محکمۂ موسمیات نے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف حصوں میں آج بھی ہیٹ ویو اور درجۂ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک  رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

لاہور، پشاور، سرگودھا اور ملتان سمیت متعدد شہروں میں درجۂ حرارت 40 ڈگری یا زائد رہنے کا امکان ہے۔

 سکھر، نواب شاہ، مٹھی، سبی اور تربت میں 45 ڈگری یا زائد رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگی

کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجۂ حرارت نواب شاہ میں 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر وادی کوئٹہ اور گردونواح میں مطلع صاف ہے، موسم خشک اور معتدل ہے۔

 اندرون بلوچستان اور شمالی اضلاع میں موسم معتدل جبکہ وسطی جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔

محکمۂ موسمیات نے صوبے میں آج دن کا درجۂ حرارت معمول سے 3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: رہنے کا امکان

پڑھیں:

کراچی: اگلے تین دن کے دوران شہر کا موسم کیسا رہے گا؟

کراچی:

ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔

دادو، قمبر شہداد کوٹ، شہید بینظیرآباد، جیکب آباد، کشمور،گھوٹکی،شکارپور، خیرپور،نوشہروفیروز، لاڑکانہ، سکھر، جامشورو  میں درجہ حرارت معمول سے6 تا 8 ڈگری جبکہ حیدرآباد، بدین، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں معمول سے 4تا 6ڈگری زیادہ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

صوبے میں ہیٹ ویو کی پیش نظربچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، دن کے وقت براہ راست سورج کی روشنی سے بچیں اور پانی کا استعمال کریں، کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہےکہ وہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی فصل کے لیے خاص انتظام رکھے جبکہ مویشیوں کا بھی خیال رکھیں، ہفتے کو سب سے زیادہ پارہ دیہی سندھ کے دادو میں 48ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں آج بھی ہیٹ ویو، درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری تک زائد رہنے کی پیشگوئی
  • کراچی میں آج بھی گرمی کی لہر، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
  • ملک میں گرمی کی شدت بدستور برقرار، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری
  • کراچی: گرمی کی شدت برقرار، پارہ 38 ڈگری تک جانے کا امکان
  • کراچی: زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ، محکمہ موسمیات
  • کراچی: اگلے تین دن کے دوران شہر کا موسم کیسا رہے گا؟
  • کراچی: پارہ 38 پر گرمی کی شدت 46 ڈگری محسوس ہونے لگی
  • محکمہ تعلیم پنجاب کا تعلیمی اداروں میں گرمی کی چھٹیاں کا اعلان
  • ملک میں کہاں کہاں بارش ہونیوالی ہے؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی