لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) صوبے میں سکولوں کی سردیوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت برقرار رہنے کے بعد سکولوں کی تعطیلات میں اضافے کی خبروں پر محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ردعمل سامنے آیا ہے، اس حوالے سے وضاحت جاری کرتے ہوئے محکمہ تعلیم پنجاب نے ایسی تمام خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔

ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کے سکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات میں مزید توسیع نہیں کی گئی ہے، والدین اور طلباء کو ان افواہوں کو سنجیدہ نہ لینے کی ہدایت کیا جاتی ہے کیوں کہ سردیوں کی تعطیلات کے اختتام کے ساتھ ہی پیر سے تعلیمی ادارے کھل جائیں گے۔ اسی طرح سیکرٹری ایجوکیشن خالد نذیر وٹو نے سردیوں کی چھٹیوں میں اضافے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا نوٹی فکیشن جعلی ہے، سردی کی چھٹیوں میں اضافہ ہرگز نہیں کیا جا رہا نہ ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے، سکول 13 جنوری سے ہی کھلیں گے، والدین کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان دھرنے کی بجائے ہر اقدام کی تصدیق کیلئے محکمہ تعلیم کے آفیشل سوشل میڈیا پیج کو فالو کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم والدین، بچوں اور تعلیمی اداروں سے تعلق رکھنے والا کسی بھی قسم کا اعلان یا اقدام اپنے آفیشل سوشل میڈیا پیج کے ذریعے شئیر کرتا ہے، والدین اور دیگر سٹیک ہولڈرز صرف اور صرف آفیشل پیج "سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب" سے ہی رہنمائی لیں۔                                                       .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں اضافے کی خبروں محکمہ تعلیم پنجاب کی تعطیلات میں

پڑھیں:

ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب

—فائل فوٹو

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے ہیں۔ مئی سے اکتوبر تک گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں 18041 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، پروگرام کے آغاز سے اب تک 104816 خاندان قرضے سے مستفید ہو چکے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مجموعی طور پر 28382 خاندانوں نے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے، مجموعی طور پر 68218 گھر اپنی چھت اپنا گھر پروگرام زیر تعمیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 126 ارب روپے سے زائد رقم مستحق خاندانوں کے لیے خرچ کی جا چکی ہے، ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ایک سال کا ہدف 10 ماہ میں مکمل کر لیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملک میں معاشی استحکام آگیا ہے: محمد اورنگزیب
  • پاکستان آئیڈل میں جج بننے پر تنقید، فواد خان کا ردعمل آگیا
  • سندھ محکمہ تعلیم میں بدعنوانی کی تحقیقات متنازع
  • محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ 144 کے نفاذ میں 7 دن کی توسیع کردی
  • سموگ کے باعث پنجاب بھر کے سکولوں کے اوقات کار تبدیل
  • حیدرآباد ، محکمہ تعلیم کے ملازمین سراپا احتجاج ، بھوک ہڑتال جاری
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • ایک ماہ میں 9271 گھر مکمل کیے گئے: محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
  • پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی
  • مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے،طلبہ یونین بحال کی جائے،احمد عبداللہ