2025-11-11@23:53:42 GMT
تلاش کی گنتی: 210
«پیوٹن کی صحت سے متعلق»:
(نئی خبر)
یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا یوکرین کا تحفظ کرے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، ٹرمپ کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن امریکا کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، معاملات کو پیوٹن کے حسبِ منصوبہ آگے بڑھنے نہیں دینا چاہیے، ہم ایسے کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کر سکتے جس میں ہمیں شامل نہ کیا گیا ہو۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جلد مسلم ممالک کا دورہ کریں گے، دورے میں ترکیہ،سعودی عرب اور...
روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفونک گفتگو میں یوکرین جنگ ختم کرنے پر تبادلہ خیال کیا اور مستقبل میں ملاقات پر اتفاق کیا۔ کریملن کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ماسکو آنے کی دعوت بھی دی، کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بتایا کہ پیوٹن اور ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ، دو طرفہ تعلقات، یوکرین اور امریکا و روس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے پر گفتگو کی۔ ترجمان کے مطابق، روسی صدر نے امریکی صدر کو ماسکو آنے کی دعوت دی اور باہمی دلچسپی کے شعبوں، خصوصاً یوکرین کے مسئلے پر، امریکی حکام کی روس میں میزبانی پر آمادگی کا اظہار کیا۔ پیوٹن اور ٹرمپ نے رابطے جاری رکھنے اور بالمشافہ ملاقات...
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین میں جنگ کے خاتمے پرتبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ امریکی صدر سے ایک انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ ان کے منتخب ہونے کے بعد دونوں رہنماؤں نے کتنی باربات کی ہے تو اس پر امریکا صدر کا کہنا تھا کہ ’بہتر ہے اس کے بارے میں نہ بتانا‘۔ تاہم انہوں نے اتنا کہا کہ وہ (پیوٹن) چاہتے ہیں کہ لوگ مرنے سے بچ جائیں۔ جنوری کے اواخر میں کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے کہا تھا کہ ولادیمیرپیوٹن امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ فون پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور ماسکو واشنگٹن...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کمپیوٹر یوزر ایجنٹ (سی یو اے) متعارف کرا دیا ہے۔ چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ اے آئی ایجنٹ کو فی الحال آزمائشی بنیادوں پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔ مذکورہ اے آئی کمپیوٹر ایجنٹ ایک طرح سے انسان کی طرح کمپیوٹر چلانے والا ٹول ہے، جسے انسان اپنی مدد اور آسانی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ مذکورہ ایجنٹ کمپیوٹر پر ویب براؤزنگ، سرچنگ، آن لائن فارمز فل کرنے سمیت دیگر متعدد کام سر انجام دینے کے قابل...
بیجنگ /ماسکو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جنوری ۔2025 )چین کے صدر شی جن پھنگ اور روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن دونوں ممالک کے درمیان رواں سال تعلقات کو نئی سطح پر لے جانے کے عزم کا اظہار کیا ہے چینی صدر نے کہا دونوں ممالک کو عملی تعاون کو گہرا کرنا چاہیے جبکہ روسی صدر نے کہا کہ امریکا کے زیر تسلط غیر منصفانہ عالمی نظام کی ازسر نو ترتیب کی ضرورت ہے دونوں راہنماﺅں نے ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات بحال ہونے کی امید ظاہر کی.(جاری ہے) غیر نشریاتی ادارے کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پھنگ نے امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت سے تعلقات پر...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفتگو کررہے ہیں ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان وڈیو کال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے چین اور روس کے صدور میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کیلیے فائدہ مند رہا۔
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیشگی مبارکباد دیتے ہوئے امریکا کے روس کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے اور تیسری عالمی جنگ کو روکنے کے بیانات کا خیر مقدم کیا ہے۔ پیر کو روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس کی قومی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو ان کی حلف امریکا کے صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے خطاب میں ولادیمیر پیوٹن نے روس کے ساتھ رابطے بحال کرنے کی ٹرمپ کی خواہش اور تیسری عالمی جنگ کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرنے کے بارے میں بیانات کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کی اس حوالے سے سوچ...
اسلام آباد : کیسپرسکی کی جانب سے کروائے گئے ایک حالیہ سروےکے مطابق، سروے کیے گئے 47 فیصد والدین کا خیال ہے کہ ان کے بچے ایسی کمپیوٹر گیمز کھیلتے ہیں جو ان کی عمر کے لیے نامناسب ہیں۔ سروے کی بنیاد پر، لڑکے لڑکیوں کے مقابلے اس طرح کے رویے کا زیادہ شکار ہوتے ہیں – بالترتیب 50 فیصد اور 43 فیصد بچوں نے اپنے کمپیوٹر پر گیمز کھیلتے ہوئے عمر کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ ”گروونگ اپ آن لائن” کے عنوان سے سروے ٹولونا ریسرچ ایجنسی نے کیسپرسکی کی درخواست پر 2023-2024 میں کرایا تھا۔ سروے میں 5 ممالک: ترکی، جنوبی افریقہ، مصر، سعودی عرب، اور متحدہ عرب امارات سے 10000 آن لائن انٹرویوز (3...
شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے ووٹرز کی شکایات کے ازالے کے لیے جدید کمپیوٹرائزڈ الیکٹورل رولز سوفٹ ویئر (CERS) متعارف کروا دیا ہے۔ یہ اقدام چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجہ شہباز خان کی خصوصی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ شعبہ تعلقات عامہ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان کے مطابق، اس جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کے ووٹ سے متعلق تمام شکایات کی درستگی اور دیگر امور کو کمپیوٹرائزڈ طریقے سے بروقت حل ممکن بنایا جائے گا۔ عوام الناس کو مطلع کیا جاتا...
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء) روس کے صدر ولادی میر پیوٹن بغیر کسی پیشگی شرط کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ رابطے کے لئے تیار ہوگئے۔(جاری ہے) ترجمان روسی ایوان صدر کا کہنا ہے کہ روسی صدرولادی میر پیوٹن کا ڈونلڈ ٹرمپ کے مثبت رویئے کی وجہ سے رابطہ غیر مشروط ہوگا، وہ مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتے ہیں۔روسی ایوان صدر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ روسی صدرولادی میر پیوٹن ٹرمپ کے علاوہ دیگر عالمی رہنماؤں سے بھی رابطے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
