بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 4th, May 2025 GMT
شانگلہ میں بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قوم اسی طرح متحد ہے جس طرح ہمارے آبائو اجداد کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے۔ اسلام ٹائمز۔ امور کشمیر و گلگت بلتستان کے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے لیکن اگر بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری قوم دشمن کو شکست دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو گی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیرمقام نے ان خیالات کا اظہار ضلع شانگلہ میں مختلف بار ایسوسی ایشنز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام پاکستان اور اس کی مسلح افواج سے بے پناہ محبت و عقیدت رکھتے ہیں۔ یہ جذبہ ناقابل تسخیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کے جذبے اور پاکستان کے لیے ان کی محبت کو سلام پیش کرتا ہوں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم اسی طرح متحد ہے جس طرح ہمارے آباو اجداد کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں ثابت قدم رہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
قبائلی شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ، بھارت کو منہ توڑ جواب کے لیے پر عزم
بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور ممکنہ حملے کے جواب میں لنڈی کوتل کے قبائلی عوام نے پاک فوج اور دفاع پاکستان کی خاطر احتجاجی مظاہرہ اور مارچ کیا۔ مظاہرین کے ہاتھوں میں پاکستان کے جھنڈے اور پلے کارڈ تھے جن پر پاکستان کے حق میں نعرے درج تھے۔
مزید پڑھیں: پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری
قبائلی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ وطن عزیز کی خاطر پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور بھارت کے خلاف ہر محاذ پر ان کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ مظاہرے میں تاجر، بلدیاتی نمائندوں تاجروں اور قبائلی مشران سمیت سیاسی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بھارت پاک فوج لنڈی کوتل