بھارت عالمی دہشت گرد ،معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام؛گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
سٹی 42: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے تاجروں اور پارٹی کارکنوں کی ملاقات ہوئی
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا معصوم بچوں کو بغیر آپریشن واپس بھیجنا بھارت کا غیر انسانی اقدام ہے،پاک فوج کے سپہ سالار ملک کی حفاظت کرنا جانتے ہیں،پیپلز پارٹی ملکی دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،بھارت کی اپنی ہی فوج نے پہلگام حملے کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے،اس کی پرزورمذمت کرتا ہوں۔بھارت عالمی دہشت گرد ہے۔غیر ملکی میڈیا پہلگام ڈرامے کو مسترد کرچکا ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا جنگ کی صورت میں بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔مودی نے سستی شہرت کے لئے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزامات لگائے۔بھارتی حکومت عالمی میڈیا کی کوریج نہ ہونے پر بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔پاکستان اپنے ہمسایہ ممالک سے امن کا خواہاں ہے،پاکستان کا بچہ بچہ ملک کی خاطر کٹ مرنے کو تیار ہے۔ملک کی خاطر اپنی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی پاکستان واپس پہنچ گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: گورنر پنجاب
پڑھیں:
پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا، گورنر سندھ
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ہوتے بھارت پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے کی جرأت نہیں کرسکتا۔
استنبول میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ افواج پاکستان اکیلی نہیں اس کے ساتھ 25 کڑور عوام ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نریندر مودی گجرات کا قصاب ہے، جس کے ہاتھ خون سے رنگے ہوئے ہیں، بھارت کی عالمی دہشت گردی کے ثبوت موجود ہیں، کینیڈا اور امریکا کہہ چکے ہیں کہ بھارتی دہشت گرد ان کے ملکوں میں دہشت گردی میں ملوث ہیں۔
کامران ٹیسوری نے کہا کہ بھارت نے آبی دہشتگردی کی تو بھارت میں آگ کا دریا، خون کا سمندر بہا دیں گے، ہم دشمن کو گرانا بھی جانتے ہیں اور گرا کر چائے پلانا بھی جانتے ہیں۔