آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, October 2025 GMT
آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی، سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے: اعظم تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ہے اِس پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب سیاست کی بات ہوتی ہے تو قانونی اور آئینی نکات پر بہت سمجھ کر بات کرنی چاہیے، اس کا حل بھی سوچ سمجھ کر تلاش کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ جو بارہ نشستیں ہیں اس کے ووٹرز سب کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں،
یہ وہ لوگ ہیں جو بھارتی غلامی سے آزادی حاصل کرنے ان علاقوں میں آباد ہوئے پاکستان نے انہیں مہمانوں کے طور پر وہاں پر آباد کیا،ان کا کشمیر سے تعلق اس طرح سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کسی تحریک کے نتیجے میں یک لخت تو بالکل بھی ختم نہیں ہونا چاہیے، اس کے لیے بڑے پیمانے پر آئینی ترمیم کی ضرورت ہے ،ساتھ ساتھ سیاسی ہم آہنگی کی بھی ضرورت ہے۔اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھاکہ آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی ہے اِس پر سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے،اس مقصد کیلئے آئینی پیکیج اور سیاسی رائے پر اتفاق ضروری ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں سعودیہ سے معاہدہ آنا فانا نہیں ہوا، یہ ایک نیٹو طرز کا اتحاد بن جائیگا: وزیر خارجہ کوئٹہ؛ ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خودکش حملے میں ملوث 2دہشتگردوں کی شناخت ہوگئی سیلاب کی آفت آئی تو پنجاب کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا، مریم نواز ججز ٹرانسفر نوٹیفکیشن بے اثر، قانونا کوئی حیثیت نہیں رکھتا، جسٹس نعیم ،جسٹس شکیل پاکستان ٹیکسٹائل کونسل کا برآمدات میں نمایاں کمی اور عالمی کمپنیوں کی بندش پر اظہارِ تشویشCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: آزاد کشمیر کی 12 نشستوں کا معاملہ آئینی
پڑھیں:
وزیراعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد، رائے شماری کیلئے اجلاس کل طلب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف پیپلز پارٹی کی تحریکِ عدم اعتماد پر رائے شماری کے لیے آزاد کشمیر اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز طلب کر لیا گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے اپنے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار فیصل ممتاز راٹھور کے لیے 35 سے زیادہ اراکین کی حمایت حاصل کر لی ہے۔
دوسری جانب تحریکِ انصاف نے اس اِن ہاؤس تبدیلی کے عمل کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ صدر پی ٹی آئی عبدالقیوم نیازی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 14 منحرف اراکین کی مدد سے حکومت بنانا پیپلز پارٹی کی کیسی جمہوریت ہے؟
جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی سردار حسن ابراہیم نے رائے شماری میں غیر جانب دار رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم انوارالحق نے تحریکِ عدم اعتماد کا سامنا کرنے اور اس پر اپنا جواب دینے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ادھر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے آزاد کشمیر کے نامزد وزیر اعظم فیصل ممتاز راٹھور نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ بلاول بھٹو نے گفتگو میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کے مسائل کا حل آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے، عوامی رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں تاکہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ رہیں۔