بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، گورنر پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کیلئے بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے شیخوپورہ میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے دورے کے موقع پر کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی صنعت تیزی سے ترقی کر رہی ہے۔ صنعت و حرفت کی ترقی ملکی استحکام کیلئے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل جدید ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا رہی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی ہمیشہ غریب اور محنت کش طبقے کیساتھ کھڑی رہی ہے۔
سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے اور بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔ اور عالمی برادری پہلگام واقعہ کا نوٹس لے۔ سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں۔ بلکہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی سردار سلیم حیدر نے نے کہا کہ
پڑھیں:
صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
کراچی:صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر ِمملکت نے بلوچستان میں ترقی کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
انہوں نے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت تیز کرنے کی ہدایت کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی، امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے، عوامی فلاح اور صوبے میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تمام متعلقہ ادارے مربوط انداز میں کام کریں۔
ملاقات میں صوبائی وزیرِ آبپاشی صادق عُمرانی، وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی ظہور بلیدی، وزیرِ صحت میر بخت کاکڑ، وزیرِ لائیو اسٹاک سردار فیصل جمالی، وزیرِ صنعت و تجارت کویار ڈومکی، وزیرِ محنت غلام رسول عُمرانی اور پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر میر علی حسن زہری شریک تھے۔