روس کے خلاف امریکا یوکرین کو تحفظ دے، زیلنسکی
اشاعت کی تاریخ: 15th, February 2025 GMT
یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا یوکرین کا تحفظ کرے۔
میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، ٹرمپ کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ نیک شگون نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیوٹن امریکا کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، معاملات کو پیوٹن کے حسبِ منصوبہ آگے بڑھنے نہیں دینا چاہیے، ہم ایسے کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کر سکتے جس میں ہمیں شامل نہ کیا گیا ہو۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جلد مسلم ممالک کا دورہ کریں گے، دورے میں ترکیہ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ وہ سہ ملکی دورہ کب کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کیا علیمہ خان نے خیبرپختونخوا کابینہ میں من پسند اراکین شامل کروائے؟
پاکستان تحریکِ انصاف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ محترمہ علیمہ خانم کی مبینہ ملاقات سے متعلق خبر کو جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیا ہے۔
پی ٹی آئی کے ترجمان نے واضح کیا کہ نہ تو علیمہ خان کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی انہوں نے کابینہ میں کسی نام کی سفارش یا اصرار کیا۔ ترجمان کے مطابق یہ خبر سراسر غلط معلومات پر مبنی ہے اور اس کا مقصد گمراہ کن تاثر دینا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ ایسے جھوٹے دعوے میڈیا کے اعتماد کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف نے میڈیا اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمہ دارانہ صحافت کا مظاہرہ کریں اور کسی بھی خبر کی نشر یا اشاعت سے قبل اس کی تصدیق لازمی کریں تاکہ عوام میں غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news سہیل آفریدی علیمہ خان ملاقات