کل بروز جمعرات ملک بھر کے بینک بند ،اسٹیٹ بینک کا تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 30th, April 2025 GMT
کراچی(اوصاف نیوز)کل بروز جمعرات یوم مئی مزدور ڈے پر جہاں دیگر سرکاری ادارے بند ہونگے وہاں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی یوم مزدور کے موقع پر کمرشل بینکوں اور مالیاتی اداروں کی بندش کا اعلان کردیا۔
ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان جمعرات یکم مئی 2025ء ’’یومِ مزدور‘‘ کے موقع پر عام تعطیل کے سبب بند رہے گا جس کے سبب کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بھی بند رہیں گے
سابق امریکی نائب وزیر خارجہ رابن رافیل کیخلاف بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا شروع
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
امریکی صدر ٹرمپ قطر میں اپنے پہلے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا آج اعلان کرینگے
دوحہ (اوصاف نیوز)قطرکا معروف ادارہ رئیل اسٹیٹ ڈویلپرقطری دیار اور گلوبل بڑی ڈیل کا اعلان کرنے جارہا ہے۔ یہ اعلان قطر میں ٹرمپ کے مخصوص برانڈ کے تحت رئیل اسٹیٹ منصوبے کا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ادارے ٹرمپ انٹر نیشنل گالف کورس اینڈ ٹرمپ ولاز قطری دارالحکومت دوحہ سے چالیس منٹ کی مسافت پر سمندر کنارے سیمائسما بیچ سائیڈ ڈیویلپمنٹ کےبڑے رئیل اسٹیٹ منصوبے کا حصہ ہوں گے۔
سیمائیسما ڈویلپمنٹ کے اس پراجیکٹ کو قطری دیار کا منصوبہ بتایا جاتا ہے ۔ جس کی مالیت ساڑھے پانچ ارب ڈالر ہے۔ یہ سات کلو میٹر پر پھیلا منصوبہ ہے جس میں ‘انٹر ٹینمنٹ ریزورٹ ڈسٹرکٹ’ شامل ہے۔ نیز 18 ہولز کا حامل گالف کورس اور ‘لیجنڈ تھیم پارک’ بھی شامل ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ دنیا بھر میں اپنے کامیاب کاروباری منصوبوں کی وجہ سے ممتاز ہیں۔ امکان ہے کہ بدھ کے روز اس معاہدے کا قطر میں اعلان کیا جائے گا تو اس سلسلے میں ٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ بھی موجود ہوں گے۔
ایرک ٹرمپ ٹرمپ آرگنائزیشن کے ایگزیکٹو ہیںکا کہنا تھا کہ خلیجی علاقہ مضبوط امریکہ پر بہت انحصار کرتا ہے۔ سارا علاقہ سلامتی اور مقامی معاشی خوشحالی کیلئے امریکہ کا محتاج ہے۔
یاد رہے کہ ڈار گلوبل انٹرنیشنل آرم آف سعودی عرب کا ڈار ارکان رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ کمپنی اس سے پہلے بھی کئی منصوبوں میں ٹرمپ آرگنائزیشن کے ساتھ شراکت داری رکھتے ہیں۔
ان شراکتی منصوبوں میں دبئی کا ٹرمپ ٹاور اور سعودی عرب کے شہروں ریاض اور جدہ میں بھی اسی طرح کے دو ٹاور قائم کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ اومان میں بھی ٹرمپ آرگنائزیشن کے منصوبے ہیں۔ ٹرمپ کا اعلان دنیا سے جنگیں ختم کرنے اور کاروبار کو فروغ دینے کا کر رکھا ہے۔
تاہم قطر میں ٹرمپ گالف کورس اور ولاز کا منصوبہ گیس سے مالا مال اس خلیجی ملک میں پہلا ٹرمپ منصوبہ ہو گا۔ صدرر ٹرمپ اگلے ہفتوں میں خلیجی ملکوں کے دورے کے موقع پر سعودی عرب کے علاوہ قطر بھی آنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ٹرمپ برانڈ کے منصوبوں کے بارے میں ‘ رائٹرز’ نے قطری ڈویلپر کمپنی اور ٹرمپ آرگنائزیشن سے رابطہ کر کے تبصرے کے لیے درخواست کی تو دونوں نے فوری طور پر کسی بھی تبصرے سے انکار کر دیا۔
پہلگام فالس فلیگ ،بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کا بھارتی فوج کو جنگ کیلئے تیار رہنے کا حکم