2025-11-03@06:27:53 GMT
تلاش کی گنتی: 211

«حسن علی کی والدہ»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد ( آن لائن)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ 9 مئی کا جرم تو ہوا ہے، عدالتی فیصلے میں 9 مئی جرم پر کلین چٹ نہیں دی گئی، سوال ٹرائل کا ہے کہ ٹرائل کہاں پر ہوگا۔ 21ویں ترمیم کے بغیر دہشت گردوں کے خلاف ملٹری ٹرائل نہیں ہو سکتا تھا۔ پارلیمنٹ پر حملہ ہوا تو ملٹری ٹرائل کیوں نہ ہوا، پارلیمنٹ سب سے سپریم ہے‘ کیا پارلیمنٹ خود پر حملے کو توہین نہیں سمجھتی؟۔ جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ جرائم قانون کی کتاب میں لکھے ہیں، اگر جرم آرمی ایکٹ میں فٹ ہوگا تو ٹرائل ملٹری کورٹ میں ہوگا۔9...
    بالی ووڈ کی ماضی کی مشہور اداکارہ شرمیلا ٹیگور نے ماضی کے ایک انٹرویو میں اپنی محبت کی داستان سناتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شادی سے پہلے اسلام قبول کرلیا تھا اور انہیں اس کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں بھی ملی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پرانے انٹرویو میں شرمیلا نے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے کرکٹر منصور علی خان پٹودی، المعروف ٹائیگر پٹودی، سے شادی کا فیصلہ کیا تو انہیں معاشرتی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ان دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے تھا، اور اُس وقت بین المذاہب شادیاں عام نہیں تھیں۔ سیف علی خان کی والدہ نے انکشاف کیا کہ شادی کے لیے انہوں نے شادی سے قبل ہی اسلام قبول کرلیا...
    فٹبال کلب مانچسٹر یونانئیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے سابق فٹبالر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ونگر نانی نے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کی تصدیق کردی جبکہ کہا ہے کہ وہ مستقبل کے حوالے سے اپنی کوششیں جاری رکھیں گی۔ اس سے قبل نانی نے گرمیوں میں اپنے ہوم ٹاؤن کلب میں شمولیت اختیار کی اور اس کو اپنی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔ نانی نے کہا کہ ’ریٹائرمنٹ کے حوالے سے میں نے پہلے ہی سوچنا شروع کردیا گیا مگر ایک بات واضح ہے کہ مجھے اس کھیل سے جنون کی حد تک پیار ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ پرتگال سے کھیلنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے جس کی وجہ سے کئی لوگوں کے چہروں پر...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر—فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ کئی مرتبہ ایسا ہو جاتا ہے کہ جج صاحبان فیصلوں میں تاخیر کرتے ہیں، فیصلے لکھنے ہوتے ہیں۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل کی اطلاع ہمیں یہی تھی کہ فیصلہ دیا جائے گا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا انہیں بتایا گیا تھا کہ 9 بجے آ جائیں، انہوں نے کہا کہ جب میرے وکلاء آجائیں گے تو میں پیش ہو جاؤں گا۔ 23 دسمبر کو مطالبات تحریری شکل میں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا: سینیٹر عرفان صدیقی حکومتی مذاکراتی ٹیم کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے...
     مذہبی رہنما تعلیم کے اسلامی اصولوں کو اجاگر کرنے اور عوامی شعور بیدار کرنے کے لیے اپنا فریضہ کماحقہ ادا کریں۔اس امر کا اعلان دو روزہ عالمی اسکول گرلز کانفرنس کے اختتام پر ’اعلانِ اسلام آباد‘ کے نام سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کیا گیا۔ کانفرنس کا مقصد مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم کو درپیش چیلنجز کا جائزہ لینا اور تعلیمی مواقع پیدا کرنا تھا۔ مسلم دنیا کو درپیش سب سے بڑا چیلنج تعلیم نسواں کے حوالے سے اختیار کیے ہوئے نامناسب رویے ہیں، بدقسمتی سے بعض مسلم معاشروں میں پہلے تو لڑکیوں کی تعلیم حاصل کرنے پر نافذ کی جانے والی خود ساختہ پابندیاں ہیں جن کا اگرچہ اسلامی تعلیمات سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہے،...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہناہےکہ کورنگی اور لانڈھی کے نو جوان کسی سے پیچھے نہیں۔ کراچی میں الخدمت بنو قابل کا یہ بارہواں پروگرام ہے، نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے والدین کا سہارا بنیں گے۔ الخدمت بنو قابل پروگرام  4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد ہوا،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی، دونوں گراؤنڈ ٹیسٹ شرکاء  سے بھر گئے،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی...
    کراچی :  شہر قائد میں اہم مقامات پرراتوں رات بانی متحدہ کے بینرز آویزاں ہونے اور بعد میں انہیں جلائے جانے کے واقعات کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا، کیا بانی متحدہ کو دوبارہ سے سیاسی سرگرمیوں اور تحریر اور تقریر سے پابندی ہٹنے والی ہے ؟ یہ سوال کراچی کے مختلف سیاسی حلقوں میں تواتر سے کیا جارہاہے ۔ زرائع کے مطابق بینرز لگائے اور جلائے جانے کے بعد شہر کے مختلف علاقوں کورنگی، لانڈھی ، ملیر، عزیز آباد، لیاقت آباد ، سرجانی اور ناظم آباد میں بانی متحدہ کے حق میں راتوں رات وال چاکنگ کردی گئی ۔ ذرائع نے بتایاہے کہ ایم کیوایم لندن اسی ماہ کراچی میں کسی مقام پر عوامی جلسے کا پروگرام مرتب...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) صوبے میں سکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت برقرار رہنے کے بعد سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے، والدین اور طلباء کو ان افواہوں کو سنجیدہ نہ لینے کی ہدایت کیا جاتی ہے کیوں کہ سردیوں کی تعطیلات کے...
    پاکستانی فوک میوزک کو دنیا میں نمایاں پہچان دلانے والے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی فن موسیقی کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے صاحبزادے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری دے دی ہے۔ حال ہی امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک کئی میوزک پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ گانوں کی ویڈیو شوٹ مکمل کرنے وہ پاکستان آئے ہیں۔ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی ، اردو اور سرائیکی زبان میں ایسے گیت سننے کو ملیں گے جو ماضی اور حال کا شاندار امتزاج ہوں گے، سانول خان عیسیٰ خیلوی کا مزید کہنا تھا...
    اسلام آباد (رانا فرخ سعید) پیسوں کے عوض بچیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے کیخلاف درخواست وفاقی محتسب میں دائر،شکریال راولپنڈی کی رہائشی لڑکی نے وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت میں درخواست دیتے ہوئے موقف اپنایا کہ میرے والد قسطوں پر چیزوں کی خریدوفروخت کا کاروبار کرتے ہیں،جن لوگوں سے پیسے لیے ہوتے ہیں ان کے بدلے بیٹی کی شادی اس عمررسیدہ شخص سے کر دیتے ہیں۔میرے والد نے میری دو بہنوں کی پیسے لیکر عمررسیدہ لوگوں کیساتھ شادی کردی میری بہنوں کی بیس لاکھ روپے لیکر شادی کی گئی جس کے بعد اب میری بہن کے دیور کا قرض اتارنے کیلئے میرے والد میری اس سے شادی کرنا چاہتے ہیں میری عمر چودہ سال ہے اور پچاس سال کے...
    بھارت میں 28 سالہ خاتون کو آفس کے باہر پارکنگ میں 30 سالہ ساتھی ورکر نے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پونے میں ہونے والے اس ہولناک قتل کے مناظر درجنوں راہگیروں نے دیکھا لیکن کوئی بھی خاتون کی مدد کو نہیں آیا۔ خاتون کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئی دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔ ملزم نے بتایا کہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر ہمیشہ ٹال...