کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کاکہناہےکہ کورنگی اور لانڈھی کے نو جوان کسی سے پیچھے نہیں۔ کراچی میں الخدمت بنو قابل کا یہ بارہواں پروگرام ہے، نوجوان آئی ٹی کی تعلیم حاصل کر کے والدین کا سہارا بنیں گے۔

الخدمت بنو قابل پروگرام  4.0کا 12واں ایپٹی ٹیوٹ ٹیسٹ راشد لطیف اسٹیڈیم اور نسیم حمید گراؤنڈ کورنگی میں منعقد ہوا،جس میں لانڈھی اور کورنگی کے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی، دونوں گراؤنڈ ٹیسٹ شرکاء  سے بھر گئے،طلبہ و طالبات کی غیر معمولی شرکت کے باعث منتظمین کی جانب سے کیے گئے انتظاماے کم پڑ گئے،12ہزار طلبہ و طالبات نے رجسٹریشن کروائی تھی لیکن کئی ہزار اضافی آمد کے باعث ہنگامی طور پر انتظامات کرنے پڑے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تک 50 ہزار نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کروا چکے ہیں، الخدمت بنو قابل 4.

0 کے لیے دو لاکھ نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی، تعلیم ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ نوجوانوں کو مایوس نہیں ہونے دیں گے، اس شہر کی تعمیر کریں گے،ہم نے نوجوانوں کا ہاتھ تھاما ہے، الخدمت بنو قابل پروگرام کراچی کے نوجوانوں کے روشن مستقبل کی نوید اور آگے بڑھنے کا سہارا اور ذریعہ ہے۔

منعم ظفر خان نے کہا کہ میٹرک اور انٹر کے طلبہ کے نتائج اور ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کا حال سب کے سامنے ہے،نوجوانوں کو مایوس کیا جا رہا ہے، کراچی کے نوجوانوں کی تعلیمی نسل کشی کی جا رہی ہے، مایوسی کی کیفیت میں لوگ ملک سے باہر چلے جاتے ہیں، ہم نوجوانوں سے کہتے ہیں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ بنو قابل سے آئی ٹی کورسز کرکے آگے بڑھیں، کراچی اور پورے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں، نوجوان اسلام سے محبت کرنے والے بنیں،اچھے اخلاق اور کردار سے مزین ہوں۔علم کے ہتھیار سے لیس ہوں تو دنیا کی کوئی طاقت آپ کو کامیابی سے نہیں روک سکتی۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الخدمت بنو قابل آئی ٹی

پڑھیں:

صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)معروف ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کی جانب سے صارفین کی اصل عمر کی تصدیق کرنے کے لیے اے آئی کا سہارا لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ اے آئی ٹول صارف کی حقیقی عمر کا تعین کرے گا، چاہے وہ اسے غلط ہی کیوں نہ بتائے۔

انسٹاگرام ایپلیکیشن اپنے صارفین کی درست عمر کا پتہ لگانے کے لیے AI کا استعمال کرے گا، اگر صارف اپنی غلط عمر ڈالے گا تو اے آئی ٹیکنالوجی حقیقی عمر کا تعین کرکے 18 سال سے کم عمر افراد کو خودکار طور پر ٹین (teen) اکاؤنٹس میں منتقل کردے گا۔

انسٹاگرام نے عمر کا تعین معلوم کرنے کے حوالے سے اعلان 2024 میں کیا تھا۔

یہ اکاؤنٹس 13 سے 17 سال کے صارفین کے لیے ہیں میٹا کی جانب سے کم عمر نوجوانوں کے تحفظ کے لیے ایسے اکاؤنٹس میں مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ اگر شک ہوا کہ کوئی اکاؤنٹ کم عمر صارف کا ہے تو عمر کی فوری تصدیق کی جائے گی اور اکاؤنٹ کو پابندیوں والی سیٹنگز میں منتقل کر دیا جائے گا۔

میٹا نے تسلیم کیا کہ سسٹم غلطیاں کرسکتا ہے اور صارفین ضرورت پڑنے پر سیٹنگز کو پھر ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔

کمپنی کے مطابق ہم چند عرصے سے عمر کی تصدیق کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کر رہے ہیں مگر اب اس پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا۔
مزیدپڑھیں:نئی نہروں پر احتجاج: 800 ٹینکرز پھنسنے سے صوبے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا خدشہ

متعلقہ مضامین

  • فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کیخلاف 26 اپریل کو شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا، منعم ظفر
  • جماعت اسلامی کاغزہ سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • پاکستانی خلاء باز جلد چینی خلائی مشن کا حصہ بنیں گے، چین کی تصدیق
  • اولاد کی تعلیم و تربیت
  • کراچی: کمسن بچہ ماں اور سوتیلے باپ کے تشدد سے جاں بحق
  • بلوچستان کی قابل فخر آئی ٹی یونیورسٹی جہاں طلبہ وطالبات پُرامن ماحول تعلیم حاصل کر رہے ہیں
  • کراچی، ڈیفنس تھانے پر مشتعل افراد کا مبینہ حملہ، پولیس اور طلبہ میں تصادم، چار زخمی
  • کراچی: اغوا ہونے والا نوجوان غیور عباس بازیاب، 2 اغواکار گرفتار
  • کراچی، دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 نوجوان جاں بحق
  • صارفین کی حقیقی عمر کی تصدیق کیلئے میٹا نے اے آئی کا سہارا لے لیا