اسلام آباد /لندن: وائس چیئر مین اوورسیز پنجاب کمیشن بیرسٹر امجدملک نے کہاہے کہ بھارتی شہریوں کے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتوںسے برطانیہ میں بھی نقص امن کا خطرہ ہے،ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے۔ پہلگام واقعہ کے حوالے سے اپنے ویڈیو بیان میں بیرسٹر امجد ملک نے کہاکہ پاکستان خود بھی دہشت گردی کا شکار ہے ،بلوچستان میں ہونے والے واقعات اور افغان بارڈر پر ہونے والی دہشتگردی اس بات کی متقاضی ہے کہ دونوں ممالک دہشت گردی کا ملکر سامنا اور مقابلہ کریں ،دہشت گردی ایک مشترکہ دشمن ہے۔ بیرسٹر امجد نے کہاکہ بھارت نے جس طرح کا رد عمل دیا ہے ایک بڑے ملک کے ناطے مناسب نہیں ہے ۔ انہوںنے کہاکہ بھارت ایسی چیزوں کو چھیڑ رہاہے جن معاہدوں بارے بین الاقوامی قانون تحفظ فراہم کرتا ہے، یہ اشتعال انگیزحرکت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جس طرح جنگ کاماحول بارڈر پر بنایا جارہا ہے اور ادلے کا بدلہ جیسے اقدامات کئے جارہے ہیں وہ ناموزوں ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستانی جہاں بھی ہوں پاکستان کے ساتھ ان کے دل دھڑکتے ہیں ، اوورسیز پاکستانی ہمیشہ دامے ، درمے ، سخنے پاکستان کی مدد کےلئے تیار رہتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پہلی بار دیکھا ہے کہ بھارتی شہریوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور اس مظاہرے میں اشتعال انگیز حرکتیں کی ہیں جس سے یہاں بھی نقص امن کا خطرہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میںپاکستان کی ریاست کے ساتھ ہوں لیکن ساتھ ساتھ دونوں ممالک سے اس بات کا متقاضی ہوں کہ اپنے اپنے شہریوں کو پر امن رہنے کی درخواست کریں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ پہلگام واقعہ کے اوپر تحقیقات کروائیں اور کوئی منطقی نتیجے پر پہنچے تو باقی بازاری بیان بعد میں دینے چاہئیں اور یہی ایک سمجھدار ریاست کا کام ہونا چاہیے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم بحیثیت اوورسیز پاکستانی اپنے ملک کےساتھ کھڑے ہیں ،کسی بھی قسم کے اشتعال ، کسی بھی قسم کی طاقت یا کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا بھرپور مقابلہ کرینگے ۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت پاکستان محفوظ ہاتھوں میں ہے اور انشاءاللہ محفوظ ہی رہے گا ۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کسی بھی قسم کی انہوںنے کہاکہ نے کہاکہ

پڑھیں:

بھارت اور فرانس 26 رافیل میرین لڑاکا طیاروں کے معاہدے پر آج دستخط کرینگے

نئی دہلی(نیوزڈیسک) دفاعی حکام نے تصدیق کی ہے کہ 26 رافیل میرین لڑاکا طیاروں کی حفاظت کے لیے 63,000 کروڑ روپے کے دفاعی معاہدے پر آج (28 اپریل) دستخط کیے جائیں گے، جس میں ہندوستان میں فرانس کے سفیر فرانس کی نمائندگی کریں گے اور دفاعی سیکریٹری راجیش کمار سنگھ ہندوستان کی نمائندگی کریں گے۔ توقع ہے کہ دونوں ممالک کے وزرائے دفاع بھی دستخطوں میں دور سے شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط وزارت دفاع کے ہیڈ کوارٹر ساؤتھ بلاک کے باہر ہونے کی توقع ہے۔اس سے قبل فرانسیسی وزیر دفاع نے ذاتی طور پر دستخط میں شرکت کرنا تھی لیکن ذاتی وجوہات کی بنا پر انہیں اپنا دورہ منسوخ کرنا پڑا۔

کیبنٹ کمیٹی برائے سیکورٹی نے اس ماہ کے شروع میں اس معاہدے کو منظوری دے دی تھی۔ملک کے کیریئرز کو فوری طور پر تعیناتی کے لیے نئے لڑاکا طیاروں کی ضرورت ہے، کیونکہ MiG-29 K لڑاکا طیاروں کے موجودہ بیڑے نے دیکھ بھال سے متعلق مسائل کی وجہ سے مبینہ طور پر کم کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ توقع ہے کہ رافیل جنگی طیارہ آئی این ایس وکرانت پر تعینات کیا جائے گا، جو اس وقت سروس میں ہے۔

رافیل ایم جیٹ طیاروں کو ہندوستانی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اپنی مرضی کے مطابق بنایا جائے گا اور انہیں طیارہ بردار بحری جہاز میں ضم کیا جائے گا۔ یہ کیریئر سے پیدا ہونے والے لڑاکا طیاروں کو ایک اسٹاپ گیپ حل کے طور پر حاصل کیا جا رہا ہے جب تک کہ ایک مقامی کیریئر سے پیدا ہونے والے لڑاکا جیٹ کی ترقی مکمل نہیں ہو جاتی۔

حکومت سے حکومت کے معاہدے میں 22 سنگل سیٹر اور چار ٹوئن سیٹر جیٹ طیارے شامل ہیں، ساتھ ہی بیڑے کی دیکھ بھال، لاجسٹک سپورٹ، اہلکاروں کی تربیت، اور مقامی اجزاء کی تیاری کے لیے ایک جامع پیکج شامل ہے۔

رافیل ایم جیٹ طیارے INS وکرانت سے کام کریں گے اور موجودہ MiG-29K بیڑے کی مدد کریں گے۔ہندوستانی فضائیہ پہلے ہی 36 رافیل طیاروں کا ایک بیڑا چلا رہی ہے جسے 2016 میں ایک علیحدہ معاہدے کے تحت حاصل کیا گیا تھا۔ یہ طیارے امبالا اور ہسیمارا میں واقع ہیں۔

نئی ڈیل سے ہندوستان میں رافیل طیاروں کی کل تعداد 62 ہو جائے گی، جس سے ملک کے 4.5 جنریشن کے لڑاکا طیاروں کے بیڑے میں نمایاں اضافہ ہو گا۔
سعودی عرب اور قطر کا شام کے ذمے ورلڈ بینک کا قرض ادا کرنے کا اعلان

متعلقہ مضامین

  • بھارت کو بہت مایوسی ہوئی ، اپناکیس بنانے میں ناکام رہاہے،عطاء تارڑ
  • پاک بھارت کشیدگی ،ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کا پاکستانی عوام کیلئے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ
  • بھارت نےشرمندگی اور خفت مٹانے کیلئے پاکستانی چینلز پر پابندی عائد کی،عطاء تارڑ
  • پاکستان بھارت جنگ کا خطرہ موجود، ہم بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • بھارت اور فرانس 26 رافیل میرین لڑاکا طیاروں کے معاہدے پر آج دستخط کرینگے
  • سپر لیگ سیزن 10 : 2 میچ ری شیڈول، کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کا مقابلہ لاہور میں‌ہوگا
  •   بھارت کا سندھ طاس معاہدہ ختم کرنے کا بیان احمقانہ، ہر دھمکی اور ہر سازش کی بھرپور جواب دینے کےلئے تیار ہے،امیرمقام
  •  لائن آف کنٹرول پر بھارت کی اشتعال انگیزی، الزام پاکستان پر دھرنے کی کوشش
  • بھارتی اشتعال انگیزی پر قومی اتحاد کابے مثال مظاہرہ