Nawaiwaqt:
2025-04-25@09:42:54 GMT

عبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

اشاعت کی تاریخ: 30th, January 2025 GMT

عبان المعظم کا چاند نظر آگیا، شب برأت 13 فروری کو ہوگی

ملک میں ماہ شعبان کا چاند نظر آ گیا. یکم شعبان کل بروز جمعہ ہوگئی جبکہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات منائی جائےگی۔شعبان المعظم 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے ماہ شعبان کا چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شب برأت 13 فروری بروز جمعرات ہوگی۔

خیال رہے کہ شعبان المعظم آٹھواں اسلامی مہینہ ہے.

جس کے بعد مسلمانوں کے لیے انتہائی مقدس مہینے ماہ رمضان المبارک کا آغاز ہوتا ہے۔دنیا بھر کے مسلمان ماہ رمضان المبارک میں روزے رکھتے ہیں جو خالق کا قرب حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کا چاند

پڑھیں:

کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے جو کہ پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرزاسے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں فوجی رہنماؤں نے سلامتی اور دفاع میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (CJCSC) جنرل ساحر شمشاد مرز نے زمبابوے کے ساتھ  دیرینہ تعلقات  کی تعریف کی اور موجودہ دفاعی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی عزم پر زور دیا۔

پاک بھارت کشیدگی، سابق سفیر عبدالباسط نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا

 آئی ایس پی آر  کے مطابق معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی کامیابیوں اور قربانیوں کو سراہا۔
قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز پہنچنے پر سہ فریقی دستے نے زمبابوے کی فضائیہ کے کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

عمران خان سے ملاقات کے لیے افواج پاکستان کے 4ریٹائرڈ سینئر افسران کی درخواست دائر

مزید :

متعلقہ مضامین

  • کمانڈر ایئر فورس زمبابوے ایئر مارشل جان جیکب نزویدے کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزاسے ملاقات
  • ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر میں پھر تبدیلی کا فیصلہ
  • جنرل ساحر شمشاد مرزا سے زمبابوے کے فضائیہ کمانڈر کی ملاقات
  • 25 ہزار ملازمین کے بیروزگار ہونے کا خدشہ
  • آج بروز جمعرات24اپریل2025موسم کی صورتحا ل جانئے
  • کراچی میں تین روز کے دوران ڈکیتوں کی فائرنگ سے 4 شہری جاں بحق
  • سولر پینل درآمد کی آڑ میں منی لانڈرنگ، کمیٹی نے مزید وقت مانگ لیا
  • جنوبی ایشیا میں امن ایٹمی خطرات میں کمی اور توازن سے ممکن ہے: چیئرمین جوائنٹ چیفس
  • قومی اسمبلی کمیٹی برائے داخلہ میں پاکستان سیٹیزن شپ ایکٹ ترمیمی بل منظور
  • چیئرمین جنید اکبر خان کی زیر صدارت پبلک اکائونٹس کمیٹی کا اجلاس، پاکستان ریلوے کے آڈٹ اعتراضات کے جائزہ لیا گیا