شعبان المعظم کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس (جمعرات) کو ہو گا۔شعبان المعظم 1446ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کو وزارت مذہبی امور میں ہو گا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کرینگے۔رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیہ کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہونگے۔
چاند کی رویت کے حوالے سے اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کرے گی۔دوسری جانب پاکستان میں رواں سال 2025 میں یکم رمضان المبارک اور عیدالفطر کب ہو گی اس کی متوقع تاریخیں سامنے آ گئی ہیں۔ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا یکم مارچ کو نظر آئے گا۔ اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔اسی طرح عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے۔ یوں عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، 6 خوارج ہلاک، میجر سمیت 2 جوان شہید
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر اتوار 27 جولائی کو ہوگی
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے صفر کا چاند نظر نہ آنے کا اعلان کردیا، یکم صفر المظفر اتوار کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اسلام آباد کے علاقے کوہسار میں واقع وزارت مذہبی امور کی بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کے دوران شرکا کو ملک بھر سے کہیں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔
اجلاس کے بعد کمیٹی نے اعلان کیا کہ کل بروز ہفتہ 30 محرم الحرام 1447 ہجری ہوگی اور یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہوگی جس کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ ماہرین فلکیات نے بھی آج چاند نظر نہ آنے کی پیش گوئی کی تھی۔