شیخوپورہ: وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے۔

اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پہلگام واقعے میں پاکستان ملوث ہونے کے ثبوت مودی حکومت عالمی برادری کو پیش نہیں کر سکی، ہماری کامیاب خارجہ پالیسی نے مودی سرکار کو گھنٹے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے،انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں کہ مودی نے یہ ڈرامہ بہار الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے رچایا۔
وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی کا کہنا تھا کہ شہباز شریف حکومت کی کامیاب خارجہ پالیسی سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا، کئی ممالک کے سربراہان اور وفود کا پاکستان کے دورے کرنا کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہیں، چائنہ، سعودی عرب، قطر ،سویٹزر لینڈ سب پاکساتان کے ساتھ ہیں جو اس واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ پارلیمنٹ پوری قوم کی نمائندگی کرتی ہے وہاں اس پر بحث ہو جائے تو اچھی بات ہے، اس قسم کے ماحول میں پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جائے یہ طریقہ دنیا بھر میں ہے، ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے، مودی بری طرح پھنس چکا ہندوستان کو دس مرتبہ سوچنا پڑے گا کہ اب وہ کیا کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور متحد ہے، پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ جنگ نہیں ہوگی، پاکستان کی کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کی مکمل تیاری ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو قابو سے باہر ہوگی، امریکا اسے روکے، کانگریس اراکین

امریکن کانگریس کے 2 اراکین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا اور امریکا کو ایسی کسی صورتحال کو روکنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی

پاکستانی امریکن تنویر احمد سے گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے رکن کانگریس لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ کیتھ سیلف نے کہا کہ 2 ایٹمی طاقتوں پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔

کیتھ سیلف نے کہا کہ ایک بار جنگ شروع ہوجائے تو اسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھے: پہلگام واقعہ کے بعد پاکستان کا ردعمل ذمہ دارانہ رہا، بھارت ثبوت دینے میں ناکام رہا ہے، وزیر اعظم محمد شہباز شریف

اس موقعے پر ڈیموکریٹک رکن کانگریس لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ جیک برگمین کا کہنا تھا کہ امریکا کو ہم خیال آزاد ممالک کے ساتھ مل کر کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ ناکامیوں سے بچا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی کانگریس اراکین پاک بھارت کشیدگی

متعلقہ مضامین

  • ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے، رانا تنویر حسین
  • پاک بھارت جنگ کا سوچ بھی نہیں سکتے، جنگ ہوئی تو قابو سے باہر ہوگی، امریکی کانگریس مین
  • ’جنگ نہیں ہوگی‘، نیر اعجاز نے وجہ بتا دی
  • پاک بھارت جنگ شروع ہوئی تو قابو سے باہر ہوگی، امریکا اسے روکے، کانگریس اراکین
  • پوری امید ہے جنگ نہیں ہوگی، اگر ہوئی تو مردوں کی ہوگی: شیخ رشید
  • بے چارا مودی! پانی روکنے کی گیدڑ بھبکیوں کے بعد چناب میں بلا اطلاع پانی چھوڑ دیا
  • نریندر مودی نے بہت بڑا جوا کھیلا جو ہار گیا، خواجہ آصف
  • دریائے چناب کے کنارے پاکستانیوں کا مودی کی کھوکھلی دھمکیوں کا منہ توڑ جواب
  • امن کیلیے دونوں ہمسایہ ممالک ذمہ داری کا مظاہرہ کریں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ