خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی میں غیر معمولی کامیابی
اشاعت کی تاریخ: 19th, January 2025 GMT
خیرپور (جسارت نیوز) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کارڈ میں ایک غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی کے کوالٹی انہانسمنٹ سیل (QEC) نے 75.16 فیصد کا شاندار اسکور حاصل کیا ہے جو پچھلے سال کے 53 فیصد سے 22.16 فیصد اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔ وائس چانسلر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک نے یونیورسٹی کے معیار کی یقین دہانی، تعلیمی کارکردگی اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کو اُجاگر کیا۔ انہوں نے ڈائریکٹوریٹ آف کوالٹی انہانسمینٹ سیل کے فوکل پرسن اور ٹیم کو مبارکباد دی جن کی محنت اور لگن سے یونیورسٹی کی کارکردگی کو بلند کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے تمام ڈینز، شعبہ جات کے سربراہان، پی جی اسٹڈیز اور ORIC کے فوکل پرسنز، فیکلٹی ممبران، انتظامی شعبہ جات کے سربراہان اور تدریسی و انتظامی سربراہان کو کامیابی پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ کامیابی اعلیٰ تعلیم میں معیار کی ثقافت کو فروغ دینے کے عزم کی عکاس ہے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ یونیورسٹی اپنی فیکلٹی، اسٹاف اور طلباء پر فخر کرتی ہے جن کی محنت سے ادارے کو تعلیمی ترقی کے روشن مینار کے طور پر مضبوط کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کھیلایشیا کپ 2025 کا آغاز کب سے ہوگا اور میچز کہاں ہوں گے؟ تجاویز سامنے آگئیں
ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ڈھاکا میں اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران ایشیا کپ 5 سے 10ستمبر کے درمیان متحدہ عرب امارات میں شروع کرانے کی تجویز سامنے آئی۔ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت سمیت 8 ملکوں کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی جب کہ ایونٹ کے میچز دبئی اور ابو ظبی میں ہوں گے۔اے سی سی کے سالانہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نےکہا کہ کونسل کی سالانہ میٹنگ میں تمام 25 ارکان نے شرکت کی اور بہت اچھے ماحول میں اجلاس ہوا، کونسل کے تمام ممبران اس بات پرمتفق ہیں کہ اے سی سی پلیٹ فارم میں کسی کو سیاست نہیں لانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں صرف کرکٹ کے فروغ کے لیے کام کرنا چاہیے، ایشیا کپ کا شیڈول بھارت نے بھیجنا ہے، اس کا انتظار ہے، اس کے بعد ہی ایونٹ کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب محسن نقوی نے ایشیا کپ سے پہلے یو اے ای میں پاکستان ، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ملکی کرکٹ سیریز کی بھی تصدیق کر دی ۔