پی ٹی آئی نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، عظمیٰ بخاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں نے سیکیورٹی بریفنگ میٹنگ کا بائیکاٹ کر کے ملک دشمنی کا ثبوت دیا ، ملک دشمن ٹولے سے اس کے علاوہ توقع بھی کیا کی جا سکتی ہے۔اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے نام نہاد ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہی وہ جماعت ہے جو اپنے دور حکومت میں کسی سیکیورٹی بریفنگ میں شرکت نہیں کرتی تھی اور پھر میڈیا پرآ کرشکوے کرتی تھی کہ کیا کروں ۔۔ جنگ کر لوں ؟
برازیل میں لیڈی گاگا کا کنسرٹ، 20 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت
عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ ان سے اور کیا توقع کی جا سکتی ہے؟ ان کے ٹائیگرز آج بھی ریاستی اداروں اور ملک کے خلاف محاذ آرائی میں مصروف ہیں ۔تحریک انصاف کا ہر وقت ملک سے بائیکاٹ ہی ان کا وطیرہ بن چکا ہے۔ یہ لوگ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے۔ ہر فورم اور ہر سطح پر گھٹیا حرکتیں ان کا معمول بن چکی ہیں۔صوبائی وزیر اطلاعات نے زور دیا کہ قومی سلامتی جیسے اہم معاملات پر سیاست سے بالاتر ہو کریکجہتی اور سنجیدگی کی ضرورت ہے لیکن افسوس کہ تحریک انصاف کا طرز عمل اس کے برعکس ہے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی: بیرسٹر گوہر
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی نے کہا ہے گزشتہ روز کے فیصلے سے دھچکا لگا پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ روز اے ٹی سی فیصل آباد کی جانب سے پی ٹی آئی قیادت کو سزاؤں کے فیصلے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز کے فیصلے سے تحریک انصاف کو دھچکا لگا۔ پی ٹی آئی اسمبلیوں سے استعفوں یا بائیکاٹ پر غور کرے گی۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس سے پہلے ہی ہم سے 77 نشستیں چھین لی گئی تھیں۔ ذین قریشی کو بری کرنے کا کوئی خاص سیاسی مقصد نہیں ہوسکتا۔ ان کے خلاف شواہد نہیں تھے، لیکن شواہد تو باقیوں کے خلاف بھی ہیں تھے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے مزید کا کہ 5 اگست کو بانی عمران خان کی کال پر پورے ملک سے لوگ نکلیں گے۔ جہاں جو لیڈر شپ موجود ہے، وہی لیڈ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا احتجاج پُر امن ہوگا۔ میں بونیر جاؤں گا اور وہاں احتجاج کو لیڈ کروں گا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور اور محمود خان اچکزئی بھی احتجاج کو لیڈ کریں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فیصل آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو 9 مئی کیسز میں 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں۔تحریک انصاف نے اے ٹی سی کے اس فیصلے پر فوری ردعمل دیتے ہوئے ان سزاؤں کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا تھا۔