عمران خان نے کہا ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، بانی پی ٹی آئی کی رہائی وقت کا تقاضا ہے، اعظم سواتی
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ عمران خان نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے اور فوج بھی، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ کے بابہر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ انڈیا کی جارحیت اور کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم انسانیت کی بدترین تاریخ ہے، آج جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، ہماری فوج ملک و قوم کے دفاع کیلئے تیار ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کمی محسوس کی جارہی ہے، بھارت کو شکست دینے کیلئے عوام کا فوج کے ساتھ کھڑا ہونا ضروری ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے، بانی پی ٹی آئی کی باعزت رہائی ناگزیر ہے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ بانی نے پہلے ہی کہا تھا یہ ملک بھی میرا ہے یہ فوج بھی میری ہے، جن مسخروں کو حکومت دی ہوئی ہے ، یہ ملک کو بچا نہیں سکتے، نواز شریف ، شہباز شریف اور آصف زرداری نے اے ٹی ایم مشین کی طرح ملک کو لوٹا۔
اعظم سواتی کی ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت منظور
اعظم سواتی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللہ اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔
اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کی تین انکوائریز ہیں، اسسٹنٹ کمشنر اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت کے اور کیس کی رکارڈ ابھی تک نہیں ایا۔
جسٹس صاحبزادہ اسداللہ نے کہا کہ وفاق کی دلچسپی بھی ہے اور سستی بھی ہے، ان عہدوں پر جو لوگ بیٹھے ہیں یہ معزز لوگ ہے، اگر ان کے خلاف کیسز ہے تو رکارڈ دیں، اگر کیسز نہیں ہے تو بھی بتا دیں، یہ بھی اپنا کام کرے گے، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل صاحب آئندہ سماعت پر رکارڈ لے ائے، نہیں تو ہم لکھے گے کہ کوئی کیس نہیں ہے اور درخواست نمٹا دے گے۔
اعظم سواتی نے کہا کہ میں دل کا مریض ہوں، ایک مہینے کا ٹائم دیا جائے، وفاقی حکومت نے کیسز بنائے ہیں،
عدالت نے اعظم سواتی کو ایک مہینے کی حفاظتی ضمانت دے دی، عدالت نے کہا کہ وفاقی حکومت مہینے میں اعظم سواتی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل فراہم کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی اعظم سواتی نے کہا کہ کے خلاف ہے اور
پڑھیں:
چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی سے نام لے آئے تھے، سلمان اکرم
فائل فوٹو۔تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ہمیں گزشتہ ہفتے ظہیر عباس نے بانی کی لسٹ دی تھی، اگر ابھی بہنوں کی ملاقات ہوتی ہے تو واضح ہو جائے گا لسٹ بانی نے دی ہے۔
راولپنڈی میں گورکھ پور ناکہ کے قریب گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ ظہیر عباس غلط بیانی سے کام لیں گے، بہرحال آج بات واضح ہوجائے گی، معاملہ صرف پانچویں نشست کا تھا۔
انھوں نے کہا کہ چار جنرل نشستوں پر ظہیر عباس بانی پی ٹی آئی سے نام لے آئے تھے، پارٹی میں مکالمہ تھا کہ پانچویں نشست پر ورکر ہونا چاہیے، باقی تمام پارٹیوں میں ارب پتیوں کو ٹکٹس دیے گئے لیکن سب خاموش ہیں۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتیجہ کے مطابق ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی کے امید وار اعظم سواتی کامیاب ہوگئے، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی ف کے امید وار دلاور خان کامیاب ہوئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کوئی فرد واحد ہماری پارٹی کے اندر فیصلہ نہیں کرتا، علی امین تک بات پہنچائی گئی لیکن کیا دباؤ تھا اس پر کچھ نہیں کہہ سکتا، حکومت سے بات کرنا اور بات ہے ایسا نہیں کہ ہم حکومت سے بات نہیں کرتے۔
انھوں نے کہا ہم نے حکومت سے بات کی، 2025 میں بیٹھے لیکن وہ مجبور تھے ان کے ہاتھ میں کچھ نہیں، وہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری ملاقات تک نہیں کرواسکتے۔