2025-12-12@07:07:45 GMT
تلاش کی گنتی: 609

«ماہانہ معاشی»:

(نئی خبر)
    خیرپور (جسارت نیوز) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کارڈ میں ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) نے 75.16 فیصد کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو پچھلے سال کے 53 فیصد سے 22.16 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے یونیورسٹی کے معیار کی یقین دہانی، تعلیمی کارکردگی اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمینٹ سیل کے فوکل پرسن اور ٹیم کو مبارکباد دی جن کی محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام ڈینز، شعبہ جات...
     بجلی صارفین کے لیے خوشخبری ، بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 1روپے3 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی اے نے نیپرا میں دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی۔ سی سی پی اے کے مطابق دسمبر میں بجلی کمپنیوں کو 7 ارب 51کروڑ 60لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ لاگت 9روپے 60پیسے فی یونٹ رہی۔ دسمبر کے لیے ریفرنس فیول لاگت10روپے63پیسے فی یونٹ مقرر تھی۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گا۔ 
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)دہلی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بھارت کی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے اپنے منشور کا اعلان کردیا ۔جس کے تحت عوام کو ماہانہ 500 روپے کا گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی ، فری راشن دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگرس کا کہنا ہےکہ نئی دہلی انتخابات جیت کر عوام کو 500 روپے میں گیس سلنڈر، 300 یونٹ مفت بجلی اور مفت راشن دیا جائے گا۔ یادرہے قبل ازیں، کانگریس پارٹی خواتین اور نوجوانوں کے لئے بھی اعلان کر چکی ہے۔ اس موقع پر دہلی کانگریس کے صدر دیویندر یادو نے کہا کہ خواتین پر مہنگائی کا شدید اثر ہوا ہے، جس کے پیش نظر ’مہنگائی مکتی یوجنا‘ متعارف کرائی گئی ہے۔ اس...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج شام ماسکو میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدے پر دستخط کیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر مسعود پزشکیان اور روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج شام ماسکو میں جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات کے بارے میں شقوں پر مبنی ہے۔ واضح رہے ایرانی صدر آج صبح دو روزہ تاجکستان کے دورے کے بعد روس کے...
    بھارت میں ایک 19 سالہ شادی شدہ لڑکی نے شوہر اور دیگر سسرالیوں کے طعنوں سے تنگ آکر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، یہ واقعہ ریاست کیرالہ کے ضلع ملاپورم میں پیش آیا، جہاں شاہانہ ممتاز کو منگل کے روز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: باحجاب خاتون کا مذاق اڑانے اور ویڈیو بنانے پر یورپی سیاح گرفتار میڈیا رپورٹس کے مطابق، شاہانہ کے خاندان کے افراد نے الزام عائد کیا ہے کہ گوری رنگت نہ ہونے اور انگریزی بول چال میں مہارت نہ رکھنے پر شاہانہ کا شوہر اور دیگر سسرالی اسے ہراساں کرتے تھے، روز روز کے طعنوں سے تنگ آکر شاہانہ نے خودکشی کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق،...
    بلوچستان(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کرنےکا اعلان کیا ہے۔وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے 2022 کے سیلاب متاثرین کو گھروں کی چابیاں حوالے کرنےکی تقریب سے خطاب میں کہا کہ بلوچستان میں یتیم بچوں کے لیے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے 500 روپے ماہانہ کٹوتی کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب مل کر بلوچستان میں یتیم بچوں اور بچیوں کے لیے شاندار ادارہ بنائیں گے، انسانی خدمت کاجذبہ بہت عظیم جذبہ ہے۔سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ بلوچستان تبدیل ہو رہاہے، ہم نے اس کے لیے محنت کرنی ہے۔تقریب میں وزیراعلیٰ نے صوبے میں 2022 کے سیلاب متاثرین کو 250 تعمیرگھروں کی چابیاں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں جنوبی ایشیا کے تین اہم ممالک چین،پاکستان اور بھارت کی نمائندگی کیا ان ممالک کے سربراہان کی سطح پر نہیں ہوگی؟ کیونکہ اب تک کی اطلاعات کے مطابق ان تینوں ممالک کی نمائندگی سفارتی سطح پر ہونے کی خبریں منظر پر آئی ہیں۔ جن کے مطابق امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر تقریب میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے جبکہ چین کے صدر شی جن پنگ کو صدر ٹرمپ کی جانب سے پہلے ہی حلف برداری کی دعوت دیدی گئی تھی جس بارے میں نو منتخب صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ان...
    اسلام آباد: صدر آصف زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں پر انہیں سراہا ہے۔ ان کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جس پر ملکی قیادت نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کی تعریف کی۔ صدر آصف زرداری نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کر رہی ہیں، اور ملک سے فتنے کا مکمل صفایا کرنے کے لیے ان کی کوششیں جاری رہیں گی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور اس کے مکمل خاتمے تک یہ کارروائیاں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے اصولی موقف اور غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔ انہوں نے یہ خیالات ہفتے کے روز اسلام آباد میں او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ سے ملاقات کے دوران ظاہر کیے۔ ڈپٹی وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلاموفوبیا پر او آئی سی کے خصوصی ایلچی کی تقرری کی تعریف کی اور تنظیم کی بین الاقوامی کانفرنس "مسلم کمیونٹیز میں بچیوں کی تعلیم: چیلنجز اور مواقع" میں اہم شمولیت کو سراہا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو میں مختلف اہم موضوعات زیر بحث آئے، جن میں غزہ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال،...