پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا، کل یکم ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد:پاکستان میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا، کل یکم ہوگی۔
شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس اسلام آباد میں چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا، جس میں اعلان کیا گیا کہ ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آ گیا ہے اور یکم کل جمعہ کے روز ہوگی۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف کچھ جگہوں پر مطلع آبر آلود رہا جب کہ کوئٹہ اور تھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوگئی ہیں، جس کے نتیجے میں کل بروز جمعہ 31 جنوری کو یکم شعبان المعظم ہوگی۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل ارکان،فنی ماہرین اوردیگر تمام مکاتب فکر کے جید علما کرام بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شعبان المعظم کا چاند چاند نظر
پڑھیں:
سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ پر قائم ذیلی کمیٹی مزید ٹائم مانگ لیا۔
پیپلز پارٹی کے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا ،اس دوران منی لانڈرنگ معاملے پر قائم ذیلی کمیٹی نے مزید وقت مانگا۔
سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ کمیٹی کو 2 ماہ سے زیادہ وقت نہیں دے سکتے۔ اس پر چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ اس کمیٹی کو دوبارہ تشکیل دےکر ایک ماہ کا مزید وقت دے دیا جائے۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے چیئرمین ایف بی آر کی بات کی تائید کی اور کہا کہ بہتر یہی ہے کہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے کر مزید وقت دے دیا جائے۔
سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ہم ذیلی کمیٹی کی رپورٹ آپ کو دےدیتے ہیں اور آپ اس پر اپنی سفارشات دیں، کمیٹی آپ کی سفارشات کے بعد رپورٹ پر اپنا فیصلہ کرے گی۔