پریس کلب کے تقدس کو پامال کرنا افسوسناک ہے،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 4th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن) سینیٹر عرفان صدیقی نے اسلام آباد پریس کلب میں پیش آنے والے حالیہ واقعہ کی تحقیقات کے فیصلے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ یہ محض جذبات ٹھنڈا کرنے کی رسمی کارروائی نہیں ہونی چاہیے۔ بلکہ غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے قانون کے تحت انہیں سزا دی جانی چاہیے، سینیٹر عرفان صدیقی نے اس واقعہ کی تحقیقات کے عمل کو شفاف بنانے اور صحافی تنظیموں کو اس میں شریک رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔سینیٹر صدیقی نے کہا کہ غیر ذمہ داری اور زیادتی کرنے والے اہلکاروں کا تعین کر کے قانون کے تحت انہیں سزا دی جانی چاہیے تاکہ آئندہ ایسی ناپسندیدہ صورتحال سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب صحافت کے ایوان ہیں اور ان کے تقدس کو پامال کرنا افسوسناک ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔
سینیٹ کی پنجاب سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 8 دسمبر کو ہوگا۔
سینیٹرعرفان صدیقی کی وفات کی وجہ سے یہ نشست خالی ہوئی تھی کاغذات نامزدگی 20 تا 21 نومبر کو جمع ہونگے۔