2025-11-05@12:56:03 GMT
تلاش کی گنتی: 202
«موٹر سائیکل کو»:
(نئی خبر)
جیکب آباد (نمائندہ جسارت) صدر تھانے کی حدود پہلوان فقیرکے قریب کلاشنکوف بردار مسلح افراد نے سجاد ابڑو سے 25 ہزار روپے نقدی اور ایک لاکھ روپے مالیت کے 2 موبائل چھین لیے، مولاداد تھانے کی حدود نئوں واہ کے قریب سے ممتاز ٹالانی سے 30 ہزار نقدی اور 2 موبائل چھین کر مسلح افراد فرار ہو گئے، جبکہ واٹر سپلائی کے قریب مصطفی ٹالانی کو مسلح افراد نے موٹر سائیکل اور 1500 روپے نقدی سے محروم کردیا اور فرار ہو گئے۔
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف ٹریفک حادثات میں 6 افراد کی جان چلی گئی۔ ذرائع کے مطابق شہید ملت روڈ بلوچ کالونی جانے والے ٹریک پر ایک ٹینکر کی زد میں آکر 2 افراد جاں بحق ہوگئے اور ایک شخص زخمی ہوا۔ حادثے کے بعد ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق، گاڑی میں سوار شخص کی موٹر سائیکل پر سوار افراد سے ٹکر ہوئی، جس کے بعد پیچھے سے آنے والے واٹر ٹینکر نے دو موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی۔ ایک موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد جاں بحق ہو گئے، جبکہ دوسری پر سوار ایک شخص زخمی ہوا۔ بلدیہ...
