حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو میں قائم ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ میں علاج کی جدید ترین سہولیات کے ساتھ مریضوں کی مالی حالت کے پیش نظر رعایتی خدمات بھی فراہم کی جا رہی ہیں جس کے تحت ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ میں ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹرا سائونڈ اور ایکسرے کی 24 گھنٹے سہولت موجود ہے تاکہ ہر فرد کو صحت کی بہتر سہولتیں میسر آ سکے۔ یہ بات چیئرمین ریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد/ جامشورو ڈاکٹر عدنان احمد قریشی نے اپنے بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ڈپارٹمنٹ میں جدید قسم کی سہولیات موجود ہیں، جن میں ایم آر آئی اور اعلیٰ قسم کی سی ٹی اسکین مشینیں ہیں جو پورے سندھ میں کہیں موجود نہیں، اس کے علاوہ الٹرا سائونڈ کی جدید مشینوں سمیت ایکسرے، فلورو اسکوپی اور میمو گرافی کی ڈیجیٹل مشینیں بھی مریضوں کے لیے 24 گھنٹے کام کر رہی ہیں اور یہ تمام ٹیسٹ پرائیویٹ اسپتالوں اور لیبارٹریوں کے مقابلے میں سے انتہائی کم ریٹ میں کیے جاتے ہیں جبکہ اسپتال میں داخل زیر مریضوں کے لیے یہ ٹیسٹ بالکل مفت ہیں۔ ڈاکٹر عدنان احمد قریشی نے کہا کہ وائس چانسلر لمس پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اُجن اور اے ڈی ایس لیاقت یونیورسٹی اسپتال حیدرآباد ڈاکٹر آفتاب حسین فل کی قیادت میں اسپتال اورریڈیولاجی ڈپارٹمنٹ میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کی گئی ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈپارٹمنٹ میں

پڑھیں:

ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر عدنان اسلام کے گھر جاکر والدین سے تعزیت کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور منگل کے روز چند دن قبل بنوں میں شہید ہونے والے پاک فوج کے  میجر عدنان اسلم کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی اور ملک و قوم کے لیے میجر عدنان کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، شہید میجر عدنان اسلم نے دہشتگردوں کا انتہائی جوانمردی سے مقابلہ کیا اور پوری قوم کو ایسے بہادر سپوتوں پر فخر ہے۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، ملک میں امن کے لئے سکیورٹی فورسز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم فورسز کے ساتھ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کا شرینگل بار میں خطاب، وکلاء کی خدمات کو سراہا، خصوصی گرانٹ کا اعلان
  • بھارت: اسپتال میں خواتین ڈاکٹرآپس میں گتھم گتھا ہوگئیں
  • صوبائی حکومت نے معطل ڈاکٹر کو دوبارہ سندھ گورنمنٹ اسپتال سعود آباد کا ایم ایس تعینات کردیا
  • آشوبِ چشم کی وبا شدت اختیار کر گئی، اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد میں اضافہ
  • ملک کے لئے جانیں قربان کرنے والے شہداء اور ان کے اہل خانہ کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے، گنڈا پور
  • نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور اقتصادی ترقی کو مستحکم کرنے کے لئے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور موبی لنک مائیکرو فنانس بینک کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
  • سیلاب کی تباہ کاریاں‘ کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے‘سلیم میمن
  •  اورنگی ٹائون میں آنکھوں کے سب سے بڑے اسپتال کا سنگ بنیاد  رکھ دیاگیا
  • سندھ میں ایچ پی وی ویکسینیشن مہم، پاکستان ویکسین فراہم کرنیوالا 149واں ملک بن گیا
  • کراچی، عباسی شہید اسپتال کے خواتین وارڈ کے افتتاح پر مرد مریضوں کی موجودگی، حقیقت سامنے آگئی