چینی صدر کی روسی ہم منصب سے وڈیو کال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 22nd, January 2025 GMT
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چینی ہم منصب شی جن پنگ سے گفتگو کررہے ہیں
ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کے درمیان وڈیو کال پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چین کے سرکاری میڈیا کی جانب سے چین اور روس کے صدور میں ہونے والی گفتگو کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ روسی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر پیوٹن نے کہا کہ گزشتہ سال دونوں ممالک کیلیے فائدہ مند رہا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لاہور: پولیس سب انسپکٹر کے گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش برآمد
—فائل فوٹولاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک گھر سے کام کرنے والی لڑکی کی لاش ملی ہے۔
پولیس کے مطابق 15 سال کی روزمیری نامی ملازمہ 3 ماہ سے پولیس سب انسپکٹر کے گھر پر کام کر رہی تھی۔
صوبہ سندھ کے شہر رانی پور میں ملازمہ تشدد و ہلاکت کیس میں بچی کے والد کی پیسوں کی لین دین سے متعلق گفتگو کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔
لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش گھر کی پہلی منزل کی گرل کے ساتھ لٹک رہی تھی۔
پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاش پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دی گئی ہے، یہ خودکشی ہے یا قتل ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔