے تمام سہولیات فراہم کی ہیں۔
محرم الحرام پرامن وامان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔ پنجاب حکومت نے جلوسوں ۔ مجالس کی سیکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے۔ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے مکمل لاتعلقی اختیار کی جائے
مزید پڑ ھیں :بھارتی فوج اور حکومت آمنے سامنے، ناکامی کا بوجھ ایک دوسرے پر ڈالنے کی کوشش
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عزاداری امام حسینؑ نے حسینی و یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا، علامہ باقر زیدی
صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ پاکستان میں محرم الحرام میں ہر بار اہل تشیع مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، کہیں سبیلوں کہیں مجالس و جلوس عزا میں مصنوعی مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ باہمی مشاورت سے سیکیورٹی اور تمام معاملات طے کرنے چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسینؑ نے حسینی و یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا، عزاداری امام عالی مقامؑ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، عشرہ محرم الحرام کے آخری ایام چل رہے ہیں، 9 سے 12 محرم کو ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ و سنی عوام جلوس عزا کا انعقاد کریں گے، عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ شر پسند عناصر کو کسی شرپسندی کا موقعہ نہ مل سکے، تمام مرکزی جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب اور اضافی نفری تعینات کرکے کسی بھی شرپسندی کے خدشے کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواداری اور باہمی احترام ہمارے مذہب کا حصہ ہیں، ملک خداد کے قیام کا مقصد ہی مذہبی آزادی حاصل ہونا تھا، مکتب جعفریہ و دیگر مذاہب نے مل کر ملک بنایا اور اس وحدت کو ہر صورت قائم رکھنا ہوگا، اہل تشیع اور اہل سنت کو مل کر عبادات کرنی چاہیئے اور اس وحدت کو قائم رکھنا چاہیئے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں محرم الحرام میں ہر بار اہل تشیع مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، کہیں سبیلوں کہیں مجالس و جلوس عزا میں مصنوعی مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ باہمی مشاورت سے سیکیورٹی اور تمام معاملات طے کرنے چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ محرم کے شروع ہونے کے باوجود سندھ کی انتظامیہ نے ابھی تک ہم سے رابطہ نہیں کیا، پولیس کی بداخلاقی عوام سے بڑھتی جارہی ہے انکی اخلاقی تربیت ہونی چاہیئے، پولیس کو سبیلوں، مجالس و جلوسوں کے عزاداروں کو تنگ کرنے کا اختیار نہیں ہے، خصوصاً پنجاب پولیس کی جانب سے امام بارگاہوں کو تالے لگانا اور دہشتگردی کے مقدمات قائم کرنا قابل مذمت ہیں، پنجاب حکومت کا اس طرح کا طرز عمل یزیدی ہے، پنجاب حکومت کی جانب سے روایتی مجالس کے ساونڈ سسٹم پر پابندی لگا دی گئی ہے، سیاسی جلسے جلوسوں میں کبھی بھی لاوڈ اسپیکر پر پابندی نہیں لگائی گئی، ہمارے ملک میں قانون شکنی کی وجہ سے پولیس کی اخلاقی کی تربیت لازمی ہے۔