ماہ صیام کے چاند کیلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کب ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
محکمہ اوقاف نے متعلقہ اداروں کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے حوالے سے تیاریوں کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 28 فروری 2025 کو مغرب کے وقت پشاور کے اوقاف ہال میں منعقد ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا یہ اجلاس رات 11 بجے تک جاری رہے گا. جس میں مرکزی کمیٹی کے ارکان، زونل کمیٹی اور چیئرمین بھی شریک ہوں گے۔اجلاس میں رمضان المبارک کے چاند کی رویت کا تعین کیا جائے گا۔محکمہ اوقاف نے اس اجلاس کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل تیاری کی ہدایت دی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مرکزی رویت ہلال کمیٹی
پڑھیں:
کوہستان کرپشن اسکینڈل کے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کا 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور
پشاور:اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار مرکزی ملزم قیصر اقبال اور اہلیہ کو عدالت میں پیش کردیا گیا۔
احتساب عدالت کے جج امجد ضیاء نے مرکزی ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق ملزم قیصر اقبال اور انکی اہلیہ پر اسکینڈل میں 34 ارب روپے غبن کرنے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کے گھر سے چھاپے کے دوران 14 ارب روپے، سونے، قیمتی گاڑیوں اور دیگر اثاثوں کی ریکوری ہوئی۔
عدالت نے دونوں میاں بیوی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔