پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے آپس میں جو مرضی سیاسی اختلافات ہوں، ملک کے دفاع کے لیے ہم سب ایک ہیں، پاکستان بھارت جیسے منہ زور فرعونوں کا مقابلہ کرنا جانتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان بھارت کشیدگی: ہندوستان کو کیا کیا نقصانات اٹھانے پڑ سکتے ہیں؟

سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت پہلگام حملے کے فوراً بعد الزام پاکستان پر لگا دیا، لیکن اس بار دنیا نے بھارت کے جھوٹ کا ساتھ نہیں دیا۔

انہوں نے کہاکہ بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا، کیوں کہ اس میں ورلڈ بینک ثالث ہے، جبکہ دیگر ادارے بھی شامل ہیں۔ لاکھ فوج تعینات کر رکھی ہے، ہر سات کشمیریوں پر ایک فوجی مسلط ہے۔

انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں جگہ جگہ ناکوں اور چوکیوں کے باوجود اتنا بڑا واقعہ ہو جانا سوالیہ نشان ہے۔

عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت کا مؤقف ہے چار افراد آئے انہوں نے سیاحوں کا انٹرویو کیا اور پھر لوگوں کو مار کر چلے گئے، پہلگام واقعے پر دنیا نے بھارت کے جھوٹے مؤقف کا ساتھ نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعے کا پاکستان پر الزام: بھارت کے اندر سے مودی سرکار کے خلاف آوازیں اٹھنے لگیں

انہوں نے کہاکہ سے کسی خیر کی توقع نہیں کی جا سکتی، تاہم پاکستان اپنا بھرپور دفاع کرےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی پاکستان دفاع پاکستان مسلم لیگ ن عرفان صدیقی وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی پاکستان دفاع پاکستان مسلم لیگ ن عرفان صدیقی وی نیوز عرفان صدیقی نے کہاکہ بھارت کے انہوں نے

پڑھیں:

مظاہرین کے90فیصدمطالبات مان لئے ، مزیدکسی پیکج کااعلان کرناپڑاتو وزیراعظم کریں گے ، طلال چوہدری

 وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہاہے کہ آزادکشمیرمیں احتجاج کرنے والوں کے 80سے90فیصدمطالبات مان لئے گئے ہیں، مسئلے کے حل کے لئے مزیدکسی پیکج کااعلان کرناپڑاتو وہ وزیراعظم  کریں گے ۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے طلال چوہدری نے کہاکہ  اس سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ نہیں ہوسکتاجتناحکومت نے کیا، طاقت کااستعمال نہ کرنے کی وجہ سے ہی ہمارے سپاہی شہیدہوئے۔ سپاہی شہید کرکے ریاست کو اشتعال دلانے کی کوش کی گئی۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے مسائل کے حل کے لئے کمیٹی بناکربھیجی ہے، اب حکومت کی کمیٹی کے ساتھ مذاکرات کرنے میں کیارکاوٹ ہے؟
انہوں نے کہاکہ اظہاررائے کی آزادی کے حوالے سے بالکل واضح ہیں، پریس کلب میں پیش آنے والے واقعہ غیرمشروط معافی مانگی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر معاہدے کا کریڈٹ سیاسی قیادت کو جاتا ہے، سکیورٹی ذرائع
  • آزاد کشمیر میں مظاہرین کے ساتھ مذاکرات دانشمندانہ فیصلہ، بھارتی ہاتھ کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، ماہرین
  • بھارت کے اشتعال انگیز بیانات پر تشویش، کسی بھی ایڈونچر کا بغیر ہچکچاہٹ جواب دیں گے، افواج پاکستان کا ردعمل
  • آئندہ جنگ میں ضبط کا مظاہرہ نہیں کیا جائے گا، بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکی
  • انڈیا پر پابندیوں کے بعد پاکستانی چاول امریکی مارکیٹوں میں نظر آنا شروع ہو گیا، سینیئر صحافی انور اقبال
  • پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنا افسوسناک ہے،عرفان صدیقی
  •  امریکی سرپرستی میں پیش کیا جانے والا نام نہاد غزہ امن منصوبہ مسترد کرتے ہیں، صہیب عمار صدیقی
  • آئی پی سی واقعے کی تحقیقات محض رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے: عرفان صدیقی
  • مظاہرین کے90فیصدمطالبات مان لئے ، مزیدکسی پیکج کااعلان کرناپڑاتو وزیراعظم کریں گے ، طلال چوہدری
  • ہماری بادشاہت تو نہیں جو چاہے کردیں، قانون کو دیکھ کر ہی فیصلہ کرنا ہے،جسٹس منصور علی شاہ کے کیس میں ریمارکس