معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ٹک ٹاکر فاطمہ خان نے یوٹیوبر رجب بٹ پر شادی کا جھوٹا وعدہ کرنے، استحصال کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے کے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔

فاطمہ خان گزشتہ کئی ہفتوں سے رجب بٹ کے خلاف بیانات دے رہی ہیں۔ اور حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈکاسٹ میں ایک بار پھر اپنے الزامات دہرائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ سمیت 3 یوٹیوبرز کے خلاف جوئے کی تشہیر کے مقدمات درج

ٹک ٹاکر نے الزام لگایا کہ رجب بٹ شراب کے عادی ہیں۔ لڑکیوں کو پھنسانا اور ان کا استعمال کرنا ان کی پرانی عادت ہے۔ انہوں نے کہا کہ رجب بٹ نے مجھ سے تعلق قائم کرنے سے پہلے بھی کئی لڑکیوں کے ساتھ تعلقات رکھے تھے۔

فاطمہ خان نے پوڈ کاسٹ میں مزید بتایا کہ ان کی رجب بٹ سے پہلی ملاقات ایک دوست کے ذریعے ہوئی۔ ان کی دوست نے ان کا تعارف بہن کے طور پر کرایا اور انہیں رجب بٹ سے ملوایا۔ اس وقت رجب بٹ تین مردوں اور تین عورتوں کے ساتھ موجود تھے اور سب جوڑوں کی صورت میں بیٹھے تھے۔

ٹک ٹاکر کے مطابق ان کا رجب بٹ سے تعلق دو مہینے رہا اور اس دوران رجب بٹ نے انہیں قیمتی تحائف دیے جس میں ایک قیمتی گھڑی شامل تھی جس کی قیمت 45  لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کارروائی کرنی ہے تو پی ایس ایل سے شروع کریں، رجب بٹ ڈکی بھائی کی حمایت میں بول پڑیں

انہوں نے الزام لگایا کہ رجب بٹ نے شادی کا جھانسہ دے کر ان کا استحصال کیا اور کئی بار شراب کے نشے میں ان پر تشدد بھی کیا۔

فاطمہ خان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ عورتوں کے بغیر نہیں رہ سکتے۔ ان کے مطابق وہ زیادہ تر وقت گھر سے باہر گزارتے ہیں۔ انہوں نے رجب بٹ پر ہم جنس پرستی کا الزام بھی لگایا اور کہا کہ وہ اپنی غلط کاریوں میں نہ عمر دیکھتے ہیں اور نہ ہی جنس۔

یہ بھی پڑھیں: ’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام

فاطمہ خان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس رجب بٹ کے خلاف ویڈیوز سمیت ٹھوس شواہد موجود ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ رجب بٹ نے ان کی ذاتی ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کی کوشش کی اور اسی دوران انہیں تھپڑ مارا، جس سے ان کے چہرے پر نشان بھی آیا، تاہم وہ وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں کوئی صداقت نہیں ہے، ان کا کہنا تھا کہ پوڈکاسٹرز اور میڈیا ایسی غیر اہم لڑکیوں کو اہمیت دے رہے ہیں جو جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

رجب بٹ رجب بٹ پر الزام فاطمہ خان یو ٹیوبر.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: رجب بٹ پر الزام فاطمہ خان یو ٹیوبر کہ رجب بٹ نے فاطمہ خان انہوں نے ٹک ٹاکر

پڑھیں:

ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء اور نگار سلطانہ کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025ء میں پاکستان اور بنگلادیش کی کھلاڑیوں کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز بن گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء اور بنگلادیش کی کپتان نگار سلطانہ کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے۔

دونوں ٹیموں کی کپتانوں کے درمیان دوستی کا آغاز 2023ء میں فیئر بریک انویٹیشنل سے ہوا۔

نگار سلطانہ نے بتایا ’ہمارے درمیان بہت اچھی دوستی ہے، ہم دونوں جب بھی ملتے ہیں تو بہت زیادہ باتیں کرتے ہیں اور تفریح کرتے ہیں‘۔

یہ دوستی رواں سال کے آغاز میں ورلڈ کپ کوالیفائر کے دوران اُبھر کر سامنے آئی جب پاکستان سے ہارنے کے بعد بنگلادیش کی ساری امیدیں ختم ہو گئی تھیں اور نگار سلطانہ بہت افسردہ تھیں اور اپنے کمرے میں بند ہوگئی تھیں لیکن پھر جب بنگلادیش نے ویسٹ انڈیز کو ہرا کر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرلیا تو اُنہیں یہ بات سب سے پہلے فاطمہ ثناء نے کال کر کے بتائی۔

اتنی اچھی دوستی ہونے کے باوجود بھی دونوں کپتان جانتی ہیں کہ کھیل کے میدان میں دوستی کی ایک حد ہوتی ہے۔

اس حوالے سے نگار سلطانہ نے کہا ’جب میں گراؤنڈ میں ہوتی ہوں تو پھر میں نہیں جانتی کہ فاطمہ ثناء کون ہے اور وہ بھی میری وکٹ لینے کی پوری کوشش کر رہی ہوتی ہے‘۔

اُنہوں نے مزید کہا ’فاطمہ ابھی بہت چھوٹی ہیں اور سیکھ رہی ہیں لیکن مستقبل میں ضرور بہتر کارکردگی دکھائیں گی‘۔

دوسری جانب فاطمہ ثناء نے کہا ’نگار سلطانہ میری اچھی دوست ہیں اور مجھ سے اکثر میری بیٹنگ کے بارے میں پوچھتی ہیں کیونکہ وہ خود بیٹر ہیں اور میں ایک اچھی آل راؤنڈر بننا چاہتی ہوں تو اس لیے وہ مجھے بیٹنگ کے لیے بہت ساری تجاویز دیتی رہتی ہیں‘۔

اُنہوں نے بتایا ’ہم نے ایک دوسرے کے خلاف بہت سارے میچز کھیلنے ہیں لیکن وہ میری اچھی دوست ہیں اور ہمارا کھیل کے میدان سے باہر اچھا تعلق ہے‘۔

متعلقہ مضامین

  • مغویوں کی رہائی میں تاخیر کی تو امن منصوبے کی تمام شرائط ختم ہوجائیں گی، ٹرمپ کی حماس کو وارننگ
  • کراچی، بچیوں کو اغوا کرکے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے گینگ کا ملزم گرفتار
  • معروف امریکی ریپر کو خواتین کیساتھ جنسی تشدد کے الزام میں سزا
  • سنگاپور میں جنسی کارکنوں کو لوٹنے پر 2 بھارتی سیاحوں کو قید اور کوڑوں کی سزا
  • ’بریانی ایک محبت کی کہانی، جس میں تمام صحیح اجزاء موجود ہیں‘
  • ویمنز ورلڈ کپ میں فاطمہ ثناء اور نگار سلطانہ کی دوستی خصوصی توجہ کا مرکز
  • رجب بٹ پر ’ہم جنس پرستی‘ کا الزام، ویڈیو ثبوت پیش کرنے کی دھمکی
  • برطانیہ؛ کم سن بچیوں سے اجتماعی زیادتی گینگ کے پاکستانی سرغنہ کو سزا سنادی گئی
  • ڈی جی ایس بی سی اے کا صوبے کی تمام مخدوش عمارتوں اور غیرقانونی تعمیرات کے سروے کا حکم
  • جماعت اسلامی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا