2025-09-18@00:36:18 GMT
تلاش کی گنتی: 6
«بینکوں کے ڈپازٹس»:
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک پاکستان نے گزشتہ ماہ بینکوں کے ڈپازٹس کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق بینکوں کے ڈپازٹس اگست میں 183 ارب بڑھ کر34463 ارب روپےہوگئے جس کے بعد ایک سال میں بینکوں کے ڈپازٹس 3685 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ اگست کے مہینے میں بینکوں کے ایڈوانسز 72 ارب روپےکم ہوکر12289 ارب روپے ہوگئے جب کہ بینکوں کے ایڈوانسز ایک سال میں 1350 ارب روپے سے بڑھ گئے۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بینکوں کی سرمایہ کاری اگست میں 112 ارب روپےبڑھ کر36303 ارب روپےہوگئی، بینکوں کی سرمایہ کاری ایک سال میں17 فیصد اضافے سے5270 ارب روپے بڑھی۔ ...
واشنگٹن: امریکا نے فلسطینی حکام کو اگلے ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے ویزا جاری نہ کرنے اور ویزے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹومی پیگوٹ نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج ٹرمپ انتظامیہ اعلان کر رہی ہے کہ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) اور فلسطین اتھارٹی (پی اے) کے اراکین کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے قانون کے مطابق ویزے نہیں دیے جائیں گے اور منسوخ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امن میں سنجیدہ شراکت دار تصور کرنے سے پہلے پی اے اور پی ایل او کو مکمل طور پر...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے احتجاجی تاجروں کے مطالبات تسلیم کر لیے اور کاروباری برادری کو مطمئن کرنے کے لیے نئی ہدایات جاری کی ہیں جن کے مطابق بڑی خریداریوں پر مرحلہ وار پابندی عائد کی جائے گی، کیش ڈیپازٹس کو ڈیجیٹل لین دین سمجھا جائے گا اور اختیارات کا استعمال شکایات کے ازالے کیلیے بنائی گئی کمیٹیوں کی رضامندی سے مشروط کیا جائے گا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بجٹ میں متعارف کرائے گئے ٹیکس اقدامات کی وضاحت کے لیے دو الگ الگ سرکلرز جاری کرتے ہوئے کاروباری افراد سے طے پانے والی مفاہمت کو عملی جامہ پہنایا ہے اور ٹیکس قوانین کی سخت دفعات کو نرم کرنے کی کوشش کی ہے جو کہ نافذ کردہ...

لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کردیا گیا
منیلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )لیہ گوٹیریز کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے وسطی اور مغربی ایشیا ڈپارٹمنٹ کی ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے رپورٹ کے مطابق بطور ڈائریکٹر جنرل لیہ گوٹیریز وسطی اور مغربی ایشیا کے خطے میں اے ڈی بی کے اسٹریٹجک ایجنڈے کو عملی جامہ پہنائیں گی وہ اے ڈی بی کے 11 ممالک سے تعلقات کی قیادت کریں گی ان ملکوں میں افغانستان، آرمینیا، آذربائیجان، جارجیا، قازقستان، کرغزستان، پاکستان، تاجکستان، ترکی، ترکمانستان، اور ازبکستان شامل ہیں، ان کا تقرر آج سے موثر ہوگا.(جاری ہے) مسز گوٹیریز نے کہا کہ اس عہدے پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں ترقی پذیر رکن ممالک اور متعلقہ فریقین...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو میں قائم ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ میں علاج کی جدید ترین سہولیات کے ساتھ مریضوں کی مالی حالت کے پیش نظر رعایتی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جس کے تحت ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹرا سائونڈ اور ایکسرے کی 24 گھنٹے سہولت موجود ہے تاکہ ہر فرد کو صحت کی بہتر سہولتیں میسر آ سکے۔ یہ بات چیئرمین ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو ڈاکٹر عدنان احمد قریشی نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈپارٹمنٹ میں جدید قسم کی سہولیات موجود ہیں، جن میں ایم آر آئی اور اعلیٰ قسم کی سی ٹی اسکین مشینیں ہیں جو پورے سندھ میں کہیں موجود...