لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ  پاکستان کی حرمت پر ایک آنچ بھی نہیں آنے دیں گے، ملک کا ایک ایک فرد وطن کےلئے اپنی جان کی قربانی کےلئے تیار ہے۔ڈان نیوز کے مطابق مقامی ہوٹل میں تقریب سے خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے بھارت نے حملے کی دھمکی دی ہے، پاک فوج اور آرمی چیف کے پیچھے قوم یکجا ہوکر کھڑی ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پروپیگنڈہ کرنے والوں کے نقارے بند ہیں، جو جذبہ دیکھا ہے چاہتا ہوں افواج اور قوم کی محبت تاقیامت قائم رہے۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی دھمکی کے بعد سپہ سالار فرنٹ لائن پر ہے اور وزیر اعظم اپنا لائحہ عمل بتا چکے ہیں بھارت کی کسی بھی جنگی جنون کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی، اہلسنت و جماعت کا مفتی منیب کی زیرِ قیادت کراچی میں مارچ

 ملک احمد خان نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے اگر خدانخواستہ لڑائی ہوتی ہے تو بہت نقصان ہوگا کیونکہ دونوں ایٹمی ملک ہیں اگر ایک بھی ایٹمی دھماکہ ہوا تو 2 ارب افراد متاثر ہوں گے اور 25 سال تک سورج کی روشنی نہیں ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل بھارتی اسٹیٹ اسپانسرڈ دہشت گردی کا شکار ہے بلوچستان پنجاب اور سندھ سے را کے فنڈڈ کلبھوشن جیسے لوگوں کو پکڑا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ بوکھلاہٹ کے علاوہ کچھ نہیں جب کہ آبی جارحیت یا پانی روکنے کو جنگ تصور کریں گے اور پاکستان کا پانی کا حق بین الاقوامی سطح کا حق ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کر سکتے۔

ٹرمپ رواں ماہ سعودی عرب میں کس سے ملنے والے ہیں؟

واضح رہے کہ 22 اپریل کو پہلگام میں مقامی سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے بے جا الزام تراشی اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے اور سفارتی عملے کو 30 اپریل 2025 تک بھارت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔جس کے جواب میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت سے تجارت اور واہگہ بارڈر کی بندش کرنے کا فیصلہ کیا، علاوہ ازیں بھارتی ایئرلائنز کے لیے پاکستانی فضائی حدود بھی بند کردی گئی، اور بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹے میں پاکستان چھوڑ دینے کا حکم دیا گیا تھا۔

مزید :.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے

آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026ء کے پہلے مرحلے میں میرپور ڈویژن میں پولنگ 27 جولائی کو ہوگی۔ اس سلسلے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف 24 جولائی کو قائداعظم سٹیڈیم میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے۔جلسے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی شرکت کریں گے۔ قائداعظم سٹیڈیم میں جلسے کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ سٹیج کی تعمیر کے لیے کنٹینرز بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • مسجد اقصیٰ کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں، پاکستان سمیت 8 ممالک کے وزرائے خارجہ کا دوٹوک اعلان
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • نواز شریف کل میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گے
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن