2025-08-05@09:04:44 GMT
تلاش کی گنتی: 107
«خالد بن ہلال»:
(نئی خبر)
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 فروری2025ء) وہ ملک جہاں سب سے پہلے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب ، دنیا کے بیشتر ممالک میں 28 فروری کو رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کی کوشش کی جائے گی، کئی ممالک میں یکم مارچ کو پہلا روزہ ہونے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق شب برات کی آمد کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کے استقبال کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ شب برات کی آمد کے بعد دنیا بھر میں رمضان المبارک کا آغاز اب صرف 2 ہفتوں کی دوری پر ہے۔ جاپان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے سب سے پہلے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کیا گیا...
ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ ملک بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہونے اور ان کی تصدیق کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا ہے۔ کل بروز جمعہ 31 جنوری یکم شعبان جبکہ شب برات 13 فروری کو ہوگی۔
ملک میں ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا. یکم شعبان کل بروز جمعہ ہوگئی جبکہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات منائی جائےگی۔شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔ خیال رہے کہ شعبان المعظم آٹھواں اسلامی مہینہ ہے. جس کے بعد مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مہینے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں جو خالق کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
اسلام آباد:پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا، کل یکم ہوگی۔ شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا، جس میں اعلان کیا گیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے اور یکم کل جمعہ کے روز ہوگی۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا جب کہ کوئٹہ اور تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں کل بروز جمعہ 31 جنوری کو یکم شعبان المعظم ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کو وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔دوسری جانب پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کی ممکنہ تاریخیں منظرعام پر آگئی ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔دوسری جانب شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔شعبان المعظم 1446ہجری کا...