پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمیٰ بخاری شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےپی ٹی آئی کی پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے یہی کرسکتے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہر وقت ملک کا بائیکاٹ ہی کرسکتے ہے، اپنی حکومت میں کسی بریفنگ میں نہیں بیٹھے تھے اور رونا روتے تھے کیا کروں جنگ کرلوں؟
انہوں نے کہا کہ ان سے اور توقع بھی کیا کی جاسکتی ہے، اپنے ٹائیگر ابھی بھی ملک اور اداروں کے خلاف جنگ برپا کئے ہوئے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزیدکا کہنا تھا کہ یہ یہی کرسکتے ہیں ہر وقت ملک کا بائیکاٹ،یہ کبھی پاکستانی بن کر نہیں سوچ سکتے،ہر جگہ گھٹیا حرکتیں پی ٹی آئی کی جانب سے اس رویے پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے
(ویب ڈیسک)چترال، سوات، دیر، شانگلہ، بونیر اور ملاکنڈ کے نواحی علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کے شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جس کی زیر زمین گہرائی 191 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کا مرکز افغانستان کوہ ہندوکش پہاڑی سلسلہ تھا۔
پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل