190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے خاندان کے درمیان معاملے کے نتیجے میں آیا، 190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ معلوم نہیں 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ کیوں نہیں سنایاگیا، 190ملین پاؤنڈ ملک ریاض کے خاندان کے درمیان معاملے کے نتیجے میں آیا، یہ کہنا کہ بانی پی ٹی آئی نے پیسہ ملک ریاض کے حوالے کیا یہ غلط ہے، 190ملین پاؤنڈ کبھی پاکستان کا پیسہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں کوئی فیصلہ نہیں ہوا کہ یہ پیسہ پاکستان کے ٹیکس پیئر کا ہے،ملک ریاض کے خاندان کی ہدایت پر 190ملین پاؤنڈ پاکستان آئے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ برطانوی حکام نے کہا تھا 190 ملین پاؤنڈ کا معاملہ خفیہ ہونا چاہیے، وفاقی کابینہ کے سامنے آیا تھاکہ حکومت اس معاہدے کی تشہیر نہ کرے، بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کو اس پیسے سے ایک روپے کا فائدہ نہیں ہوا۔
انہوں نے مذاکرات سے متعلق کہا کہ 16جنوری کو حکومت کے پاس تحریری مطالبات لے کر جائیں گے، 9مئی اور 26 نومبر واقعات پر جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کریں گے، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہ مانا گیا تو تیسری نشست آخری ہو گی۔
ان کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کامطالبہ کریں گے،ان کی ضمانت ہونی چاہیے، ہمارےتمام اسیروں کی بھی ضمانت ہونی چاہیے، ہم کوئی این آر او اور ایگزیکٹو آرڈر نہیں مانگ رہے۔
پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہناتھا کہ القادر ٹرسٹ کو اسلامک ٹچ دیا گیا، پی ٹی آئی والے ہر چیز کو اسلامک ٹچ دیتے ہیں، القادر ٹرسٹ کی زمین ملک ریاض کی ہے، مذاکرات اور 190 ملین پاؤنڈ کیس سے کوئی ڈیل اورڈھیل نہیں جُڑی ہوئی۔
ان کا کہناتھا کہ سعودی عرب،چین اور ترکی ان کےرویوں سے ناراض تھے، بانی پی ٹی آئی اندر ہےپتہ نہیں یواےای کے صدر کو یہ یاد بھی ہے یا نہیں، پی ٹی آئی کا ڈیل اورڈھیل کاخیال ہے،ایسا کچھ نہیں ہوگا۔
پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی نے کہا کہ 17جنوری کو بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی موجود بھی ہوئے تو شک ہے فیصلہ نہیں سنایا جائے گا، انہوں نے سزا سنانی ہے جو پیچھے سے لکھی ہوئی آئے گی، حکومت کو انٹرنیشنل اسٹیبلشمنٹ کا دباؤ محسوس ہو رہا ہے، کوئی یہ دباؤ نہیں ڈالتا کہ رہا کر دیں،وہ کہتے ہیں جوآپ کر رہے ہیں وہ غلط ہے،
عون عباس بپی نے کہا کہ یواےای کے صدر نے کہا ہے جو غلط مقدمات بنائے جا رہےہیں وہ روکیں، حکومت کو اندازہ ہو رہا ہے کہ ہواؤں کا رُخ بدل رہاہے، مریم نواز فارم 47 پر الیکشن جیت کرآئیں ہیں، بات چیت کیلئےریاست کواعتماد سازی کرنا ہوگی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ بانی پی ٹی ا ئی 190ملین پاو نڈ ملک ریاض کے نے کہا کہ
پڑھیں:
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئر لائن کا ڈھاکہ سے ریاض تک براہ راست پروازوں کا آغاز
بنگلہ دیش کی سب سے بڑی ایئرلائنز یو ایس بنگلہ نے سعودی عرب سفر کرنے والوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر ڈھاکہ سے ریاض کے لیے براہِ راست پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز کی پہلی پرواز گزشتہ پیر کو ڈھاکہ کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی، جس میں 423 مسافر سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش میں پہلی بار پاکستان لائیو اسٹائل ایگزیبیشن
یوایس ایئر لائن کے ایک بیان کے مطابق، اس روٹ پر ہفتہ وار 5 پروازیں اس کے وائیڈ باڈی ایئربس اے 300 اور 330 طیارے کے ذریعے چلائی جائیں گی، جس میں 436 مسافروں کی گنجائش ہے۔
ڈھاکہ سے پروازیں ہر اتوار، پیر، منگل، بدھ اور جمعہ کو دوپہر 1:20 بجے روانہ ہوں گی، اور مقامی وقت کے مطابق شام 5:10 پر ریاض پہنچیں گی، واپسی کی پروازیں شام 7 بجکر 15 منٹ پر ریاض سے روانہ ہوں گی اور اگلے دن صبح 4 بجے ڈھاکہ پہنچیں گی۔
مزید پڑھیں: پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری کا عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی، دفتر خارجہ
مطابق یو ایس بنگلہ ایئرلائنز ہر ہفتے ڈھاکہ سے سعودی عرب کے لیے 5 پروازیں ایئربس 330 طیارے کے ذریعے چلائے گی، مستقبل میں ایئرلائنز کا ان پروازوں کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھنے کی منصوبہ بندی ہے۔
جنرل مینیجر پبلک ریلیشنز یو ایس بنگلہ ایئرلائنز قمرالاسلام کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے کسی بھی منزل کے لیے پروازوں کی طلب رہتی ہے، یہی وجہ ہے کہ ان کی ایئرلائنز مکمل بکنگ کے ساتھ فلائٹ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کا مستقبل میں روابط بڑھانے اور تعاون جاری رکھنے کا عزم
یو ایس بنگلہ ایئر لائن نے کہا کہ اس کا مقصد جدہ میں اپنی موجودہ سروس کی کامیابی کے بعد سعودی عرب میں بنگلہ دیشی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کی خدمت کرنا ہے، ایئر لائن مشرق وسطیٰ سے آنے والے مسافروں کے لیے تیز رفتار گھریلو رابطوں کی سہولت فراہم کرنے کا بھی وعدہ کیا۔
یو ایس بنگلہ ایئرلائن اس وقت 24 طیاروں کا بیڑا رکھتا ہے، جس میں دو ایئر بس اے 300 اور 330 اور 9 بوئنگ 737 اور 800 شامل ہیں، بنگلہ دیش کے تمام ڈومیسٹک روٹس کے علاوہ، یہ ایئر لائن جدہ، دبئی، شارجہ، ابوظہبی، مسقط، دوحہ، مالے، کوالالمپور، سنگاپور، بنکاک، گوانگزو، چنئی اور کولکتہ کے لیے پرواز کرتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انٹرنیشنل ایئرپورٹ ایئر لائنز بنگلہ دیش حضرت شاہ جلال سعودی عرب کنگ خالد یو ایس بنگلہ